تعارف السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!!!

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی احمد محفل میں آپ کو خوش آمدید۔۔۔ گرچہ حالات یہ بتا رہے ہیں کہ مجھے آنے میں کچھ کچھ تاخیری ہوگئی ہے۔۔۔ لیکن خیر۔۔۔ ۔ :)
اک خوش آمدید ہماری طرف سے بھی۔۔۔ ۔ :)

اور امراؤ جان ادا کے بھی شکرگزار ہیں۔۔ جنہوں نے تحریک دلا کر آپ کو محفل کا حصہ بننے پر آمادہ کیا۔۔۔ ۔ امید ہے کہ وہ بھی ہماری سپاس گزاری کو شرف قبولیت بخشیں گی۔
"دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو" :heehee:
باقی رہ گیا امراؤ کا قصہ تو اُن کی وہ ہی جانیں :)
 
جابراحتشام

محفلین
السلام علیکم!!!
نام تو والدین نے ماہم منیر رکھا مگر دوستوں اور رشتہ داروں کے دُلار سےمختصرہو کر ماہی ہو گیا، ماہی "احمد" ہوئے ابھی صرف ایک سال اور دس ماہ ہوئے ہیں۔ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی سے بایولوجی میں ایم ایس سی کر رہی ہوں۔ سرتاج سعودی عرب اور میں اپنی ایم ایس سی کے سلسلے میں پاکستان (اسلام آباد) میں ہی ہوں۔ اس فورم سے تعارف کا باعث بہت ہی پیاری سے بہنا امراؤ جان ادا بنیں، تعریف کے ایسے ایسے پُل باندھے کہ مجھے یہاں آنا ہی پڑا۔ اردو سے لگن گھر والوں کے ذوق کے باعث ہوئی، اور پھر وقت کے ساتھ بڑھتی گئی جس کے تحت فیض، انشاء، امجد اسلام امجد، اقبال ، میر اور دیگر شعراء کرام سے واقفیت ہوئی، ناول نگار میں عمیرہ احمد، نسیم حجازی، ھاشم ندیم ، نمرہ احمد اور کچھ اور لکھاری پسندیدہ ہیں۔ اشفاق احمد، بانو قدسیہ، ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب، بابا محمد یحیٰ خان ، مستنصر حسین تارڑ کی کتب بھی میری چھوٹی سی لائبریری کا حصہ ہیں۔ کچھ اپنی کاوشیں بھی ہیں جو کے یہاں دوستوں سے شیئر کروں گی :)
 
عینی شاہ

محفلین
ویلکم ماہی احمد :) اپ کے نیم سے مجھے یاد آیا میری سوئیٹیسٹ آپا جانی کے پاس ایک ناول بھی ہے آپ کے نام جیسا ماہی ماہی میں کوکدی :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محفل پر خوش آمدید اپیا
ویلکم ماہی احمد :) اپ کے نیم سے مجھے یاد آیا میری سوئیٹیسٹ آپا جانی کے پاس ایک ناول بھی ہے آپ کے نام جیسا ماہی ماہی میں کوکدی :)
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا
محمد ابوبکر ، عینی شاہ ، سید شہزاد ناصر بہت بہت شکریہ :)
 
عثمان

محفلین
تاخیر سے ہی سہی لیکن ہماری طرف سے خوش آمدید وصول کیجیے۔ :):)
دراصل اب معلوم ہوا کہ آپ سے تعارف میں ایسی تاخیر کیوں ہوئی۔ ایک تو آپ کی مصروفیت کوچہ شاعری میں ہے ، دوسرا تعارفی دھاگے کا عنوان مبہم ہے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ عینی والی حرکتیں کون سی ہیں بائے دا وے ؟؟؟:nerd::nerd::nerd:ذرا ڈیٹیلز بتائیں نا مجھے :waiting:
عینی والی حرکتیں کیا ہو سکتی ہیں یہی کہ ہر وقت کھاتے رہنا، کھانا کھانا، اس کے بعد پھر کھانا کھانا، مختلف کھانوں کی فرمائش کرنا اور کبھی کبھی اپنی آپا جانی سے ڈانٹ کھانا۔

اس کے علاوہ بھی کچھ ہوں تو مجھے نہیں معلوم۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
تاخیر سے ہی سہی لیکن ہماری طرف سے خوش آمدید وصول کیجیے۔ :):)
دراصل اب معلوم ہوا کہ آپ سے تعارف میں ایسی تاخیر کیوں ہوئی۔ ایک تو آپ کی مصروفیت کوچہ شاعری میں ہے ، دوسرا تعارفی دھاگے کا عنوان مبہم ہے۔ :)
شکریہ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
عینی والی حرکتیں کیا ہو سکتی ہیں یہی کہ ہر وقت کھاتے رہنا، کھانا کھانا، اس کے بعد پھر کھانا کھانا، مختلف کھانوں کی فرمائش کرنا اور کبھی کبھی اپنی آپا جانی سے ڈانٹ کھانا۔

اس کے علاوہ بھی کچھ ہوں تو مجھے نہیں معلوم۔

نہیں بس یہی ہیں۔ :)
 
انکل :eek::eek::eek::eek:جی جی اس کے علاوہ بھی ہیں بتا دوں تو باقی اور کی طرح اپ ان کو بھی ایڈورٹائیز کر دیں افففف انکل:noxxx::noxxx:کسی انے جانے والے کے اگے تو انسلٹ نہ کیا کریں :unsure::cautious:
 
یہ انسلٹ نہیں ہے بلکہ یہ تو وہ تغمے ہیں جو کسی کسی کے نصیب میں ہوتے ہیں۔
بہت سے تو اپنی امیوں یا اپنی اپیاؤں کی ڈانٹ کو ترستے ہیں۔
 
Top