ماہی احمد
لائبریرین
اس ماہ میں تو نہیں ہےیعنی شادی کی دوسری سالگرہ اس ماہ کی کس تاریخ کو ہے؟
نہ ہی دوسری ہے۔۔۔
اس ماہ میں تو نہیں ہےیعنی شادی کی دوسری سالگرہ اس ماہ کی کس تاریخ کو ہے؟
شکریہخوش آمدید محفل میں
پھر سے شکریہمحفل میں پھر خوش آمدید!
چاہیں تو سہ بارہ ۔۔پھر سے شکریہ
ویسے کیا یہ سلسلہ اب دوبارہ چل نکلے گا؟؟؟
چاہیں تو سہ بارہ ۔۔
میں نے تو نہیں کہا کسی کوجاؤ بھئی جاؤ۔۔۔ ۔
یہ سال بھر سے تعارف ہی چلتا رہے گا کیا؟؟؟
شکریہمحفل پر خوش آمدید
بہت بہت شکریہ جناباسلامُ علیکم پیاری گُڑیا !
اگرچہ محفِل میں آئے آپ کو بہت ماہ ہو چلے اور تعارف ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتا لیکن پھِر بھی بہن کا تو یوں بھی حق بنتا ہے کہ اُس کا خیر مقدم کیا جائے اور پھِر محفِل میں آپ کی اٹھکیلیاں " پڑھ " کے تو حق کا وزن اچھا خاصا ہو گیا پس ساری جمع تفریق کے بعد یہ نتیجہ نِکلا کہ اگر ابھی ویلکم نہ کہا تو بعد میں لینے کے دینے پڑ جائیں گے
پس ہماری گُڑیا سی بہن کو ڈھیر سارا خوش " آم دید " آم دید علیحدہ لِکھا تا کہ تُم اِس میں سے آم چُن کر بے دید ہو کر کھا سکو
رب سوہنا خیر کرے اور ہمیشہ یوں ہی مُسکاتی رہو ، آمین !!
اوئے ہوئے۔۔۔یہ تعارف بہت لمبا ہو چکا۔ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس دھاگے کو فوراً مقفل کیا جاوے۔ اور چابی کو بحر اوقیانوس کے عین درمیان غرق کر دیا جاوے۔ ۔ ۔
۔اوئے ہوئے۔۔۔
توانوں بل آندا اے؟؟؟
ویسے آپ تو چاہتے ہی یہ ہیں کہ میرا کوئی ورلڈ رکارڈ نہ بنے اور گینس بک میں میرا نام نہ آئے
پر ایک بات بتا دوں
پهونکوں سے یہ چراغ بجهایا نہ جائے گا۔۔۔
1۔وہ خوش فہمی نہیں خود آگاہی کہلائی جا سکتی ہے۔
محفل کی گینیز بک میں تو آپکا نام تقریباﹰ آچکا۔ ۔ اور یہ خوش فہمی ہے آپ کی کہ گینیز ورلڈ والے آپ کے لئے ایک نیا زمره بنائیں گے، مزید کہ آج کل کے چراغ برقی ہو چکے لہذاٰ ایسے چراغ پھونکوں سے نہیں بجھائے جاتے ۔ ۔ بجلی کی موجوده حالت زار کے باوجود ایسا دعویٰ
ایک دفعہ پھر سے سوچ لیجئے
بہت بہت شکریہ جناب
لمبے خوش آمدید میں سے مجهے صرف آموں والی بات ہی سمجھ آئی ہے۔۔۔ اور کچھ اہم تو نہیں تھا نا
السلام علیکم!!!
نام تو والدین نے ماہم منیر رکھا مگر دوستوں اور رشتہ داروں کے دُلار سےمختصرہو کر ماہی ہو گیا، ماہی "احمد" ہوئے ابھی صرف ایک سال اور دس ماہ ہوئے ہیں۔ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی سے بایولوجی میں ایم ایس سی کر رہی ہوں۔ سرتاج سعودی عرب اور میں اپنی ایم ایس سی کے سلسلے میں پاکستان (اسلام آباد) میں ہی ہوں۔ اس فورم سے تعارف کا باعث بہت ہی پیاری سے بہنا امراؤ جان ادا بنیں، تعریف کے ایسے ایسے پُل باندھے کہ مجھے یہاں آنا ہی پڑا۔ اردو سے لگن گھر والوں کے ذوق کے باعث ہوئی، اور پھر وقت کے ساتھ بڑھتی گئی جس کے تحت فیض، انشاء، امجد اسلام امجد، اقبال ، میر اور دیگر شعراء کرام سے واقفیت ہوئی، ناول نگار میں عمیرہ احمد، نسیم حجازی، ھاشم ندیم ، نمرہ احمد اور کچھ اور لکھاری پسندیدہ ہیں۔ اشفاق احمد، بانو قدسیہ، ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب، بابا محمد یحیٰ خان ، مستنصر حسین تارڑ کی کتب بھی میری چھوٹی سی لائبریری کا حصہ ہیں۔ کچھ اپنی کاوشیں بھی ہیں جو کے یہاں دوستوں سے شیئر کروں گی