ہم نے ان کی یاد میں رو رو کے ٹب بھر دیئے
وہ بے شرم آئے، نہائے اور چل دیئے
اب جبکہ اس خوش آمدید کے 7 صفحات ہوچکے ہیں
پھر بھی اس بندے کی طرف سے خوش آمدید کو شرف قبولیت بخش کر اپنے سخی ہونے کا ثبوت دیں
ہم جیسے سخی کم ہی ملیں گے مگر تلاش جاری رکھیے گا آپ کے خوش آمدید کو شرف قبولیت مل گیا ہے
ویسے حیرت انگیز بات ہے کہ اب نجومی بھی سخی ہونے لگے
بھئی ہم سخی خاص قسم کی ہیں نہ اس لئے
یہ ایک اور حیرت انگیز خبر ہے
کہ
نجومی خاص قسم کے بھی ہوتے ہیں
اب آپ کو کیا پتہ آپ نجومی تھوڑی ہیں نہ،میں ہوں اس لئے جو کہہ رہی ہوں وہ آپ کو ماننا پڑے گا
ڈاکٹر اور وکیل کا تو سنا تھا کہ ان کی ہر بات ماننا پڑتی ہے۔
ورنہ یا تو زمین کے 3 فٹ نیچے یا پھر 3 فٹ اوپر
اب یہ ایک اور حیرت انگیز سنے کو ملی کہ
نجومیوں کی بھی ہربات ماننا پڑتی ہے
سو تو ہے
اچھا اور اگر نہ مانی جائے تو کیا ہوتا ہے
ڈاکٹر والا حساب کتاب یا پھر وکیل والا
ایسا کبھی ہوا ہی نہیں ہے ہماری دہشت ہی بڑی ہے اور اگر کسی نے ایسا کبھی کیا کہ ہماری بات نا مانی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ مانی تو---------------یہی نہ کہ
آپ پتھراٹھالیں گی
نہیں نہیں بھئی یہ ظلم تھوڑی کروں گی میں
بس یہ کروں گی کہ ایک پیشین گوئی کروں گی کہ آپ کا کچھ لمحوں بعد دماغی توزن ذرا سا ادھر سے اُدھر ہوجائے گا تو سب آپ سے دور ہی رہیں اور علاج صرف اور صرف نیم حکیم کے ذریعے ہی کروایا جائے پھر آپ سوچ سکتے ہیں کہ اپکا کیا حال ہوگا
آپ ٹیلی پیتھی جانتی ہیں کیا؟
نہیں نہیں ایک پاکستانی نجومی جس کے لئے ٹیلی پیتھی بہت مشکل کام ہے وہ صرف جھوٹ موٹ کی پیشین گوئیاں ہی کرسکتا ہے