تعارف السلام علیکم !

بینا

محفلین
بتانے کیلئے شکریہ ماوراء ۔
اور سب دوستوں کا بہت شکریہ۔
مجھے یہ فورم بہت پسند آیا ۔ خاص طور پر ادب فورم اور یہ جو سندھ،پنجاب اور سرحد وغیرہ کے بورڈز ہیں ،یہ اچھا لگا۔
 

مغزل

محفلین
اردو ادب میں ناول سب سے زیادہ پسند ہیں ۔ ان میں عمیرہ احمد کے ناول بہت پسند ہیں ۔
اور جی بالکل لکھنے کا شوق بھی ہے ۔لیکن لکھتی نہیں یہ الگ بات ہے ۔:cool:

ہممم ۔۔ پھر تو آپ نے عمیرہ کا پیرِ کامل بھی پڑھا ہوگا ۔۔؟؟
رائے کیا ہے آپ کی اس ناول کے بارے میں ؟؟
خوش آمدید ادھار ۔۔
 

مغزل

محفلین
تو جناب اب باضابطہ :
آپ کو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید
امید ہے کہ آپ مجھ ایسے کیلئے عملی منفعت کا سامان بہم کیجئے گا۔
التماس گزار ہوں کہ اپنا تفصیلی تعارف پیش کرکے ادب دوستی کا ثبوت دیجئے ۔
والسلام
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
 

بینا

محفلین
بہت شکریہ خوش آمدید کیلئے اور شعر پسند کرنے پر بھی ۔
پیر کامل راہ راست سے بھٹکے ہوئے لوگوں کیلئے ایک روشن چراغ ہے ۔ بس اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہونگی ۔
اور بھائی تعارف تو کروا چکی ہوں ۔ مزید کچھ زہن میں نہیں آ رہا ۔ ہاں تعلیم بی اے ہے ۔ پڑھائی میں اچھی تھی ۔ اور ان دونوں مضامین وغیرہ بہت لکھا کرتی تھی لیکن کبھی بھی کہیں بھی شائع نہیں کیئے ۔ یہ ایک غلطی ہی تھی لیکن اب افسوس بیکار ہے ۔ ہاں حلقہء احباب میں جو پڑھتا بہت پسند کرتا ۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ بینا ۔۔
آپ وہ مضامین و نگارشات ہمیں بھی تو پڑھنے کو فراہم کیجیے ۔
سلامت رہیئے ۔
 

بینا

محفلین
افسوس اسی کا تو ہے کہ وہ ساری تحریریں ادھر ادھر ہو گئیں ۔میں نے کلاس آٹھویں سے لکھنا شروع کیا تھا بلکہ شاید اس سے بھی پہلے کہ پانچویں کلاس میں بچوں کی کہانیاں لکھتی تھی ۔لیکن ان دنوں کسی کو دکھاتی تو نہیں تھی ،شوق پورا کرتی تھی اس لیئے ضائع ہو گئیں اور آٹھویں سے پھر دوستوں کو دکھاتی لیکن وہ بھی میری طرح عاقل تھیں کبھی محفوظ رکھنے کا مشورہ نہیں دیا۔اور بس اب کچھ نہیں ہے پاس۔
 

مغزل

محفلین
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
یہاں مختلف موضوعات پر آپ اپنے تازہ مراسلات کی تیاری کیجئے ۔
ہم اسے تصانیفِ بینا پر معمول کریں گے ۔۔
سلامت رہیں۔
 

بینا

محفلین
کوشش کرونگی ۔کہ اب تو عادت ہی نہیں رہی ۔
اچھا یہ بتائیں کہ اس فورم سے متعلق کوئی بات سمجھ نہ آئے تو یہیں اپنے ٹاپک میں ہی پوچھ سکتے ہیں ۔اب اعلان دیکھا ایک جگہ ''القلم فورم'' کے بارے میں تو کیا یہ القلم محفل کا ہی ایک حصہ ہے کہ کوئی اور ہی فورم ہے ۔ اگر اسی کا حصہ ہے تو اور کتنے حصے ہیں اور کہاں پائے جاتے ہیں ۔ اگر اس بارے میں یعنی محفل فورم کے بارے میں ایک جامع تفصیل اعلان والے بورڈ پر بتا دی جائے تو نئے آنے والوں کیلئے فائدہ مند ہو گا ۔
اور بعض ممبرز کے ساتھ ''ماہر'' اور مبتدی کیوں لکھے ہوئے ہیں ۔ کیا سینئیر ،جونئیر کا چکر ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اردو محفل کسی اور فورم کا حصہ نہیں بلکہ یہ اپنی جگہ ایک مکمل فورم ہے جس کا اصل مقصد اردو زبان کر ترویج و ترقی ہے۔

اور اراکین کے نام کے نیچے مبتدی، ماہر، مشاق وغیرہ ان کے مراسلوں کی تعداد کی بنا پر ہے۔ جوں جوں مراسلوں کی تعداد بڑھتی ہے، یہ عہدہ بھی بدلتا رہتا ہے۔
 

بینا

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی ۔ یہ تو پتا ہی ہے کہ محفل کسی کا حصہ نہیں لیکن یہ القلم کیا محفل کا حصہ ہے ۔ جیسے سائیٹ میں سے بعض حصے پرائیویٹ کر دیئے جاتے ہیں مثلاَ بلاگ وغیرہ۔ یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ میں نیٹ پر سائیٹس چیک کر رہی تھی تو محفل کے بلاگ اور یہ القلم الگ الگ نظر آئے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی ۔ یہ تو پتا ہی ہے کہ محفل کسی کا حصہ نہیں لیکن یہ القلم کیا محفل کا حصہ ہے ۔ جیسے سائیٹ میں سے بعض حصے پرائیویٹ کر دیئے جاتے ہیں مثلاَ بلاگ وغیرہ۔ یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ میں نیٹ پر سائیٹس چیک کر رہی تھی تو محفل کے بلاگ اور یہ القلم الگ الگ نظر آئے ۔

یہ القلم آپ نے کہاں سے دیکھا، اس کا کوئی ربط دیں تو دیکھ کر بتا سکتا ہوں۔ ویسے القلم اردو محفل کا حصہ نہیں۔
 

بینا

محفلین
یہ القلم آپ نے کہاں سے دیکھا، اس کا کوئی ربط دیں تو دیکھ کر بتا سکتا ہوں۔ ویسے القلم اردو محفل کا حصہ نہیں۔


پھر تو غلط فہمی ہی ہوئی ہو گی مجھے ۔ ویسے یہ لنک ہے ۔اور آپ کے اعلان والے بورڈ میں بھی اس کا زکر دیکھا اس لیے بھی الجھن ہوئی ۔ اب الجھن ختم ہو گئی ۔
http://www.alqlm.org/forum/viewtopic.php?f=141&t=172
 
Top