ملائکہ آگر یہ ہم سے بڑی ہوئی تو تم ان کو بینا کہوگی شرم کرو
وعلیکم السلام اور خوش آمدید
کل مجھے یہ تھریڈ فارم پر نظر آیا تھا اور ساتھ ہی ماوراء کا نام بھی نظر آرہا تھا۔ میں سمجھی کہ یہ پرانا ٹاپک ہے کہ اس نام سے ایک پہلے بھی ٹاپک تھا اس لیے میں یہان آئی ہی نہیں اور لیٹ ہو گئی
شکریہ طالوت بھائی ۔ اور مرد لکھاریوں میں کوئی خاص نام تو نہیں البتہ شہاب نامہ اور ان کی دوسری کتاب ''ماں جی''بہت پسند ہیں ۔ مستنصر کی تحریریں پسند ہیں لیکن کم پڑھی ہیں ۔اور کہانیوں میں احمد اقبال کی تحریریں پسند ہیں ۔اصل میں مردوں اور عورتوں کی تحریر میں ایک خاص فرق ہوتا ہے ۔عورت کہانی پر زیادہ زور دیتی ہے اور مردوں کی تحریر میں ایکشن زیادہ ہوتا ہے ۔اور مجھے لڑائی ،مار کٹائی بالکل نہیں پسند۔خوش آمدید بینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ القلم کا ذکر کسی "اعلان" کے حوالے سے ہے غالبا شاکر القادری کی جانب سے ۔۔۔
مرد لکھاریوں میں کسے پڑھنا پسند کرتی ہیں ؟
وسلام
ارے بینا بی بی آپ اشتیاق احمد یا مظہر ایم اے کلیم وغیرہ کا سارا ملبہ سارے مرد لکھاریوں پر تو نہ ڈالیں ۔۔ وگرنہ مرد لکھاریوں کی اکثریت تو حقیقت سے قریب تر ہو کر لکھتی ہے ۔۔ "علی پور کا ایلی" پڑھا ہے آپ نے ؟ اگر نہیں تو پڑھئیے گا آپ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گی ۔۔شکریہ طالوت بھائی ۔ اور مرد لکھاریوں میں کوئی خاص نام تو نہیں البتہ شہاب نامہ اور ان کی دوسری کتاب ''ماں جی''بہت پسند ہیں ۔ مستنصر کی تحریریں پسند ہیں لیکن کم پڑھی ہیں ۔اور کہانیوں میں احمد اقبال کی تحریریں پسند ہیں ۔اصل میں مردوں اور عورتوں کی تحریر میں ایک خاص فرق ہوتا ہے ۔عورت کہانی پر زیادہ زور دیتی ہے اور مردوں کی تحریر میں ایکشن زیادہ ہوتا ہے ۔اور مجھے لڑائی ،مار کٹائی بالکل نہیں پسند۔
ملائکہ آگر یہ ہم سے بڑی ہوئی تو تم ان کو بینا کہوگی شرم کرو
علی پور کا ایلی کی تعریف تو بہت سنی ہے لیکن ابھی تک پڑھنے کا موقع نہیں ملا لیکن پڑھوں گی ضرور ۔اور وہ تو کہانی نہیں ہے نا شہاب نامہ جیسی کتاب ہو گی ۔میں تو ناولوں کی بات کر رہی تھی ۔ اشتیاق احمد تو بہت اچھا لکھتے ہیں ،ایک اخلاقی سبق ضرور دیتے ہیں بچوں کو اور عمران سیریز میں نہیں پڑھتی وجہ یہی ہے ۔ارے بینا بی بی آپ اشتیاق احمد یا مظہر ایم اے کلیم وغیرہ کا سارا ملبہ سارے مرد لکھاریوں پر تو نہ ڈالیں ۔۔ وگرنہ مرد لکھاریوں کی اکثریت تو حقیقت سے قریب تر ہو کر لکھتی ہے ۔۔ "علی پور کا ایلی" پڑھا ہے آپ نے ؟ اگر نہیں تو پڑھئیے گا آپ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گی ۔۔
البتہ خواتین لکھاری جیسے عمیرہ احمد یا بشرٰی رحمٰن وغیرہ خوابناک کہانیاں لکھتی ہیں ، اور خواتین کو خوابوں میں رہنا زیادہ اچھا لگتا ہے اسی لیئے خواتین کے پسندیدہ لکھاری بھی عموما خواتین ہی ہوتی ہیں ۔۔۔ تاہم مقصدیت سے بھی انکار نہیں مجھے ! خصوصا بانو قدسیہ کی تحریریں ۔۔۔۔۔۔۔!!
(ویسے یہ عمومی رائے ہے میری ورنہ پڑھنے میں کچھ اتنا زیادہ تو نہیں پڑھا کہ مذہب و سیاست پڑھنے سے ہی فرصت نہیں)
وسلام
ہاں ہاں آپ دونوں نے تو چھوٹی ہی رہنا ہے، کبھی بڑی ہونا ہی نہیں۔
شرم کی کیا بات ۔دس بیس سال آگے پیچھے ہونے سے کیا ہوتا ہے بھلا
اچھا ٹھیک ہے جی ۔آپ پڑھتی ہیں ۔