تعارف السلام علیکم

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوش عام دید ہما حمید ناز صاحبہ۔ امید ہے کہ آپ کے علم سے ہم بھی گاہ فیض یاب ہوتے رہیں گے۔

السلام علیکم
خوش آمدید -
بھئی نیرنگ خیال نیلم ذرا آنا تو
حاضر مرزا بھائی۔۔۔۔ "مشیر غذائیات" جیسے بڑے بڑے القابات دیکھ کر تو ہم یوں بھی بائب ہونے کا مصصم ارادہ کیا بیٹھے ہیں۔ :)
 
بس آپ بھی ذرا درگذر سے ہی کام لیجیےگا
ازراہِ تفنن ، پیشگی معذرت
خوش آمدید کے فورا بعد ایسی تنبیہ

مذاق کیا تھا صرف :)
آپ ضرور ضرور اپنا کلام شامل کریں ہم لازماََ پڑھیں گے ۔ ویسے کل جو نظم آپ نے شامل کی تھی اسے دیکھ کر یقین ہے باقی کلام بھی بہت اچھا ہو گا تو آپ ضرور شامل کریں :)
 
تو یہ ہے ہما حمید ناز کا تعارفی دھاگا۔ یہاں آفیشلی اور فارملی خوش آمدید۔ امریکہ میں کس جگہ؟
بہت بہت شکریہ عبید صاحب ۔ اس قدر پزیرائی کی توقع تو مجھے بالکل نہیں تھی ۔ اس مراسلے کے توسط سے تمام احباب کا دلی شکریہ ۔ ریاست الی نوائے میں قیام ہے ۔ شکاگو سے کچھ زیادہ دور نہیں ۔
 

آوازِ دوست

محفلین
ہما حمید ناز صاحبہ کو بہت بہت خوش آمدید۔ آپ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تحت یہ امکان تو موہوم ہی لگتا ہے کہ آپ کے پاس چٹپٹی اور چٹخارے دار ڈشز بنانے کی تراکیب ہوں گی :)
 
ہما حمید ناز صاحبہ کو بہت بہت خوش آمدید۔ آپ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تحت یہ امکان تو موہوم ہی لگتا ہے کہ آپ کے پاس چٹپٹی اور چٹخارے دار ڈشز بنانے کی تراکیب ہوں گی :)
جی ہاں ۔ معاملہ کچھ ایسا ہی ہے ۔ میرے پاس مزیدار کھانوں سے پرہیز کرنے کی کافی و شافی تجاویز کا بہت بڑا ذخیرہ ہے ۔ پیشہ ورانہ مجبوری!!!
 
اس کافی و شافی تجاویز کے ذخیرے میں کہیں سموسے اور پراٹھے کو مشق ستم تو نہیں بنایا گیا؟
بدقسمتی سے سموسے ، پراٹھے اور اسی طرح کے دوسرے لذائذ میری اس نامراد کتاب میں سرِفہرست ہیں - :)تفنن برطرف ۔ پرہیز یا احتیاط کا انحصار مرض پر منحصر ہوتا ہے ۔ اگر ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشریا کولیسٹرول کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ معاملہ صرف خوش خوراکی تک محدود ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں ۔ صرف یہ یاد رکھیں کہ زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ہے ۔





چنانچہ سموسے پراٹھے وغیرہ عید بقرعید کھالئے جائیں تو کوئ حرج نہیں ۔ :sinister: :sinister:
 
چنانچہ سموسے پراٹھے وغیرہ عید بقرعید کھالئے جائیں تو کوئ حرج نہیں ۔ :sinister: :sinister:
ایک تو ستم کے ہم عید اور بقر عید پر سموسے اور پراٹھے کھائیں کہ جب اور بہت کچھ کچھ کھانے اور للچانے کو دستیاب ہو۔ اور ستم بالائے ستم کہ کھائیں بھی صرف عیدین پر ہی اور حد تو یہ ہے کہ پھر یہ خوش خوراکی میں بھی شمار ہو۔:unsure::unsure:
 
اتنی خوش آمدیدیں وصول کر چکی ہیں آپ۔ میری طرف سے سبحان اللہ قبول فرمائیے۔
ایک مقامی ہسپتال میں ڈائی ٹیشین کا کام کرتی ہوں
یہ عین خوش قسمتی ہے آپ کی۔ خدانخواستہ لنڈی کوتل وغیرہ میں نوکری ملتی تو کتنا مشکل ہو جاتا۔
شعر و ادب سے بچپن ہی سے لگاؤ رہا ہے ۔
یہ بات بہت دفعہ سنی۔ تاہم کبھی ایسا کوئی نابغہ یا نابغی دیکھنے میں نہیں آئی جو مثلاً پیمپر پہن کر دیوانِ غالب یا قصہ چہار درویش وغیرہ کے مطالعے میں مشغول ہو۔ اس میں کیا بھید ہے؟
تھوڑا بہت ٹوٹا پھوٹا لکھتی بھی ہوں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
اور ستم یہ کہ اسے سنانے اور چھپوانے کی کوشش بھی کرتی ہوں ۔
کسے نماند کہ دیگر بہ تیغَ ناز کشی
مگر کہ زندہ کنی خلق را و باز کشی
امید ہے کہ آپ درگذر سے کام لیں گے ۔
خاطر جمع رکھیں۔ عفو و درگزر میں اہلِ محفل یدِ طولیٰ رکھتے ہیں۔
 

سلمان حمید

محفلین
بہت بہت خوش آمدید کہنے کے بعد عرض کرتا ہوں کہ

شاید مجھے نکال کر کچھ کھا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں

اس شعر کو سنانے کا مقصد غذا کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالنا اور آپ کو کچھ سنانے کے لیے اکسانا تھا۔ کچھ اشیائے خوردونوش کے حوالے سے لکھا گیا شعر یا تحریر سنا دیجئے۔
 
Top