تعارف السّلا مُ علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہُ - سید شہزاد ناصر کا تعارف

نیرنگ خیال

لائبریرین
سر میری طرف سے اک عاجزانہ سا خوش آمدید قبول کیجے۔ میں نے آج ہی دیکھا یہ دھاگہ۔ تاخیر کے لیے معذرت بھی قبول فرمائیے۔۔۔ :)
 
السّلا مُ علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہُ
کچھ دن قبل آپ کی سائٹ سے متعارف ہوا
بہت اچھی لگی
مگر اندراج میں کچھ تعامل اور ججھک محسوس ہوئی
کہ یہاں اتنے ذیِ علم اراکین کے موجودگی میں
ہم جیسے جاہل لوگوں کا کیا کام
کچھ دل نے ڈرایا کہ
نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنے گا
پھر بھی ہمتِ مرداں مددِ خُدا کے مصداق
آپ کے محفل میں قدم رکھ دیا
اب دیکھنا ہے اس جراحتِ دل کی کہاں تک پرستش کی جاتی ہے
اور متاعِ دل کہاں کہاں ٹُکرائی جاتی ہے
شہزاد ناصر سید

وعلیکم السلام!
خوش آمدید!
خبردار اگر املاء کی غلطی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ایک منٹ ابھی مصروف ہوں بعد میں بتاتا ہوں۔:)

جزاک اللہ :)
پزیرائی کے لئے ممنون ہوں
پھر وہ ہی املا کی غلطی پر گرفت
یا اللہ خیر یک نہ شد دو شد

ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ اگر املاء کی غلطی۔۔۔ ۔۔
بہت معذرت پھر ایک ضروری کام یاد آگیا ہے۔
بعد میں آکر تفصیل سے عرض کرتا ہوں۔:)

عجب گورکھ دھندہ ہے :)

جی جناب!
صحیح فرمایا آپ نے۔
اصل میں ابھی بہت مصروف ہوں ورنہ اپنا سلسلہ کلام ضرور جوڑتا۔
خیر آتا ہوں کچھ دیر بعد۔:)
خنجر پہ کوئی چھینٹ نہیں دامن پہ کوئی داغ نہیں
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
ابھی وقت ملا ہے تفصیل سے بات کرنے کا مگر وہ بات ہی بھول گیا ہوں۔:)
 
نایاب

لائبریرین
کیا عذر کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
نہ خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ ہی کوئی سوال وجواب ۔۔۔۔۔۔۔۔
جانے کیسے اوجھل ہوگیا یہ دھاگہ ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
سید بادشاہ ۔۔۔۔ کھلے دل والے سے کیا معذرت کروں ۔۔۔ کہ ہیں بڑے دل والے ۔۔۔۔
ویسے بھی اجنبیت کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی ۔۔۔۔ جیسے اپنا ہی ہے کوئی ۔۔۔
اور رونق لگا دی محفل اردو پہ ۔۔
بہت دعائیں اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آمین
 
چاچو شاید میں بھی خوش آمدید کہنا بھول گیا تھا ۔چلئے اب کہتا ہوں کہتا اہلا و سہلا و مرحبا لیکن خیر اسے کہنے نہ کہنے سے بھی کیا فرق پڑتا ہے دل میں جگہ ہونی چاہئے بس اور کچھ نہیں ۔نایاب بھائی جان نے بالکل درست کہا محفل میں واقعی آپ بہت جلد چھا گئے اور سب کا دل جیت لیا ۔بڑوں کی تو ترجمانی نایاب بھائی نے کر ہی دی لیکن بھلا ہم چھوٹے آپ کی محبت ،شفقت،نصیحت کبھی کبھی ڈانٹ دپٹ بھی لیکن اس میں بھی بھر پوراپنائیت کو کیسے بھول سکتے ہیں ۔ہم تو آپ کو بہت مس کرتے ہیں سچی۔
 
کیا عذر کروں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
نہ خوش آمدید ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ نہ ہی کوئی سوال وجواب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جانے کیسے اوجھل ہوگیا یہ دھاگہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
سید بادشاہ ۔۔۔ ۔ کھلے دل والے سے کیا معذرت کروں ۔۔۔ کہ ہیں بڑے دل والے ۔۔۔ ۔
ویسے بھی اجنبیت کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی ۔۔۔ ۔ جیسے اپنا ہی ہے کوئی ۔۔۔
اور رونق لگا دی محفل اردو پہ ۔۔
بہت دعائیں اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آمین
کیسی باتیں کر رہے ہیں نایاب بھیا :)
آپ کی محبت ہی تو اس محفل پر روکے ہوئے ہے
اور رونق آپ جیسے لوگوں کے دم سے ہے
شاد و آباد رہیں
 
چاچو شاید میں بھی خوش آمدید کہنا بھول گیا تھا ۔چلئے اب کہتا ہوں کہتا اہلا و سہلا و مرحبا لیکن خیر اسے کہنے نہ کہنے سے بھی کیا فرق پڑتا ہے دل میں جگہ ہونی چاہئے بس اور کچھ نہیں ۔نایاب بھائی جان نے بالکل درست کہا محفل میں واقعی آپ بہت جلد چھا گئے اور سب کا دل جیت لیا ۔بڑوں کی تو ترجمانی نایاب بھائی نے کر ہی دی لیکن بھلا ہم چھوٹے آپ کی محبت ،شفقت،نصیحت کبھی کبھی ڈانٹ دپٹ بھی لیکن اس میں بھی بھر پوراپنائیت کو کیسے بھول سکتے ہیں ۔ہم تو آپ کو بہت مس کرتے ہیں سچی۔
اللہ آپ کو خوش رکھے بیٹا :)
 
اوشو

لائبریرین
مشکور و ممنون ہوں جناب
رہ گئی بات تعارف کی اس بارے میں کیا کہوں
اپنا تعارف آپ ہوا بہار کی ہے :)
تسلیمات!
لیکن "ہوا" بھی "مونث" ہے اور "بہار" بھی "مونث" اور آپ "مذکر" اس لیے آپ جلدی سے اپنا تعارف کروائیں بجائے بہار اور ہوا کے چکروں میں ڈالنے کے۔ :p
 
تسلیمات!
لیکن "ہوا" بھی "مونث" ہے اور "بہار" بھی "مونث" اور آپ "مذکر" اس لیے آپ جلدی سے اپنا تعارف کروائیں بجائے بہار اور ہوا کے چکروں میں ڈالنے کے۔ :p
لگتا ہے آپ جان چھوڑنے والے نہیں :laughing3:
چلیں کچھ توقف کریں
اپنا تفصیلی تعارف محفل پر شریک کر دوں گا
 
Top