تعارف السّلا مُ علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہُ - سید شہزاد ناصر کا تعارف

محمدظہیر

محفلین
السّلا مُ علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہُ
کچھ دن قبل آپ کی سائٹ سے متعارف ہوا
بہت اچھی لگی
مگر اندراج میں کچھ تعامل اور ججھک محسوس ہوئی
کہ یہاں اتنے ذیِ علم اراکین کے موجودگی میں
ہم جیسے جاہل لوگوں کا کیا کام
کچھ دل نے ڈرایا کہ
نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنے گا
پھر بھی ہمتِ مرداں مددِ خُدا کے مصداق
آپ کے محفل میں قدم رکھ دیا
اب دیکھنا ہے اس جراحتِ دل کی کہاں تک پرستش کی جاتی ہے
اور متاعِ دل کہاں کہاں ٹُکرائی جاتی ہے
شہزاد ناصر سید
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید:)
 

سید عمران

محفلین
یہاں اتنے ذیِ علم اراکین کے موجودگی میں
ہم جیسے جاہل لوگوں کا کیا کام
اُمید ہے کہ یہاں وقت اچھا گزرے گا
اور مجھے لگتا ہے کہ میرا بریک ڈاون ہو جائے گا :)
املا کی غلطی کی درستگی سے ہی اندازہ ہو گیا تھا
مگر اُمید نہیں تھی کہ سر منڈاتے ہی اولے پڑ جائیں گے
یہاں املا کی غلطی پر سزا تو نہیں ملتی؟
اتنے برسوں بعد ان احساسات پر اب کیا تاثرات ہیں جناب!!!
:) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل فورم میں بار دگر خوش آمدید جناب۔ سید عمران بھائی کے ان دلچسپ سوالات کے جوابات ضرور دیجیے۔
پہلے تو مجھے آپ کو خوش آمدید کہنا چاہیے، بھلے ہی یہ سید بادشاہ کے تعارف کی لڑی ہے۔

کہیے مچھلیاں اُبال لی ہیں کہ ابھی باقی ہیں؟
 
پہلے تو مجھے آپ کو خوش آمدید کہنا چاہیے، بھلے ہی یہ سید بادشاہ کے تعارف کی لڑی ہے۔

کہیے مچھلیاں اُبال لی ہیں کہ ابھی باقی ہیں؟

نہ تُم سمجھے ، نہ ہم آئے کہیں سے
پسینہ پونچھیے اپنی جبیں سے
شمشاد بھائی ہم تو یہیں محفل پر موجود ہیں گزشتہ دس سال سے ( چار مہینے کم)، ہمیں کہاں جانا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے لیکن اپنی مملکت میں گھوم پھر کر اپنی موجودگی کا ثبوت بھی تو چھوڑا کریں۔
 
اتنے برسوں بعد ان احساسات پر اب کیا تاثرات ہیں جناب!!!
:) :) :)
1۔ محفل سے جس رکن سے میں نے سب سے زیادہ کسب فیض حاصل کیا وہ محمد یعقوب آسی ہیں اس میں اور بھی بہت سے نام آتے ہیں مگر آسی صاحب گویا اپنی ذات میں ایک ادارہ ہیں
2۔بلاشبہ محفل پر بہت ہی اچھا وقت گزرا اور یہاں سے بہت کچھ سیکھا اور حاصل کیا
3۔ یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا آپ نے تو ٹانگ ہی پکڑ لی :nailbiting:
4۔ سزا تو نہیں ملی البتہ املاء کی درستگی ضرور ہوئی
 
Top