الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

یار لوگو!
23 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں ایم کیو ایم کے صرف چند افراد غالباً 30 یا چالیس ہی شامل ہوئے تھے وہ جلسہ منہاج القرآن نے کیا تھا اور اب کی بار بھی ایم کیو ایم کے زیادہ سے زیادہ پانچ 10 ہزار لوگ ہی شریک ہونے تھے لہذا ان کے جانے سے مارچ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔؎
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
طاہرالقادری صاحب کے لانگ مارچ میں جن صوبوں سے لوگ شامل نہیں ہو رہے، ان میں خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں ۔۔۔ بلکہ یوں کہنا مناسب ہو گا کہ لانگ مارچ میں ان صوبوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔۔ جب تک ایم کیو ایم ساتھ تھی، تب تک کہانی مختلف تھی ۔۔۔ پنجاب سے تین چار لاکھ افراد اسلام آباد پہنچ بھی گئے تو کسی "بڑی تبدیلی" کی توقع رکھنا بے کار ہے۔ یوں تو اسفند یار ولی صاحب کال دیں تو لاکھوں لوگ جمع کر سکتے ہیں ۔۔۔ الطاف بھیا بھی لاکھوں کا "مجمع" لگا سکتے ہیں ۔۔۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی لاکھوں لوگ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔۔ اسی طرح دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے لیے دو تین لاکھ لوگ جمع کر لینا ناممکن نہیں ہے ۔۔۔ اس لیے علامہ صاحب کے چودہ جنوری کے لانگ مارچ کو پنجاب اورینٹڈ مارچ ہی سمجھا جائے جو کسی بڑی تبدیلی کی راہ ہموار کرتا نظر نہیں آتا ۔۔۔ ہاں، اگر ق لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ عملی طور پر شریک ہوتیں اور اس کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی "کوئی بڑی سیاسی جماعت" ساتھ آ جاتی تو کہا جا سکتا تھا کہ یہ لانگ مارچ اپنے "مقاصد" کے حصول میں کامیاب ہو سکتا ہے ۔۔۔ اگر یہ اسٹیبلشمنٹ کی گیم تھی تو سمجھ لیں ناکام ہو گئی ہے ۔۔۔ اور اگر یہ سب کچھ علامہ طاہر القادری صاحب کے "فلسفے" کے مطابق ہو رہا ہے ۔۔۔ (روزِ اول سے ہمارا یہی خیال ہے کہ یہ سب کچھ علامہ صاحب کے ذہن کا کرشمہ ہے اور انہوں نے تئیس دسمبر کو جو حلف دیے تھے، وہ درست تھے لیکن شجاعت صاحب اور الطاف صاحب نے اس زبردست "فلسفے" سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، جس میں وہ کامیاب بھی رہے) تب بھی عمومی سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے لانگ مارچ تیزی سے ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔۔۔ ہماری رائے کسی کو بری لگے تو پیشگی معذرت ۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
یار لوگو!
23 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں ایم کیو ایم کے صرف چند افراد غالباً 30 یا چالیس ہی شامل ہوئے تھے وہ جلسہ منہاج القرآن نے کیا تھا اور اب کی بار بھی ایم کیو ایم کے زیادہ سے زیادہ پانچ 10 ہزار لوگ ہی شریک ہونے تھے لہذا ان کے جانے سے مارچ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔؎
اچھی بات ہے فرق نہ پڑے۔۔ لیکن مغرورنہ رویہّ درست نہیں ہوتا۔۔۔:)
 
محمد امین

لائبریرین
میں کم از کم اس پھس پھسے ڈرون کی توقع نہیں کر رہا تھا۔ جب الطاف بھائی نے ججز کے خلاف بیان دیا تھا تو جو میں سوچ رہا تھا الطاف بھائی نے وہی کیا، یعنی معافی مانگ کر اپنے نمبر بڑھا لیے۔ اب لگاتار 2 دن تک اب بے عزتی کروائی ہے۔ پہلے قائدِ اعظم والی بات اور پھر لانگ مارچ سے ہاتھ کھینچ لیا۔ حالانکہ پچھلے دن ہی انہوں نے کہا تھا ہم ہر صورت میں جائیں گے۔۔۔۔ سمجھ سے باہر ہے۔
 
کاشفی

محفلین
دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے، سجناں وی مر جاناں

کسی پر بُرا وقت آیا او ر آپ نے الحمد للہ کہا، مجھے اچھا نہیں لگا۔
آپ کو تو ہر وہ بات بری لگتی ہے جس میں ، میں نون لیگیوں کو کچھ کہوں۔۔خیر۔۔دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے یہ صرف میرے لیئے ہے کہ سب کے لیئے۔۔ :)
اس لڑی میں نظر نہیں پڑتی۔۔وہ لڑی انویزیبل ہوجاتی ہے۔۔ جس میں مہاجروں کو گالیاں اور بددعائیں دی جاتی ہیں۔۔اور ان کے شہادت پر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔۔ :)
20 مہاجروں کو شہید کرنے پر خوشیاں منانے والے ادھر ہی موجود ہیں۔۔بڑی تعداد میں۔۔۔ لیکن وہ سب تو نظر نہیں آتا سب کو۔۔اور نہ ہی ہمدردی میں دو بول بولے جاتے ہیں۔۔۔ :)
 
کاشفی صاحب! شمشاد صاحب کی بات سو فی صد درست ہے ۔۔۔ ہاں، اگر ایسی "لڑیاں" موجود ہیں جن میں مہاجروں کو گالیاں اور بددعائیں دی جاتی ہیں تو ان کی نشان دہی فرمائیں ۔۔۔ کیا ساری لڑیاں ہی "سلیمانی ٹوپی" پہن لیتی ہیں؟ ہمیں بھی تو معلوم ہو کہ اس محفل میں وہ کون سے اصحاب ہیں جو مہاجروں کو گالیاں دینے اور ان کے قتل پر خوشیاں منانے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی میرے لیے مرنے والا بندہ پہلے انسان ہے بعد میں لیگی، مہاجر یا پیپلیا ہے۔

اور یہ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے صرف آپ کے لیے نہیں، سب کے لیے ہے۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی میرے لیے مرنے والا بندہ پہلے انسان ہے بعد میں لیگی، مہاجر یا پیپلیا ہے۔

اور یہ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے صرف آپ کے لیے نہیں، سب کے لیے ہے۔
عملاَ میں نے ایسا ہوتے نہیں دیکھا ہے ۔۔۔اس لیئے مزید کچھ کہنے سے اجتناب کروں گا۔۔
اپنی بات پر قائم ہوں اور اس وقت تک قائم ہوں جب تک محترم احباب کو وہ چیزیں نظر نہیں آجاتی۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی میں آپ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ میری بات ضرور مانیں۔

برائے کرم آئندہ ایسی کوئی بات ہو تو مراسلہ رپورٹ کر دیا کریں یا پھر ذاتی پیغام میں پیغام میں مطلع فرما دیا کریں۔
 
Top