الطاف حسین گرفتار

arifkarim

معطل
سو ایسے میں یہی کہا جا رہا ہے کہ رہے سہے کراچی کو لٹنے سے بچانا ہے تو ایم کیو ایم کا ساتھ نبھانا ہے۔
ایم کیو ایم کا سیاسی نظریہ آج تک مجھے سمجھ نہیں کہ کس بنیادوں پر یہ سیاست کر رہے ہیں۔ خالی مہاجر مہاجر کا ڈھنڈورا کافی نہیں۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
الطاف حسین کی گرفتاری پر کراچی میں ہونے والا ہنگامہ اتنا بڑا ایشو ہے کہ برطانوی عدالت میں الطاف حسین کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ بھی پہلے سے چل رہا ہے۔ اب تو یہ ثبوت ہو جائے گا
اگر ایسا ہوجائے تو یہ کراچی کے حق میں بہت اچھا ہوجائے گا۔
 
arifkarim

معطل
آپ صرف ایک پارٹی کی بات فرماتے ہیں، مجھے کسی کا بھی نظریہ سمجھ نہیں آیا۔
مجھے صرف عمران خان کی تحریک انصاف کا نظریہ سمجھ آیا ہے۔ اور یہ وہی ہے علامہ اقبال والا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistan_Tehreek-e-Insaf#Ideology

یعنی اسلامی فلاحی ریاست کی تکمیل جو خلفائے راشدین کے وقت موجود تھی۔
 
لندن کا کالا الو پنجرے میں پھڑ پھڑا رہا ہے ، جن لوگوں کا خون وہ پیتا ہے ، بے وقوف لوگ اسی خون سے دیے روشن کررہے ہیں ، وہ بھی کالے الو کے لیے ۔۔۔حد ہوتی ہے جہالت کی ۔۔۔
بہت جلد یہی لوگ اسکی تصویر کے سامنے دیے روشن کرینگے
 
عبد الرحمن

لائبریرین
مجھے صرف عمران خان کی تحریک انصاف کا نظریہ سمجھ آیا ہے۔ اور یہ وہی ہے علامہ اقبال والا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistan_Tehreek-e-Insaf#Ideology

یعنی اسلامی فلاحی ریاست کی تکمیل جو خلفائے راشدین کے وقت موجود تھی۔
بالکل ٹھیک کہتے ہیں آپ! عملی پیش رفت کی بابت بھی معلومات میں اضافہ کیجیے!
 
10340145_10204246217425087_1223055842916387317_n.jpg
 
x boy

محفلین
اگر کوئی محترم الطاف حسین صاحب کی گرفتاری پر لندن میٹرو پولیس کاشکریہ اد اکرنا چاہتا ہے:bighug: :applause:یا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتا ہے :cry::(تو اس لنک پر موجود ای میل پر ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔:) میں نے تو ایک ای میل کر دی ہے :battingeyelashes:

آپ نے احتجاج کیا یا شکریہ؟
 
x boy

محفلین
ایم کیو ایم کا اگلا بابا قوم کون بنے گا؟
بہت سے لوگ بہت کچھ کہہ رہے ہیں اس کام میں مصطفے کمال کا بھی کمال ہے
 
شمشاد

لائبریرین
الطاف حسین کی گرفتاری پر کراچی میں ہونے والا ہنگامہ اتنا بڑا ایشو ہے کہ برطانوی عدالت میں الطاف حسین کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ بھی پہلے سے چل رہا ہے۔ اب تو یہ ثبوت ہو جائے گا
اگر ایسی بات ہوئی تو وہ صاف مُکر جائے گا اور کہہ دے گا کہ میرا کراچی میں ہنگاموں سے کچھ لینا دینا نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس سارے معاملے کو انتہائی غیر سمجھداری سے ڈیل کیا گیا ہے۔ اول تو ڈاکٹر عمران فاروق والا واقعہ ہونا ہی نہیں چاہئے تھا اور اگر ہوا بھی ہے تو اس کے نتائج و عواقب کے لئے تیار رہنا چاہئے تھا کہ الطاف حسین براہ راست سب سے زیادہ مشکوک بن کر ابھرنے تھے۔ دوسرا اگر پیسے برآمد بھی ہو گئے تھے تو بڑی آسانی سے کسی بھی قریبی رشتہ دار یا دوست کو سامنے لایا جا سکتا تھا کہ وہ یہ پیسے یہاں بھول گیا تھا یا بطور امانت رکھ گیا تھا چند گھنٹوں کے لئے۔ چاہے وہ بندہ پھر منی لانڈرنگ کے سلسلے میں کئی سال جیل گذارتا، لیکن الطاف حسین پر انگلی نہ اٹھتی
حکومت کی طرف سے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ بتا رہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو برطانیہ کی طرف سے براہ راست درخواست ہو چکی تھی کہ گرفتاری تک الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ نہ دیا جائے اور عین وہی کچھ ہوا
 
آپ ایم کیو ایم والوں کو جرم چھپانے کے طریقے بتا رہے ہیں ؟ :)
حکومت برطانیہ کیسے پاکستانی حکومت کو پاسپورٹ نا دینے کا مشورہ دے سکتی ہے؟ میرا خیال ہے حکومت نے جان بوجھ کر پاسپورٹ نہیں دیا ہوگا کیونکہ ان کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ بکری چھری کے نیچے آنے ہی والی ہے۔ :)
ویسے اس سارے معاملے کے پیچھے مجھے یوں لگتا ہے کہ برطانوی اسٹیبلشمنٹ اور الطاف بھائی کے درمیان معاملات بگڑ گئے ہیں۔ اور اسی کے نتیجے میں یہ سارے کیس سامنے آرہے ہیں۔
 
یہ جرم چھپانے کا طریقہ نہیں بتا رہا، صورتحال کو ہینڈل کرنے کا گر بتا رہا ہوں۔ بہت زیادہ خود اعتمادی بعض اوقات ایسے ہی لے ڈوبتی ہے۔ باقی جرم چھپانے سے جرم کو مٹا دینا ہی بہتر ہوتا ہے، چاہے این آر او کے نام سے ہو یا کسی اور نام سے :)
 
دیکھیں منی لانڈرنگ تو ایک جرم ہے نا۔ یہ کام کرنا ہی نہیں چاہئے پیسے قانونی طریقے سے ہینڈل کرنے چاہئیں :)
این آر او سے بھی جرم ختم نہیں ہوا تھا۔ وہ قانون ہی آئین کے خلاف تھا اسی لئے سپریم کورٹ نے فوراً اسے کالعدم قرار دے دیا تھا۔ :)
 
Top