آپ کی بات کو آگے بڑھاؤں تو پوچھنا چاہوں گا کہ ان”مٹی کے بیٹوں “ے آپ کو مہاجر کا نام کیوں دیا؟۔ اور آپ نے یہ نام قبول کیوں کر لیا؟۔ رد عمل میں تو اختلاف ہوتا ہے نا اتفاق نہیں جبکہ آپ فرما رہے ہیں کہ رد عمل کے طور پر یہ نام آپ کے بڑوں نے قبول کر لیا۔مہاجروں نے شروع میں اپنے لیے مہاجر کا لفظ پسند نہیں کیا تھا، بلکہ یہ انہیں عطا کردہ نام ہے، جس کا طعنہ 'مٹی کے بیٹے' اُنہیں دیا کرتے تھے۔ بعد میں ردِ عمل میں انہوں نے یہی لفظ بطور جداگانہ شناخت کے چن لیا اور اسی پر مہاجر قوم پرستی کی تشکیل ہوئی۔