الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

شمشاد

لائبریرین
جواب تو آپ دے سکتے ہیں۔۔اور لاجواب بھی کر سکتے ہیں۔اس میں شک نہیں۔۔لیکن اُمید ہے کہ ذاتیت پر بات نہیں ہوگی۔۔۔ تو کریں لاجواب۔۔علم میں اضافہ ہوگا میرے۔۔
اور ہاں اس کا مطلب ہے کہ بےغیرت کے بجائے نواز شریف اور شہباز شریف کو کمینہ کہہ سکتے ہیں۔۔
یعنی کہ ایک اور گالی۔
 
محمد امین

لائبریرین
نوے کی دہائی میں ہم کیا جائیں گے بھیا جی! 2012ء میں خون ریزی کے جو مناظر دیکھنے میں آئے وہ کیا کم ہیں؟ بہرحال، ہم تو کراچی میں امن کا قیام چاہتے ہیں ۔۔۔ اگر الطاف بھیا کے ہاتھوں امن کا قیام ممکن ہے تو ہم اپنی رائے سے رجوع کر لیتے ہیں ۔۔۔ سلامت رہیں!

میری گزارش بس اتنی ہے کہ 90 کی دہائی میں مختلف ذرائع استعمال کر کے ایم کیو ایم کو توڑا گیا اور اس کے نتائج ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔ اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بھی خؤن ریزی ہی دینا چاہتے ہیں تو شوق سے ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے بخرے کیجیے۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
بالکل صحیح فرمایا ، وہ مہاجر ہی تھے ۔جس طرح حاجی کا بیٹا حاجی نہیں ہوتا ، غازی کا بیٹا غازی نہیں ہوتا ،مہاجر کا بیٹا بھی مہاجر نھیں ہوتا وہ اس دھرتی کا سپوت ہوتا ہے جہاں جنم لیا تا وقتیکہ وہ بھی ہجرت نہ کرے ۔اس کا جینا مرنا ، اس کی وفاداری اسی دھرتی سے ہوتی ہے ۔پناہ گزین کا معاملہ دوسرا ہے وہ اپنی سرزمین پر واپس جانے کےلیے پناہ لیتے ہیں ۔ مہاجر نہ کوئی نسل ہے نہ کوئی قوم ہے اسے ایک برادری کہہ سکتے ہیں ۔
یہ میری رائے ہے میرے والدین بھی ہجرت کر کے ہی آئے تھے ۔ ضروری نہیں کہ آپ میری رائے سے متفق ہوں امتحانات میں بھی اکثر ممتحن میری رائے سے متفق نہیں ہوتے تھے اس کی سزا مجھے بھگتنی پڑتی تھی ۔

ہزار فی صد متفق۔۔۔ میں نے کبھی خؤد کو مہاجر نہیں کہا۔۔۔
 
ساجد

محفلین
مہاجروں کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں گھسی ہوئی ہے۔ مغرورنہ رویہ تو بڑے صوبے کے وسط اور مشرق کے لوگوں میں گھسا ہوا ہے۔ نتیجہ بنگلادیش کے طور پر حاضر ہے۔
اسی دھاگے میں میرے ساتھ ہونے والی مراسلت میں آپ سب لوگوں نے خود انکشاف کیا کہ اصل مسئلہ سندھ کے مقامی لوگوں کو مہاجروں کے قبول نہ کرنے سے پیدا ہوا ۔ پھر یہ بھی آپ لوگوں کی ہی کی طرف سے کہا گیا کہ جو اردو بولنے والے پنجاب میں آباد ہوئے وہ خود یہاں کے لوگوں کا ہی حصہ بن گئے ۔اور حسان خان نے اس کا حل سندھیوں اور مہاجروں کو قومیت پر مبنی سیاست ختم کرنے کی تجویز کی صورت میں پیش کیا۔
تمام تر نکات اس بات پر دلیل ہیں کہ یہ مسئلہ سندھ کے اپنے لوگوں کا ہے نہ کہ پنجاب کا اس میں کوئی دخل ہے۔ لیکن یہاں سب کچھ پھر سے ریورس کر کے پنجاب پر فٹ کرنے کی کوشش نظر آ رہی ہے۔
کاشفی مجھے افسوس ہے کہ آپ علمیت کی بجائے جذباتیت کا زیادہ استعما ل کرتے ہیں اگر آپ تاریخ کی گہرائی میں نہیں جانا چاہتے تو پچھلے 20 سال میں ہی دیکھ لیجئے کہ سندھ کی بے آب و بنجر زمینیں جب پنجابیوں نے آباد کر لیں اور وہ سونا اگلنے لگیں تو کس طریقے سے پنجابیوں کو ”سندھ کے بیٹوں“ نے وہاں سے بے دخل کر کے ان کی زمینیں چھینیں اور بعض جگہوں پر انہیں جانی نقصان بھی پہنچایا گیا۔ اگر آپ صوبہ سندھ میں آباد ہیں تو اس کےمسائل و وسائل آپ ہی کی ذمہ داری ہیں نہ کہ پنجاب کی۔ اگر سندھ میں آپ لوگوں کو کوئی مسئلہ ہے تو پنجاب میں تشریف لے آئیں ، یہ بھی آپ ہی کا پاکستان ہے، اور سیاستدانوں اور متعصب طبقوں کی طرف سے پھیلائے گئے پراپیگنڈا کا شکار ہونے کی بجائے اپنی آنکھوں سے حقیقت کا مشاہدہ کریں۔ نیز پنجاب کے خلاف ایسے پراپیگنڈے سے بچیں جس کا کوئی تعلق آپ مہاجروں کے موجودہ مسائل سے ثابت نہیں کر سکتے۔
 
ساجد

محفلین
کاشفی بھائی ، یہ مودودیت کیا ہوتی ہے۔ اگر اپ اس لفظ کو مولانا مودودی کے نظریات سے اختلاف کے لئے استعمال کر رہے ہیں تو بتائیے کہ کیا الطافیت اور نوازیت ، مشرفیت یا بے نظیریت کی اصطلاح کبھی سنی آپ نے کسی کی زبان سے؟۔
آپ کم از کم مسلم ہونے کے ناطے پاکستانیوں کے ایک قوم ہونے کو تسلیم کرتے ہیں تو مودودی صاحب بھی مسلم تھے اور سکالر بھی ۔ آپ نے مودودی صاحب کو کتنا پڑھا؟ کچھ بتائیے۔
 
کاشفی

محفلین
اگر آپ براہ راست سوالات لکھ دیں تو آسانی رہے گی جواب دینے میں۔ تاہم میرے جوابات سے میری کم علمی واضح ہوگی کہ میں نے ابھی تک تصویر کا ایک رخ دیکھا ہے۔ دوسرا رخ جاننے کے لئے محمد امین بھائی اور حسان خان اور انیس الرحمن برادر سے رابطے میں ہوں
ہر وقت سوال لکھنا ضروری نہیں قیصرانی صاحب ۔کیونکہ جواب کی اُمید نظر نہیں آرہی۔۔
 
کاشفی

محفلین
آپ نے تو آج بھی کئی ایک کو مودودیت والے اور منافق کہا ہے۔
پوسٹ تو شمشاد بھائی کو صرف میری ہی نظر آتی ہے۔۔شاید وجہ کچھ اور ہی ہے۔۔:)
شاید اصل وجہ وہی ہے جو میں سمجھ رہا ہوں۔۔اور شاید آپ بھی سمجھ گئے ہوں گے۔۔:)
میں تو آج کل بنوری ٹاؤں کے فتوے پڑھ رہا ہوں۔۔وہاں لکھا ہوا ہے فتنہء مودودیت۔:)
 
نایاب

محترم کاشفی بھائی
حسن ظن رکھنا بہتر عمل
گمانوں میں الجھنا بیکار کہ اکثر گمان غلط ہوتے ہیں ۔
آپ اختلاف کریں ۔ لیکن یقین رکھتے ہوئے کہ جب ہم اختلاف میں الجھ کسی کے بزرگ کو غلط کہیں گے تو وہ الٹ کر ہمارے بزرگ کو غلط کہے گا ۔
اور ہم نادانستگی میں اپنے بزرگوں کی توہین و تنقیص کا سبب بن جائیں گے ۔۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
اسی دھاگے میں میرے ساتھ ہونے والی مراسلت میں آپ سب لوگوں نے خود انکشاف کیا کہ اصل مسئلہ سندھ کے مقامی لوگوں کو مہاجروں کے قبول نہ کرنے سے پیدا ہوا ۔ پھر یہ بھی آپ لوگوں کی ہی کی طرف سے کہا گیا کہ جو اردو بولنے والے پنجاب میں آباد ہوئے وہ خود یہاں کے لوگوں کا ہی حصہ بن گئے ۔اور حسان خان نے اس کا حل سندھیوں اور مہاجروں کو قومیت پر مبنی سیاست ختم کرنے کی تجویز کی صورت میں پیش کیا۔
تمام تر نکات اس بات پر دلیل ہیں کہ یہ مسئلہ سندھ کے اپنے لوگوں کا ہے نہ کہ پنجاب کا اس میں کوئی دخل ہے۔ لیکن یہاں سب کچھ پھر سے ریورس کر کے پنجاب پر فٹ کرنے کی کوشش نظر آ رہی ہے۔
کاشفی مجھے افسوس ہے کہ آپ علمیت کی بجائے جذباتیت کا زیادہ استعما ل کرتے ہیں اگر آپ تاریخ کی گہرائی میں نہیں جانا چاہتے تو پچھلے 20 سال میں ہی دیکھ لیجئے کہ سندھ کی بے آب و بنجر زمینیں جب پنجابیوں نے آباد کر لیں اور وہ سونا اگلنے لگیں تو کس طریقے سے پنجابیوں کو ”سندھ کے بیٹوں“ نے وہاں سے بے دخل کر کے ان کی زمینیں چھینیں اور بعض جگہوں پر انہیں جانی نقصان بھی پہنچایا گیا۔ اگر آپ صوبہ سندھ میں آباد ہیں تو اس کےمسائل و وسائل آپ ہی کی ذمہ داری ہیں نہ کہ پنجاب کی۔ اگر سندھ میں آپ لوگوں کو کوئی مسئلہ ہے تو پنجاب میں تشریف لے آئیں ، یہ بھی آپ ہی کا پاکستان ہے، اور سیاستدانوں اور متعصب طبقوں کی طرف سے پھیلائے گئے پراپیگنڈا کا شکار ہونے کی بجائے اپنی آنکھوں سے حقیقت کا مشاہدہ کریں۔ نیز پنجاب کے خلاف ایسے پراپیگنڈے سے بچیں جس کا کوئی تعلق آپ مہاجروں کے موجودہ مسائل سے ثابت نہیں کر سکتے۔

ساجد بھائی میں جذباتیت کا اب زیادہ استعمال نہیں کرتا اور نہ کررہا ہوں۔۔بلکہ غلط تاریخ کو سرے سے رد کرتا ہوں۔۔
پنجاب کے بارے میں میری رائے بالکل درست اور تعصب سے بالاتر ہے۔۔ میں اگر پنجاب کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ سب پنجابی اس کے زمرے میں آتے ہیں۔
مہاجروں اور دوسری قوموں کے حقوق پر غاضبانہ قبضہ کرنے میں پنجاب کے کرتا دھرتا لوگوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔۔۔
مہاجروں کے حقوق پر سب سے پہلا ڈاکہ اس وقت ڈالا گیا جب کراچی سے دارلخلافہ پنجابی اکثریتی علاقے میں منتقل کیا گیا۔۔ جس کے نتیجے میں 80 فیصد مہاجر جو کراچی میں کام کررہے تھے جاب لیس ہوئے۔۔
مہاجروں اور دیگر قوموں کے حقوق پر پنجاب کے لوگ آبادی کی بنیاد پر شروع دن سے ڈاکہ مرتے ہیں۔۔ میرٹ کو مدِّنظر نہیں رکھا جاتا ہے۔۔ اور اسی کی وجہ کر پہلے مشرقی پاکستان میں بےچینی پھیلنے کے بعد نفرت پیدا ہوئی۔۔اور اب یہی حال بلوچستان کا بھی ہے۔۔۔
کراچی کے سونا اگلتی ہوئی زمینوں پر پنجابی اسٹبلشمنٹ کا قبصہ ہے کنٹونمنٹ کی صورت۔۔ اور یہی حال گوادر اور دیگر جگہوں کا ہے۔۔۔
کراچی میں اسمگلروں اور دہشتگرد افغانوں کو بسانے میں بھی پنجاب کی اسٹبلشمنٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔۔۔
۔۔۔
پنجاب ، دیگر صوبوں کا پیسہ ہضم کرجاتا ہے۔۔۔ آرمی کی صورت۔
پنجابی اسٹبلشمنٹ امریکی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔۔اور امریکہ کی پالیسی سب کو معلوم ہے۔۔۔
سندھی قوم پرستوں کو مہاجروں کے خلاف ایکسپلائٹ کرنے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔۔
لکھنے میں تو بہت کچھ لکھ سکتا ہوں۔۔لیکن اب نیند آرہی ہے۔صرف اتنا کہنا چاہونگا کہ ان سب باتوں میں اب کچھ نہیں رکھا ۔ہونا وہی ہے جو ہونا ہے۔۔۔جس کو روکنا نہ ہمارے بس میں ہے اور نہ آپ کے بس میں اور نہ کسی کےبس میں۔۔۔کیونکہ پاکستان ایکسپریس میں دھماکہ خیز مواد رکھا جا چکا ہے۔۔۔جو اب کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔۔:)
 
کاشفی

محفلین
محترم کاشفی بھائی
حسن ظن رکھنا بہتر عمل
گمانوں میں الجھنا بیکار کہ اکثر گمان غلط ہوتے ہیں ۔
آپ اختلاف کریں ۔ لیکن یقین رکھتے ہوئے کہ جب ہم اختلاف میں الجھ کسی کے بزرگ کو غلط کہیں گے تو وہ الٹ کر ہمارے بزرگ کو غلط کہے گا ۔
اور ہم نادانستگی میں اپنے بزرگوں کی توہین و تنقیص کا سبب بن جائیں گے ۔۔۔ ۔
درست فرمایا آپ نے۔۔
لیکن کبھی جمیعت کے لوگوں کو بھی تو سمجھائیں بھائی۔ کوشش کروں گا ایسا نہیں لکھوں اب۔۔خوش۔
سب مجھے ہی ٹوک رہے ہیں۔۔:sad:
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی میں جذباتیت کا اب زیادہ استعمال نہیں کرتا اور نہ کررہا ہوں۔۔بلکہ غلط تاریخ کو سرے سے رد کرتا ہوں۔۔
پنجاب کے بارے میں میری رائے بالکل درست اور تعصب سے بالاتر ہے۔۔ میں اگر پنجاب کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ سب پنجابی اس کے زمرے میں آتے ہیں۔
۔:)
جبکہ آپ اپنی رائے کو خود ہی درست کہہ رہے ہیں تو ہمارے کچھ کہنے کی گنجائش ہی نہ رہی کیونکہ ہم رائے پیش کرنے کے بعد اس کی سو فیصد درستی کا دعوی نہیں کیا کرتے۔
البتہ ایک مشورہ ہے کہ اگر پنجاب ہی آپ کو کھا رہا ہے تو پنجاب میں ہی آ کر آباد ہو جائیں مسئلہ ختم ہو جائے گا :)
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ، یہ مودودیت کیا ہوتی ہے۔ اگر اپ اس لفظ کو مولانا مودودی کے نظریات سے اختلاف کے لئے استعمال کر رہے ہیں تو بتائیے کہ کیا الطافیت اور نوازیت ، مشرفیت یا بے نظیریت کی اصطلاح کبھی سنی آپ نے کسی کی زبان سے؟۔
آپ کم از کم مسلم ہونے کے ناطے پاکستانیوں کے ایک قوم ہونے کو تسلیم کرتے ہیں تو مودودی صاحب بھی مسلم تھے اور سکالر بھی ۔ آپ نے مودودی صاحب کو کتنا پڑھا؟ کچھ بتائیے۔
ساجد بھائی یہ میری اصطلاح نہیں ہے۔۔ثبوت کےطور پر بنوری ٹاؤن کے فتوے پیش کروں کیا؟
مودودی صاحب کو پڑھا ہے کتنا پڑھا ہے۔۔اس کو یہاں بیان نہیں کرسکتا۔۔۔۔ورنہ جماعتی خوش ہوجائیں گے۔۔:)
 
ساجد

محفلین
درست فرمایا آپ نے۔۔
لیکن کبھی جمیعت کے لوگوں کو بھی تو سمجھائیں بھائی۔ کوشش کروں گا ایسا نہیں لکھوں اب۔۔خوش۔
سب مجھے ہی ٹوک رہے ہیں۔۔:sad:
اور ٹوک بھی وہ لوگ رہے ہیں جو جمعیت سے تعلق نہیں رکھتے :)
جمعیت والوں کو ہم کیا سمجھائیں جناب الٹا وہ ہمیں سمجھانے بیٹھ جاتے ہیں۔ میں تو صرف مولانا مودودی تک ہی بات کو محدود رکھ رہا ہوں۔
 
کاشفی

محفلین
جبکہ آپ اپنی رائے کو خود ہی درست کہہ رہے ہیں تو ہمارے کچھ کہنے کی گنجائش ہی نہ رہی کیونکہ ہم رائے پیش کرنے کے بعد اس کی سو فیصد درستی کا دعوی نہیں کیا کرتے۔
البتہ ایک مشورہ ہے کہ اگر پنجاب ہی آپ کو کھا رہا ہے تو پنجاب میں ہی آ کر آباد ہو جائیں مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا :)

بات تو آپ کی درست ہے۔۔۔:)
 
کاشفی

محفلین
اور ٹوک بھی وہ لوگ رہے ہیں جو جمعیت سے تعلق نہیں رکھتے :)
جمعیت والوں کو ہم کیا سمجھائیں جناب الٹا وہ ہمیں سمجھانے بیٹھ جاتے ہیں۔ میں تو صرف مولانا مودودی تک ہی بات کو محدود رکھ رہا ہوں۔
مودودی صاحب کے بارے میں الفاظ استعمال کرنے میں محتاط رہونگا ۔۔۔۔خوش رہیئے۔۔
جزاک اللہ نایاب بھائی اور ساجد بھائی۔
 
کاشفی

محفلین
ویسے اب میں بہت پک چکا ہوں ان سب لاحاصل باتوں سے۔۔۔اور کسی بھی وقت نیچے ٹپک سکتا ہوں۔۔
سونے جارہا ہوں۔۔خدا حافظ سب خوش رہیں۔۔
 
Top