یہ بھی کیا کم ہے کہ دونوں کا بھرم قائم ہے اس نے بخشش نہیں کی، ہم نے گزارش نہیں کی احمد فراز
زیرک محفلین نومبر 3، 2018 #101 یہ بھی کیا کم ہے کہ دونوں کا بھرم قائم ہے اس نے بخشش نہیں کی، ہم نے گزارش نہیں کی احمد فراز
زیرک محفلین نومبر 3، 2018 #102 بھرم رکھ لو محبت کا وفا کی شان بن جاؤ ہماری جان لے لو یا ہماری جان بن جاؤ
رباب واسطی محفلین نومبر 4، 2018 #103 بھگو کے گال، سجا کر پلک پلک آنسو اُداس دل کے لئے مشغلے تلاش کروں
رباب واسطی محفلین نومبر 4، 2018 #104 ریزہ ریزہ میں بکھرتا گیا ہر سو محسن شیشہ شیشہ مری سنگینیِٗ فن ٹوٹی ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 4، 2018 #105 نہ وہ آنکھ ہی تری آنکھ تھی، نہ وہ خواب ہی ترا خواب تھا دلِ منتظر تو یہ کِس لئے، ترا جاگنا اسے بھول جا
نہ وہ آنکھ ہی تری آنکھ تھی، نہ وہ خواب ہی ترا خواب تھا دلِ منتظر تو یہ کِس لئے، ترا جاگنا اسے بھول جا
رباب واسطی محفلین نومبر 4، 2018 #106 تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں امام بخش ناسخ
رباب واسطی محفلین نومبر 4، 2018 #107 چھپ چھپ کے جو آتا ہے ابھی میری گلی میں اک روز مرے ساتھ سر عام چلے گا
سید عاطف علی لائبریرین نومبر 4، 2018 #109 امشب کسی کاکل کی حکایات ہے واللہ کیا رات ہے کیا رات ہے کیا رات ہے واللہ جرأت
سید عاطف علی لائبریرین نومبر 4، 2018 #110 جرأت کی غزل جس نے سنی اس نے کہا واہ کیا بات ہے، کیا بات ہے، کیا بات ہے واللہ جرأت۔
زیرک محفلین نومبر 4، 2018 #111 بیان میں تھی وہ چاشنی کہ مہک رہا تھا حرف حرف جیسے خوشبوؤں کی زبان میں، کوئی کر رہا ہو گفتگو
زیرک محفلین نومبر 4، 2018 #112 دعائیں بیچنے والے! چل اِس نگر سے نکل یہاں تو مُفت بھی لیتا نہیں دعا کوئی پرویز ساحر
زیرک محفلین نومبر 4، 2018 #113 مانگتا ہے مرے جینے کی دعائیں ظالم جان کر جی سے خفا جان سے بیزار مجھے داغ دہلوی
زیرک محفلین نومبر 5، 2018 #115 جس کی آنکھوں نے لکھا تھا آخری نوحہ مرا وہ گیا بھی تو گیا ہے سب سے پہلے چھوڑ کر سعدیہ صفدر سعدی
زیرک محفلین نومبر 5، 2018 #116 لمحہ، لمحہ سوچنے والی آنکھیں تھیں اس کی آنکھیں دیکھنے والی آنکھیں تھیں سعدیہ صفدر سعدی
زیرک محفلین نومبر 5، 2018 #117 غم گلے پڑ گیا، زندگی بجھ گئی، عقل جاتی رہی عشق کے کھیل میں کیا تمہارا گیا، میں تو مارا گیا فرتاش سید
رباب واسطی محفلین نومبر 5، 2018 #118 جانے کب تک تیری تصویر نگاہوں میں رہی ہو گئی رات تیرے تیرے عکس کو تکتے تکتے
زیرک محفلین نومبر 5، 2018 #119 قصے سے اٹھ نہ جائے کہیں قصہ گو کا دل رونا پڑا مجھے کہیں ہنسنا پڑا مجھے
زیرک محفلین نومبر 5، 2018 #120 یہ خیال سارے ہیں عارضی، یہ گلاب سارے ہیں کاغذی گلِ آرزو کی جو باس تھے، وہی لوگ مجھ سے بچھر گئے اعتبار ساجد
یہ خیال سارے ہیں عارضی، یہ گلاب سارے ہیں کاغذی گلِ آرزو کی جو باس تھے، وہی لوگ مجھ سے بچھر گئے اعتبار ساجد