الف بے پے۔۔۔۔ صرف جسم صحت اور بیماری سے متعلق

گلی میں تو کئی قسم کے آم نظر آرہے ہیں، مگر فی الوقت دسہری اور دوسرے نمبر پر سندھری آم زیادہ لیا جارہا ہے، چونسا ابھی نیا نیا آیا ہے، صحیح سے آجائے تو پھر چونسا ہی چونسا پسند کیا جاتا ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
تربوز کے استعمال سے آنتوں کی سختی میں کمی آتی ہے اور شریانوں کی لچک بھی قائم رہتی ہے ۔
 
چلغوزے کے دس فوائد:
( 1 ) مقوی اعصاب ہے۔
( 2 ) بھوک بڑھاتا ہے۔
( 3) لقوہ اور فالج میں اس کا مسلسل استعمال مفیدہے۔
( 4 ) پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہوتا ہے۔
( 5 ) مغز کھیرا اور مغز چلغوزہ ہم وزن استعمال کرنے سے بند پیشاب جاری ہوتا ہے۔
( 6 ) مغز چلغوزہ، جریان، یرقان اور درد گردہ میں بے حد مفید ہے۔
( 7 ) اس کا کھانا جسمانی گوشت کو مضبوط کرتا ہے۔
( 8 ) رعشہ اور جوڑوں کے درد میں مغز چلغوزہ صبح و شام ہمراہ پانی یا قہوہ یا چائے کے استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
( 9 ) ریاح کو دور کرتا ہے۔
( 10 ) سردیوں میں اس کا استعمال زیا دہ ہو تاہے۔
 
Top