الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(10)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہرا بھرا ہوتا ہے نہ گاؤں کھیت کھلیان والا ۔۔ میں نے گاؤں نہیں دیکھا کبھی کوئی ۔۔۔

یہ بھی کوئی بات ہے کہ ابھی تک تم نے کوئی گاؤں ہی نہیں دیکھا۔

گاؤں کی زندگی بڑے مزے کی ہوتی ہے۔ شہروں سے ہٹ کر بہت ہی سادہ ہوتی ہے۔ رمضان کے بعد کسی گاؤں میں جاؤ اور کم از کم ایک مہینہ وہاں گزار کر آؤ۔ گاؤں کی گلیوں میں ننگے پاؤں پھرنا، کنویں پر جانا، کھڑی فصلوں کے بیچ گزرنا، تازہ سبزیاں توڑ کر کچی کھانا، گائیں بھینسیں، ان کا دودھ دوہنا، اور اگر اس موسم میں بارش آ جائے تو مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو، درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھنا، پگڈنڈیوں پر بھاگنا، رات کو جلد سونا اور صبح تڑکے اٹھنا، وغیرہ وغیرہ

اور ہاں حجاب کو بھی ساتھ لے جانا، اس نے بھی کوئی گاؤں نہیں دیکھا ہوا۔ بلکہ وہ تو کبھی کراچی سے ہی باہر نہیں گئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کھیل کو غالباً آپ سمجھے نہیں۔ یہ الف بے پے یعنی کہ حروف تہجی سے لکھنے کا کھیل ہے۔ میں نے حرف ے سے بات کی تھی، آپ کو حرف الف سے بات شروع کرنا چاہیے تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top