الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لمبے راستے پر گشت کیجیئے گا۔ اس سے صحت بھی اچھی رہے گی اور خاصے فقرے بھی جمع ہو جائیں گے۔
 

مغزل

محفلین
ہزار بار کہا ہے کہ "وہ" کا پورانام لکھا کیجئے۔۔۔۔۔۔
س(احمد ایک مشاعرے کیلئے تمہارا اور عبید بھائی کا دعوت نامہ میرے پاس ہے میں تمہارے دفتر دے جاؤں ؟)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے آفس میں ہی دے دیں یا گھر کے پاس لے لوں گا۔۔۔ جیسے آپ کو آسانی ہو
 
جانتی ہیں اپیا صاحبہ کہ میں انتہائی نا معقول شخص ہوں ورنہ ٹانگ ٹوٹنے کی بات کیوں کرتا ٹ ہی کا مسئلہ تھا تو ٹانگنے والی کھونٹی توڑ سکتا تھا۔ :)
 
دودھ، دہی، دال، دلیا، دیگ، دوکان، درد، دوا، دوست، دشمن، درود، دیوالی، دشہرا، دانت، دلہن، دوشیزہ، ددہال، دف، دنبہ، دالان، دادا، دادی، دمہ کس چیز کی بات کریں اپیا صاحبہ۔ :)
 

عندلیب

محفلین
ذرا دم تو لیں ایک ساتھ تو ان کے تعلق سے بات کرناممکن نہیں ایسا کرتے ہیں دادا ،دادی سے شروع کرتے ہیں
 
ڈکار گئیں ناں ڈ کو! خیر کس کے دادا دادی کی بات کریں؟ ہمارے تو دادا اور دادی دونوں ہی اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اللہ انھیں جنت الفردوس سے نوازے۔ اور قبر کے مشکلات سے نجات دے۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top