الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
رحمٰن و رحیم ہے وہ ذات جو اپنے بندوں پر کرم کرنے والا ہے ہم اس کی رحمت سے مایوس نہیں۔ اللہ ہمیں نیک عمل کی توفیق دے بدی سے بچائے اور اخروی زندگی کو کامیاب کرے۔ :)
 

مغزل

محفلین
ڑ کا کیا کیا جائے ۔۔ میرے خیال میں اس موقع پر جیہ جی جی کو دعوت دینی چاہیئے۔۔۔ کیا کہتے ہیں آپ ؟
 
سعود ہمیشہ اسی لہجے میں بات کرتے ہیں۔ یہ تو ان کی فطرت ثانیہ ہے کوئی موسمی چیز تھوڑی نہ ہے۔ اور ہاں ڑ کے لئے تو جیہ اپیا کو یاد کیا جانا ضروری ہے۔ :)
 
عندلیب اپیا اب میں ذرا گھر کی جانب نکلتا ہوں تھوڑی دیر میں انشاء اللہ دوبارہ آن لائن ہو سکوں گا۔ :)
 

عندلیب

محفلین
غیر ضروری ہی گھر جاتے ہیں آپ دن کا زیادہ حصہ تو کالج مین ہی گزرتا ہے کا رات کابھی انتظام وہیں کرلیا کریں ۔;)
 

مغزل

محفلین
فوراً چلیں جائیں سعود صاحب۔۔
ہمارا تو معاملہ :
ہم تو بس آوارگانِ شب ہیں محمود آجکل
گھر نہیں اپنا تو کیا ہے اور اگر ہو بھی تو کیا

ان کی باتوں میں نہ آئیں چلے جائیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
قسم سے میں تو اپنے کمیپوٹر سے تنگ آ گیا ہوں۔ پتہ نہیں محفل میرے لیے سست ہو گئی ہے یا میرا کمپیوٹر دغا کر رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گنہگار ہوں گا اگر جھوٹ بولوں گا، ایک صفحہ کھلنے اور پیغام پوسٹ کرنے میں دس منٹ لگ جاتے ہیں، اتنے میں یہ دھاگہ تو کہیں کا کہیں پہنچ جاتا ہے۔
 
لیجئے پھر تو بڑی سنگین صورتحال ہے بھئی۔ یہاں تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ شمشاد بھائی آپ ذرا براؤزر تبدیل کر کے دیکھیں۔ یعنی انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوں تو فائرفاکس کو آزما لیں نیز اسی کا ضد۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو صحیح ہے لیکن یہ بھی تو بتائیں کہ موزیلا فائر فاکس کو استعمال میں کیسے لانا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top