الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
زندہ سلامت بنفسِ نفیس موجود ہوں شمشاد۔۔ سلیمانی ٹوپی تو جوجو اوڑھتی رہتی ہے۔ میں تو ببانگِ دہل موجود رہتا ہوں۔ بس کبھی کبھی انتر نیٹ دھوکا دے جاتا ہے جیسے رات کو ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب چائے کا کپ لینے کو گیا تھا، کہیے تو آپ کے لیے بھی لیتا آؤں۔
جی فرمائیے میں ہمہ تن گوش ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
صندوق میں بندوق ہے، بندوق میں گولی

شمشاد بھائی صندوق ڈھونڈ رہے ہیں:)
 

مغزل

محفلین
ضعفِ گویائی کا شکار ہوں شمشاد صاحب۔۔ گلہ بیٹھ گیا ہے ۔۔ سوچا آپ کے ساتھ چائے پی لی جائے ۔۔ مگر آپ تو ۔۔۔ خیر
 
عرض کیا ہے کہ پچھلی نشست کہ جس میں نیں تھا نہیں میں اوسطاً ہر حرف سے دو جملے وارد ہوئے ہیں۔ :)
 
کھانا بنا رہا تھا تو یاد آیا کہ آلو کو سیب جیسی قاشوں کی شکل میں کاٹوں یا ان کے مزید ٹکڑے کرکے قتلے بنا دوں۔ :) امید ہے کہ قاش اور قتلے کا فرق واضح ہو گیا ہوگا۔ خیر مجھے کیا میرا تو کھانا تھوڑی دیر میں تیار ہو جائے گا انشاء اللہ۔ :)
 
لذت کے لئے تو شاذ و نادر ہی کھاتا ہوں۔ بیشتر خوردن برائے زیستن کے مصداق جو میسر آیا کھا لیا۔
 

عندلیب

محفلین
میں آپ سے یہ کہنے وال تھی سعود بھائی کے آپ بھی اپنی تصویر لگائیں اوتار میں‌ الف عیں انکل نے بھی لگائی ہے ہم نے الف عین انکل کو تو دیکھ لیا اب آپ کو بھی دیکھنے کے مشتاق ہیں
 
نئی بات نہیں ہے اپیا صاحبہ۔ اس سے قبل بھی یہ مطالبہ ہو چکا ہے۔ :) ویسے اس تصویر میں بھی میری ہی تصویر ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ لینکس کے سافٹوئر پیک میں ضم کیا ہوا ہے۔ خیر میری چند تصویریں میرے ہوم پیج پے دستیاب ہیں۔ میں جلدی ہی ان کا ربط دے دوں گا انشاء اللہ۔ :)
 
ہم تو اسی وقت دے دیتے پر سوچ رہے ہیں کہ اپنے ہوم پیج کو ہجرت کرا دیں۔ خیر نئی جگہ سب کچھ تیار ہے بس ابھی اس میں مواد فراہم نہیں کیا ہے۔ شاید آج رات اس کے لئے وقت نکال سکوں۔ ویسے آپ ابھی میرے عاری از مواد ہوم پیج کو دیکھنا چاہیں تو میرا دستخط چند لحظہ بعد ملاحظہ فرمائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top