الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین
ظاہر تو یہ ہوتا کے لوگ فرضی محبت کرتے ہیں۔ محبت کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کبھی سوری نہ کہنا پڑے ۔وہ محبت ہی کیا جس میں آپ کو اپنی آدھی زندگی معافی مانگنے میں گزار دیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
علم بہت بڑی دولت ہے، یہ جتنا خرچ کریں ختم ہونے کی بجائے اتنا ہی بڑھتی ہے۔
 

تفسیر

محفلین
غلطی ہرانسان سے ہوتی ہے لیکن جو لوگ ان غلطیوں کو معاف کردیں اور دل میں بغض بھی نہیں رکھیں ایسے فراغ دل کی محبت کی قدر کرنی چاہیے لیکن کچھ لوگ ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتے وہ اپنی ننی مننی دنیا میں مقید ہیں۔
 

تفسیر

محفلین
قانون اَساسی ہے ۔ یعنی بنیادی دستور ، قانون۔ ویسے یہ فرصت ہی سمجھ لیں ورنہ اس وقت کوئی اور ثواب کاکام کررہا ہوتا
 
گم تھا محفل سے تو اس کے کچھ اسباب تھے۔ ایک مہمان آئے تھے گاؤں سے اور رات ہی میں سعودی جانا تھا انہیں۔ اسی سلسلے میں محفل تک آنا مشکل ہو رہا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دلی اس وقت دور تھی جب گھوڑوں گدھوں پر سفر ہوتا تھا، اب تو پلک جھپکتے بندہ دلی پہنچ جاتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
اخاہ۔۔۔ مجھے ابھی ابھی ۔۔۔۔ ایک پارسل موصول ہوا ہے جس میں۔۔۔ 4 شعری مجموعے ہیں۔۔۔
 

عندلیب

محفلین
بتائیں نا مغل صاحب اور کیا ہے پارسل میں اور کس نے بھیجے ہیں یہ مجموعے (گستاخی معاف )
 
پارسل میں ان کے علاوہ پلنگ کے پائے ہونگے، دانتوں کا خلال ہوگا، جوتے کا فیتہ ہوگا وغیرہ وغیرہ (ویسے یہ میرا اندازہ ہے صحیح بات تو مغل صاحب ہی بتا سکیں گے) :)
 

شمشاد

لائبریرین
پارسل میں چار عدد شعری مجموعے ہیں، ایک مجھے بھیج دیں گے، پھر تین رہ جائیں گے، اس میں گستاخی والی کیا بات ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top