الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عندلیب

محفلین
ٹھیرئے شمشاد بھائی بلا نے کی اتنی بھی کیا جلدی ہے ، پہلے وہ فیصلہ تو کر لیں کہ انھیں کونسا مجموعہ ادھر بڑھانا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ثواب ہو گا، کوئی بھی آنکھ بند کر کے ایک اٹھا لیں اور ادھر بڑھا دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خیر اب یہ تو مغل صاحب آئیں گے تو تبھی بات صاف ہو گی۔ اتنی دیر میں کچھ اور بات کرتے ہیں۔
 

عندلیب

محفلین
دعوت و کھانے کی بات کرتے ہیں جو شمشاد بھائی کو بہت پسند ہے ،ٹھیک کہا نا شمشاد بھائی
 
ڈبہ بند چیزیں کھانے کا عادی نہیں ہوں اس لئے ابھی ابھی آلو کا بھرتہ بنایا ہے اور بازار سے روٹی لا کر کھانے بیٹھا ہوں آپ سب کو شرکت کی دعوت ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا ٹھہر جائیں میں عندلیب کا شکریہ ادا کر لوں، آخر کو انہیں میرا خیال تو آیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
زبان کے ذائقے کی بات ہو رہی ہے سعود بھائی، کہ انہوں نے میرے لیے کھانے پینے کی بات کی تھی۔
 

عندلیب

محفلین
سب چھوڑئے شمشاد بھائی بھابھی نے کیا بنایا ہے کھانے میں‌ یہ بتائے ،مجھے پاکستانی کھانوں کا اتنا علم نہیں‌ہے کیسے بناتے ہیں، ہاں لیکن کھایا بہت ہے یہاں‌۔
 

شمشاد

لائبریرین
عندلیب آج ابھی تک بیٹھا ہوا ہوں ابھی تک کھانے کو کچھ نہیں ملا۔ +رونا+
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top