باتیں تو میں بہت سارے موضوعات پہ کر لیتا ہوں۔ مثلاً اگر بچوں سے مخاطب ہوں تو پھولوں، تتلیوں، غباروں، مٹھائیوں اور میلوں کی باتیں بھی کر سکتا ہوں۔ بوڑھوں سے ان کی طبیعت، دمہ، کھانسی، کھیتی، بیٹوں کی نا فرمانی وغیرہ جیسے موضوعات پر بے تکان بول سکتا ہوں۔ تکنیکی احباب مل جائیں تو سائنس اور ٹیکنالوجی کھنگالنے نکل پڑتا ہوں۔ ادیبوں سے مؤدب ہو کر بات کرتا ہوں اور خواتین سے ایسی جیسے آپ سے کرتا ہوں۔