الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
میں تو یہاں آنے سے پہلے ڈنر کر چکی ہوتی ہوں ۔۔ حجاب کا روز مجھ سے اور میرا حجاب سے سوال ہوتا ہے کہ اج کیا پکایا ۔۔ سوچا آج آپ سے بھی پوچھ لوں ۔۔:tounge:
 
نہیں تو اس میں برا منانے جیسی کوئی بات بھی نہیں ہے۔ اپیا آپ مجھ سے بھی پوچھ سکتی ہیں کہ بھائی آج کیا پکایا ہے۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
واہ جی واہ ابن سعید آپ بھی کھانا خود بناتے ہیں کیا ۔۔ زبردست ۔۔ پھر بتائے کیا کیا بنانا آتا ہے آپ کو ۔۔( لوگوں کو بنانے کے علاوہ )۔۔۔;)
 
ہم تو بہت کچھ بنا لیتے ہیں اپیا۔ عام کھانے مثلاً دال چاول روٹی سبزی گوشت مچھلی کے علاوہ میٹھے پکوان مثلاً کھیر، فیرنی، سوئیاں، حلوے، شاہی ٹکڑے، اچار، مربے، پکوڑیاں اور بھی بہت کچھ بنا لیتے ہیں۔ :)
 
یہ آپ کہاں لال اور ہری مرچوں میں الجھی ہیں اپیا۔ دونوں ہی تیکھی ہوتی ہیں۔ ذرا احراز کیا کیجئے ان سے۔ صحت کے لئے مضر ہوتی ہیں۔ ویسے ہی کہا جاتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مصالحہ استعمال کرنے والے ملک ہند و پاک ہیں۔ یہ گوشت نہیں کھاتے اسی بہانے مصالحہ کھاتے ہیں۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
ارے واہ ماورا نے بھی رونق بخشی ہے اج تو اس تھریڈ کو ۔۔ :)

آپ مرچوں کے بغیر کھانا بناتے ہیں کیا ابن سعید ۔۔:confused:

اور گوشت پاکستان میں تو کافی استعمال ہوتا ہے ۔۔
 
بات سمجھیں نہیں آپ اپیا۔ گوشت کے بہانے مصالحہ کھانے سے مراد یہ ہے کہ گوشت میں گوشت کم اور مصالحہ زیادہ ہوتا ہے۔ بتائیے کتنے ایسے پکوان ہیں جو تلے ہوئے یا بھنے ہوئے گوشت کے نام سے جانے جا سکیں۔ یہاں تو فرائڈ چکن پر بھی اتنا مصالحہ ڈال دیا جاتا ہے کہ کیا بیان کریں۔ :)

اور ہاں بغیر مرچوں کے تو نہیں پر مرچوں کا استعمال بہت کم کرتا ہوں۔ :) کچھ پکونوں میں تو بالکل نہیں مثلاً چاول، کھیر، چائے روٹی وغیرہ۔ :) (مزاق)
 

شمشاد

لائبریرین
بھلا گوشت کے بغیر بھی کیا مزہ آتا ہو گا، جس طرح شکر خورے کو شکر ملتی ہے اسی طرح گوشت خور کو گوشت بھی مل ہی جاتا ہے۔
 
تفریحاً بھی بناتا ہوں کھانا کبھی کبھی مثلاً ساگ وغیرہ کی بات آجائے یا قیمے بھری پکوڑیاں تو اس دن کچن میں ہاتھ ضرور بٹاتا ہوں اگر فرصت ہو تو۔ ویسے ان دنوں اکیلا ہوں تو کبھی خود بناتا ہوں کبھی ہوٹل میں کھاتا ہوں۔ باقی سبھی لوگ چھٹیاں منانے گاؤں گئے ہوئے ہیں میں اکیلا دہلی میں ہوں ان دنوں۔ اور ہاں اب سے چار سال قبل تک پورے چار سال کرائے کے کمروں میں رہا ہوں احباب سے دور دوستوں کے ساتھ۔ تعلیمی سلسلے میں۔ زیادہ تر کھانے بنانے کا موقع انھیں دنوں ملتا تھا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیکرے کی مانگ ہے سارہ ان کی ایک، اس کو خوش کرنے کے لیے کھانے بنا بنا کر کھلاتے ہیں اس کو۔ ;)
 

عندلیب

محفلین
ٹھیرئے سعود بھائی آپ نے تو یہ لکھا ہی نہیں کہ آپ کو بریانی بنانی آتی بھی ہے یا نہیں ؟:)
 

عندلیب

محفلین
جی :confused:ثابت مرچوں کا سالن سنا تھا یہ ثابت مرچوں کی بریانی کیسی ہوتی ہے ؟ میں نے تو آج تک نہیں کھائی ویسے حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب چاہیے تو میں مدد کر سکتی ہوں :grin:
 
چونکہ میں سوچ رہا ہوں کہ حیدرآبادی بریانی کھانے انشاء اللہ حیدرآباد ہی جاؤں گا۔ ورنہ یہاں تو گلی کوچوں میں حیدرآبادی نام سے دوکانیں چمکانے کی کوشش کرتے دیکھا ہے لوگوں کو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top