الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(7)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
پرانی بات ہو گئی اب تو آپ کی۔ روز آنہ کھانا اپیا خود بناتی ہیں اور خود کو بڑا آدمی ثابت کرنے کے لئے باہر کا نام لگاتی ہیں۔ :)
 

عندلیب

محفلین
تو کبھی یہاں آکے دیکھ لینا معلوم ہو جائیگا اور ویسے بھی یہاں کی سب عورتیں ہی ایسی ہیں‌میری اکیلے کی بات نہیں ہے شمشاد بھائی سے پوچھ لیں اور جن کے زیادہ بچے ہوتے ہیں‌وہ خواتیں تو کبھی نہیں‌بناتیں اور اس میں بڑے آدمی والی کیا بات ہے ؟ یہاں سب گھر کا ہی کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔اور بیچاری خواتیں اکیلے کیا کیا کام کرینگے بچے دیکھیں ، گھر کی صفائی کریں ،برتن صاف کریں ،کپڑے دھوئیں یہ سب کرنے کے بعد اگر ایک وقت ک کھانا باہر سے منگالیں تو کیا برائی ہے پھر دو وقت کا تو گھر میں‌ہی بنانا پڑتا ہے ۔
 
ثواب کا کام ہے اپیا اپنے گھر کو سنوارنا، سنبھالنا۔ :)

اور آپ نے اتنی سنجیدگی سے کیوں لے لیا۔ اب کبھی کبھار تو اپیا کی ناک کھینچنے کو جی کرتا ہے۔ خیر آپ ایسے اسباب بیان کرنے پر اتر آئیں گی تو آئندہ ایسا نہیں کہوں گا۔ ورنہ کون بھائی نہیں چاہے گا کہ اس کی بہن ٹھاٹ سے گھر پر حکمرانی کرے۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
خیر تو ہے شمشاد بھائی ۔۔ یہ پوسٹ لگتا ہے پینڈنگ میں پڑے ایس ایم ایس کی طرح غلط وقت پر پہنچ گئی آپ کی ۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ڈرتے ڈرتے کی تھی وہ پوسٹ اور وہی ہوا جس کا ڈر تھا، خیر بعد میں میں نے مدون کر دی تھی۔
 
سعود ایک بار پھر معذرت خواہ ہے اپیا۔

(چلو اب تعبیر اپیا کے سوالنامے کے ایک سوال کا جواب مجھے مل گیا۔ کہ یہ میرے لیے محفل میں اب تک کا سب سے زیادہ شرمسار کرنے والا واقعہ بن گیا)
 

عندلیب

محفلین
شاید آپ غلط سمجھ رہے ہیں سعود بھائی آپ نے مزاق کیا اور میں نے بھی مزاق مین ہی لیا ہے آپ بے فکر رہیں اور یہ بار بار معذرت سے پرہیز کریں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top