الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(8)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
اے مہربان اللہ ، دے ہمیں کوئی حدی خواں جو زندگی پیدا کردے اس قوم میں۔(واصف علی واصف)
بھائی صاحب ۔۔ مجھے اس اقباسیہ جملے سے اختلاف ہے ۔
اول تو ھدی خواں (میرے ناچیز مطالعے میں ) یوں ہے ۔۔ دوم یہ کہ ھدی خواں ۔۔
ایک خاص طرز کا گیت گاتا ہے جس کی مماثلت چیخ ہے خصوصاَ بچے کی چیخ جیسی
اور یہ نغمہ یا گیت اونٹ کو دوڑانے کیلئے مختص ہے ۔۔ آپ کے علم میں ہوگاکہ عرب ممالک
میں اونٹوں کی دوڑ کیلئے بچوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔۔ اس کا سبب یہی ہے کہ جھٹکے لگنے سے
بچہ بے اختیار چیختا ہے ۔۔ اس چیخ کی صوت ھدی خواں کے نغمہ کی سی ہوتی ہے۔
اس موضوع پر میرا ایک افسانہ’’ جرس‘‘ ہے۔ طلب کرنے پر پیش کیا جائے گا۔

(اس لحاظ سے واصف صاحب کا یہ جملہ بودا ثابت ہوتا ہے)

والسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
بھائی صاحب ۔۔ مجھے اس اقتباسیہ جملے سے اختلاف ہے ۔
اول تو ھدی خواں (میرے ناچیز مطالعے میں ) یوں ہے ۔۔ دوم یہ کہ ھدی خواں ۔۔
ایک خاص طرز کا گیت گاتا ہے جس کی مماثلت چیخ ہے خصوصاَ بچے کی چیخ جیسی
اور یہ نغمہ یا گیت اونٹ کو دوڑانے کیلئے مختص ہے ۔۔ آپ کے علم میں ہوگاکہ عرب ممالک
میں اونٹوں کی دوڑ کیلئے بچوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔۔ اس کا سبب یہی ہے کہ جھٹکے لگنے سے
بچہ بے اختیار چیختا ہے ۔۔ اس چیخ کی صوت ھدی خواں کے نغمہ کی سی ہوتی ہے۔
اس موضوع پر میرا ایک افسانہ’’ جرس‘‘ ہے۔ طلب کرنے پر پیش کیا جائے گا۔

(اس لحاظ سے واصف صاحب کا یہ جملہ بودا ثابت ہوتا ہے)

والسلام

تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی
م م مغل صاحب یہ جملہ اپنے سیاق میں یہاں ملاحظہ کریں۔
 
مغزل

محفلین
ٹ سے لکھنا پڑ رہا ہے گو کہ پ کی بجائے آپ ت سے لکھ گئے ۔۔
خیر میں اپنی بات پر قائم ہوں۔۔
اور جب معاملہ سیاق وسباق کا ہو تو میری کم علمی کے تحت اقتباس میں جملہ (مکمل) پیش کیا جاتا ہے۔
ماسوائے صنعتِ شاعری میں بطور سند کے۔
واللہ و اعلم باالصواب
 
محمد وارث

لائبریرین
بھائی صاحب ۔۔ مجھے اس اقباسیہ جملے سے اختلاف ہے ۔
اول تو ھدی خواں (میرے ناچیز مطالعے میں ) یوں ہے ۔۔ دوم یہ کہ ھدی خواں ۔۔
ایک خاص طرز کا گیت گاتا ہے جس کی مماثلت چیخ ہے خصوصاَ بچے کی چیخ جیسی
اور یہ نغمہ یا گیت اونٹ کو دوڑانے کیلئے مختص ہے ۔۔ آپ کے علم میں ہوگاکہ عرب ممالک
میں اونٹوں کی دوڑ کیلئے بچوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔۔ اس کا سبب یہی ہے کہ جھٹکے لگنے سے
بچہ بے اختیار چیختا ہے ۔۔ اس چیخ کی صوت ھدی خواں کے نغمہ کی سی ہوتی ہے۔
اس موضوع پر میرا ایک افسانہ’’ جرس‘‘ ہے۔ طلب کرنے پر پیش کیا جائے گا۔

(اس لحاظ سے واصف صاحب کا یہ جملہ بودا ثابت ہوتا ہے)

والسلام

درست لفظ، مغل صاحب، 'حدی خواں' ہی ہے، دیکھیئے گا یہ ربط

اور عرفی کا یہ شعر تو مجھے بہت پسند ہے

نوا را تلخ تر می زن چو ذوقِ نغمہ کم یابی
حدی را تیز تر می خواں چو محمل را گراں بینی

اور دوسری بات یہ کہ 'حدی خواں' استعارہ ہے 'راہبر' یا 'لیڈر' کا، فارسی اور اردو شاعری بھری پڑی ہے اس سے، اور یہ بھی کہ یہ استعارہ 'حضور پاک (ص) کیلیئے بھی استعمال ہوتا ہے اور شاید آپ کو اقبال کے ہاں بھی مل جائے گا۔

یہی بات واصف نے لکھی ہے اور کیا خوب لکھی ہے۔

اور جس معاشرتی مسئلے کی طرف آپ نے نشاندہی کی ہے وہ واقعی ایک اہم مسئلہ ہے، معصوم بچوں کا اغوا اور پھر ان کو مشرقِ وسطٰی میں ہونے والی اونٹ دوڑوں میں استعمال کرنا ایک گھناؤنی حرکت ہے۔

لیکن بہرحال آپ نے دو بالکل باتیں خلط ملط کر دیں۔

معذرت خواں ہوں اس مراسلے کیلیئے، لیکن ریکارڈ کی درستگی کیلیئے ضروری تھا۔

والسلام
 
مغزل

محفلین
ذہن پر زور دے رہا ہوں ۔۔ حدی کے معاملے پر ۔۔
ربط دیکھ لیتاہوں ۔ میں صائب رائے ۔۔ لغات سے روا رکھوں گا
یقینا مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے ۔۔ باقی سطور سے میں متفق نہیں۔
استعارہ پر بحث کیلئے الگ تھریڈ بنایا جائے ۔۔ یقینا مجھے بہت کچھ سیکھنے کوملے گا۔

روکا کس نے ہے مرے یار، تُو کر بسم اللہ
یہ ہے گردن، یہ ہے تلوار، تُو کر بسم اللہ

;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top