الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(9)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
اور یہ رہا نیا سلسلہ۔۔۔
اس بار 12 اگست کی دوپہر ایک بجے نکل رہا ہوں، 2 بجے دہلی۔ سپائس جیٹ سے اور پھر وہاں سے 7 بجے لکھنؤ کی کنگ فشر فلائٹ ہے۔ لکھنؤ سے علی گڑھ 14 اگست کی شام روانگی۔ 15 تا 17 اگست علی گڑھ میں چھٹیاں۔ 18 کو صبح کسی ترین سے دہلی، اور دہلی سے شام 5 بجے جیٹ ائر ویز کی فلائٹ سے حیدر آباد واپسی۔
 

الف عین

لائبریرین
تو تم بھی علی گڑھ آ جاؤ سعود۔۔۔
12 کو تو ائر پورٹ پر ہی رہوں گا شام تک تو، ہاں 18 اگست کو دہلی دس گیارہ بجے تک پہنچ گیا تو پھر پانچ بجے تک فرصت ہے، لیکن وہ تمہارا دفتر کا وقت ہے۔ اس لئے اس بار مشکل ہے ملاقات۔
 
ٹھیک انہیں‌ خطوط پر میں‌ بھی سوچ رہا تھا۔ پر شاید علیگرھ آنا ممکن نہ ہو سکے۔ خیر دیکھتے ہیں۔
 

عندلیب

محفلین
رہنے دیجیئے اب تو مجھے ایسا لگ رہا ہے کے آپ مسکہ لگا رہے ہیں جیہ کو، کہیں کوئی کام تو نکالنا نہیں ہے ناں‌(سرگوشی)
 
زہرا بہن کو بلاتا ہوں ابھی، وہ گواہی دیں گی کہ میں مسکے نہیں لگاتا، حقیقی تعریف کرتا ہوں۔ اور مجھے کونسا کام نکلوانا ہوگا جیہ سے۔۔۔ ہے نا۔۔۔!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top