الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (11)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
جواب یہ ہے کہ ہمارے منگورہ شہر میں کوئی تشویش والی بات نہیں۔ فی الحال خیریت ہے۔ میں تو سوات کے دوسرے علاقں کی بات کر رہی تھی
 

عندلیب

محفلین
ذرہ برابر بھی نہیں ڈرنا چاہیئے بلکہ وقت آنے پر مقابلہ کرنے کا حوصلہ خود میں‌ پیدا کرنا چاہئیے ۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
ذرا سی بات لگتی ہے ہمیں ۔ ہر پانچ منٹ میں توپ کی آواز ہر روز یہ خبر کہ اتنے بچے اور عورتیں ہلاک۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا آنکھ لگتی ہے اور ادھر دھماکے سے کھل جاتی ہے۔ ٹھیک سے سویا بھی نہیں جاتا ہو گا۔
 

جیہ

لائبریرین
رہے نام اللہ کا۔ اب تو عادت سی پڑ گئی ہے۔ البتہ کل بہت دل دکھا۔ چند عورتیں آئیں تھی خیرات مانگنے۔ ان کا بیان تھا کہ وہ اہنے گھر سے اس طرح نکلے ہیں کہ باپ بھائی اور ایک بیٹی کی لاشیں ایک کمرے میں ڈال کر بچوں کی خاطر گھر سے ننگے پاؤں اور ننگے سر نکلے ہیں
 

عندلیب

محفلین
طریقہ بہت اچھا ہے آپ لوگوں کا ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کا میری بھی دعائیں اپ لوگوں‌کے ساتھ ہیں‌۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top