الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (14)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
قابل قدر ہیں آپ کی باتیں۔

پر اپیا ہم لوگ گاؤں میں ہر جمعہ کو نہاتے تھے۔ کبھی تالابوں میں کبھی پمپنگ سیٹ بورنگس میں۔ اگر ان میں سے کوئی دستایب نہ ہو تب گھر پہ بھی نہا لیتے تھے۔ اور ہاں کپڑے دھوبی کے یہاں‌سے دھلے ہوئے آتے تھے اور گٹھری میں بندھے ہوتے تھے۔ پھر صابن وغیرہ کا عام رواج ہو گیا تو چیزیں بدل گئیں۔
 

عندلیب

محفلین
کبھی تالابوں میں کبھی پمپنگ سیٹ بورنگس میں،،،،،
شہر والے تو ایسی باتوں کاتصور تک نہیں کر سکتے ، مجھے بھی گاؤں پسند ہیں لیکن سہولیات شہر والوں کی ہوں تو گاؤں‌میں رہنے کا مزہ آجائے ۔
 
یوں تو ہمارے گاؤں میں بھی یہ سب کچھ ہے پر رات جب سب سو جاتے ہیں تو کوئی 3-4 گھنٹے کے لئے بجلی آجاتی ہے اور دن میں کبھی کبھار گھنتے دو گھنٹے کو اس لئے جہیز میں ملا ہوا فریج عموماً‌ الماری کے کام آتا ہے۔ فون اور سیل فون تو اب عام سی بات ہے کبھی ہم گاؤں چلے جائین تو گاؤں میں ایک عدد لیپ ٹاپ بھی چلا جاتا ہے۔ شہرون سے متصل گاؤں مین ڈش اور کیبل بھی کوئی بڑی بات نہیں اور وی سی آر وغیرہ تو بیٹری اور جینریٹر سے چلا لئے جاتے ہیں۔ پر انھین سہولت کہا جائے گا یا سہولت کا تعارف؟ خود ہی فیصلہ کیجئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں ان کو تعارف ہی کہا جائے گا جبکہ شہری سہولتوں میں سب سے بڑی سہولتیں تعلیم اور طبی سہولتوں کا موجود ہونا ہے جس کا دیہاتوں میں ابھی بھی فقدان ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top