الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
نئی خبریں لیکر آیا ہوں۔


طبی خبریں۔۔۔۔ شمشاد بھائی ذرا غور سے پڑھنا
نیویارک ٭میٹھا کھانے کی عادت منشیات کی طرح انسان کو اپنا عادی بنا لیتی ہے۔ طبی تحقیق
(شمشاد بھائی !کیا آپ بھی میٹھا کھانے کے عادی ہوچکے ہیں؟)
کنساس ٭انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی عارضہ قلب اورد یگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ جدید تحقیق
نئی دہلی ٭حالیہ عالمی مالیاتی بحران سے لوگوں میں دانتوں اور مسوڑوں کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے۔ طبی تحقیق
یہ کچھ خبریں انڈیا کی ۔۔عندلیب باجی اور سعود بھائی آپ کے لیے ۔
نئی دہلی ٭ بھارتی پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد کی تحریک کے دوران رشوت دینے کی تحقیقاتی رپورٹ (آج) لوک سبھا میں پیش کر دی جائے گی
نئی دہلی٭برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون کی نئی دہلی میں وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات۔پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال
نئی دہلی ٭دہشت گردی اور انتہا پسندی جمہوریت اور ترقی کیلئے خطرہ ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ
ممبئی ٭دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والے تاج محل ہوٹل کو 21 دسمبر سے دوبارہ کھول دیا جائے گا
نیویارک ٭بھارتی باشندوں کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
نئی دہلی ٭ہائی کورٹ کی خاتون جج کو رشوت دینے کی تحقیقاتی رپورٹ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو رپورٹ پیش کر دی گئی
نئی دہلی ٭حکومت دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے نئی قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ بھارتی وزیر قانون
دہرہ دون ٭ سیکورٹی فورسز کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف
ممبئی دہشتگردی کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کرنے والے مشترکہ دشمنوں کے خلاف کارروائی کرے
نئی دہلی٭ بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ اے وائی ٹپنس کا سیمینار سے خطاب
ممبئی ٭بھارتی عدالت نے مالیگائوں مسجد پر بم حملے میں ملوث لیفٹیننٹ کرنل سری کانت پروہت کا تین روزہ ریمانڈ دیدیا
نئی دہلی ٭بھارتی فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا دعویٰ
مقبوضہ کشمیر، مشرقی پنجاب اور راجستھان کے تمام اہم فضائی اڈوں پر لڑاکا طیارے 28 نومبر سے الرٹ ہیں
ذرائع بھارتی وزارت دفاع
ممبئی ٭بھارت میں صنعتی پیداوار کی شرح 15 سال میں کم ترین سطح پر آگئی
اور یہ دو خبریں ۔امریکہ کی
واشنگٹن ٭ہیلری کلنٹن امریکہ کی آئندہ وزیر خارجہ بننے کے بعد کنڈولیزا رائس سے کم تنخواہ لیں گی
واشنگٹن ٭نو منتخب امریکی صدر بارک اوباما کی حلف برداری سمیت دیگر افتتاحی تقریبات کیلئے دس ملین ڈالرز کا فنڈ جمع
 

زین

لائبریرین
یہ کیا آ پ نے میرے سوال کا جواب ہی نہیں دیا شمشاد بھائی؟؟
اوپر پیغام نمبر701دیکھیں ۔میں آپ سب کے لیے خبریں لایا ہوں۔
 

عندلیب

محفلین
بلکل غلط سعود بھائی آپ زین بھائی کی محبت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں‌۔۔۔
اتنی محنت سے لکھا ہے زین بھائی نے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی میں نے ساری خبریں پڑھ لی ہیں۔ لیکن یہ تو آپ کو " آج کی خبر " میں پوسٹ کرنا چاہییں تھیں۔
او شکریہ ادا کرنا تو بھول ہی گیا۔ بہت بہت شکریہ جناب۔
 
پکا جھگڑا کرانے کا ارادہ ہے آپ کا اپیا۔ ارے میں تو ذاتی منفعت کے پیش نظر ایسا پوچھ رہا تھا۔ رسیدیں چھپواتا، چندہ کرتا تو 40 فیصد کا حقدار ہو جاتا۔ جو کہ دعوت نامہ چھپوانے کے کام آتا، جس کے بغیر آپ کی آمد غیر متوقع ہے۔ آپ نے تو سارا پلان چوپٹ کر دیا۔
 

زین

لائبریرین
بھائی جی میں نے ساری خبریں پڑھ لی ہیں۔ لیکن یہ تو آپ کو " آج کی خبر " میں پوسٹ کرنا چاہییں تھیں۔
او شکریہ ادا کرنا تو بھول ہی گیا۔ بہت بہت شکریہ جناب۔
تو پھر کچھ دیر انتظار کیجئے ۔ طبی خبریں شیئر کردیتا ہوں ""آج کی خبر ""والے سیکشن میں

پکا جھگڑا کرانے کا ارادہ ہے آپ کا اپیا۔ ارے میں تو ذاتی منفعت کے پیش نظر ایسا پوچھ رہا تھا۔ رسیدیں چھپواتا، چندہ کرتا تو 40 فیصد کا حقدار ہو جاتا۔ جو کہ دعوت نامہ چھپوانے کے کام آتا، جس کے بغیر آپ کی آمد غیر متوقع ہے۔ آپ نے تو سارا پلان چوپٹ کر دیا۔
:laugh:
:laugh:
 

زین

لائبریرین
ٹھنڈک لگ رہی ہے یہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

تھرے (بہاری ) کتنی بار تو کہہ چکی کہ آپ نا بھی بلائیں تو میں آجاؤں گی سعود بھائی
تھرے کا مطلب کیا ہے ؟؟؟؟
اورشمشاد بھائی ،میں نے طبی خبریں ""آج کی خبر""والے سیکشن میں شیئر کردی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ثانیہ مرزا کی بھی کوئی (خیر) خبر ہے کہ نہیں؟ مجھے اس کے متعلق کوئی کچھ بتا ہی نہیں رہا۔
 

زین

لائبریرین
جی میں کوشش کرتا ہوں ویسے سپورٹس کی بھی آج اچھی خاصی خبریں‌تھیں لیکن ثانیہ مرزا کی کوئی خبر میری نظر سے نہیں گزری
 

زین

لائبریرین
حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ میں ثمینہ پیرزادہ کو نہیں‌جانتا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top