نہیں لکھوں گا ن سے کچھ
--------------------
میرے پاس ان پیج میںکمپوز کیا گیا ایک سفرنامہ تھا ۔ ہمارے کوئٹہ کے ایک ادیب ہندوستان گئے ہوئے تھے،واپسی پر انہوںنے براہوی زبان میں سفرنامہ لکھا جسے یہاں کی ایک محترمہ نے ترجمہ کیا ۔ میرے پاس اردو میں وہ سفر نامہ انپیج فائل میں کمپیوٹر یا ای میل میںموجود ہے ۔ میںنے وہ فائل شاید ہندوستان کے کسی علاقے کے نام سے سیو کی تھی۔ اب مجھے یاد نہیںآرہا ۔ شاید دراوڑ تھا یا اس سے ملتا جلتا کوئی نام ۔پھر درواڑ تلاش کرنے پر نہیںملا ۔
مجھے اس بارے میں سعود بھائی اور عندلیب بہن کی مدد کی ضرورت ہے ۔
کیا ہندوستان میں درواڑی نام کی کوئی زبان ہے اگر ہے تو وہ کون کون سے علاقوں میںبولی جاتی ہے تاکہ مجھے اپنی فائل تلاش کرنے میںآسانی رہے ۔
تلاش میںسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس ہزاروں فائلیں ان پیج کی سیو ہیںجبکہ ای میل میںبھی ہر ممکن کوشش کے بعد فائل نہیںمل سکی میرے خیال سے ای میل سے فائل ڈیلیٹ ہوگئی ہے ۔
شکریہ