الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
دال گوشت اور حلوہ پوری کا ناشتہ کر کے آیا ہوں آج ۔ اور سب دوستوں سجنوں کو میری جانب سے ’’ السلام علیکم ورحمٰۃ اللہ وبرکاۃ ‘‘
 
ڈبکی لگانے والا ہوں آج کیوں کہ کل ایک عدد امتحان متوقع ہے اور اب تک کوئی تیاری نہیں ہے۔

اوہ ہاں مغل بھائی کا سلام۔

وعلیکم السلام
 

الف عین

لائبریرین
ذرا اچھی طرح تیاری کر لو۔۔۔ یاد ہے سعود، اس کے بعد ’سمت‘ کا کام کرنا ہے۔۔۔ میری تمام تر نیک خواہشات،۔۔۔
 

مغزل

محفلین
رب سوہنا آپ کو سلامت رکھے ۔ مجھے بھی اس طرح کی ایک سائٹ بنانی ہے ۔ مدد کی جائے ۔ ایک شمارہ ہم لوگ نکال رہے ہیں سہہ ماہی ’’ سخن زار ‘‘ کرچی ۔۔ اسے نیٹ پر لانا ہے۔
 

خاورچودھری

محفلین
رب سوہنا آپ کو سلامت رکھے ۔ مجھے بھی اس طرح کی ایک سائٹ بنانی ہے ۔ مدد کی جائے ۔ ایک شمارہ ہم لوگ نکال رہے ہیں سہہ ماہی ’’ سخنور ‘‘ کرچی ۔۔ اسے نیٹ پر لانا ہے۔


محترم مغل صاحب
خیریت
کراچی ہی سے جناب نقوش نقوی صاحب کی ادارت میں کئی سال سے ماہنامہ’’ سخن ور‘‘ شائع ہو رہا ہے۔ بندہ بھی اُس کے سفیروں میں‌شامل ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سخنور کے سفیر ہیں، بہت اچھی بات ہے۔

خاور بھائی عرض اتنی کرنی تھی کہ یہ دھاگہ حروف تہجی کی ترتیب سے لکھنے کا ہے۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ خاور بھائی اور سعود بھیا ۔ میں نام غلط لکھ گیا ’’ سخن زار ‘‘ نام ہے ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top