الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
خیر سے بجلی کی انڈیا میں بھی آنکھ مچولی ہوتی ہے ۔۔ یعنی کہ صرف ہم ہی بجلی کے مارے نہیں اور بھی ہیں جہاں میں ۔۔ :cool:
 
تعبیر

محفلین
دعا اور سلام کے بعد عرض‌ہے کہ میں حاضر ہوں

ہماری طرف بجلی نہیں جاتی اگر چلی جائے تو سمجھو کہ زندگی رک گئی ہے کہ سب کام بجلی سے ہوتے ہیں
 
ڈرتے ڈرتے یہ پوسٹ بھی کر رہا ہوں کہ اس کا انجام کیا ہوگا اس آتی جاتی بجلی کے چلتے، اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

ابھی تھوڑی دیر قبل پھر بجلی چلی گئی تھی جب میں نے شوکت کریم بھائی اور زہرا علوی کو ان کے محسن ہونے پر مبارکباد دینے والا تھا۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
راہ میں معانقہ پھر ہو گیا۔۔ یہاں حیدر آباد میں بجلی بہت کم جاتی ہے۔ کم از کم رات کو مسئلہ نہیں ہوتا۔ پاور کٹ دن میں ہی کبھی کبھی ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں۔ ہمارے گاؤں میں بجلی تو ہے لیکن 100 واٹ کا بلب ایسے جلتا جیسے موم بتی جلا رکھی ہو۔
 
زھرا علوی

محفلین
ظاہر ہے نگار خانے میں بجے کی تو یہ حال تو ہو گا ہی نہ۔۔۔۔ذرا محفل میں آ کر بجے دہکھو سب سنتے ہیں کہ نہیں:)
 
الف عین

لائبریرین
عجیب بات ہے۔۔ طوطی اور ساز؟؟؟؟؟ بیٹا طوطی طوطے کا مذکر ہے یعنی پرندے کا نام۔۔۔۔ نتالیہ خوش آمدید یہاں ہی کہہ دوں
 
الف عین

لائبریرین
غلطی سے پھر معانقہ ہو گیا۔۔۔ نتالیہ، ایک ہی حرف سے دو یا زیادہ پوسٹس کو ہم لوگ معانقہ کہتے ہیں۔۔۔ لفظ۔۔ تشکر۔ ابنِ سعید۔ شاید
 
عجیب بات ہے۔۔ طوطی اور ساز؟؟؟؟؟ بیٹا طوطی طوطے کا مذکر ہے یعنی پرندے کا نام۔۔۔۔ نتالیہ خوش آمدید یہاں ہی کہہ دوں

غریب سا ساز ہے طوطی جو منہ سے بجایا جاتا ہے حسب استطاعت۔۔۔طوطے کی موءنث طوطی ہوتی ہے ۔طوطی ساز میں‌"ط" پر پیش ہوتا ہے۔۔۔۔پھر کہاں‌خوش آمدید کہا جائے گا۔۔ابھی تو نئے ہیں‌ہیاں ۔۔بھٹکتے ہوئے ورے کو آگئے ہیں۔:)
 
نتالیہ آپ تعارف کے زمرے میں آئیں اور وہاں اپنا تعارف دے دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top