الف بے پے کا کھیل 32 ویں لڑی۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
طوطا بھی آپ کو و علیکم السلام بول رہا ہے اور میری طرف سے بھی و علیکم السلام
 

شمشاد

لائبریرین
قبول تو مجھے بھی نہیں اس کا غصہ لیکن کیا ہے کہ اس کی چُوری میں گھی کم پڑ گیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کرتا ہوں سعود بھائی، اکثر تو راضی ہی رہتا ہے لیکن جاندار ہے، کبھی کبھی روٹھ بھی جاتا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
گھر میں طوطا آ گیا تھا کل میرے کہیں سے اڑ کر ۔۔ وہ بھی اتنا خوبصورت آسٹریلین طوطا ۔۔۔ پاپا نے کہا اڑا دو باہر ۔۔ قید نہیں کرنا ۔۔ مین نے سوچا صبح اڑا دوں گی ایک رات مہمان نوازی کر لیتی ہوں ۔۔۔ صبح ابھی اٹھی بھی نہیں تھی کہ گراؤنڈ فلور والے آگئے پوچھنے ہمارا طوطا آپ کے پاس ہے کیا ۔۔۔:rolleyes:
 

سارہ خان

محفلین
وہ ہی ارادہ تھا ۔۔ بس سنا تھا رات میں پرندوں کو نظر نہیں آتا ۔۔ مغرب سے کچھ دیر پہلے وہ آیا تھا پھر اندھیرا چھا گیا تو روک لیا صبح تک ۔۔ میں نے باجرہ بھی منگوایا ۔۔ پھر صبح وہ کبوتروں کو کھلا دیا ۔۔۔
 
ہاں ایک روز آندھی میں اڑ کر کنگ فشر میرے گھر کی بالکونی میں آ پڑا تھا چونکہ ندی قریب ہی ہے۔ تو میں نے رات بھر اسے اپنے کمرے کے اٹیچڈ باتھ روم میں رکھا تا کہ فین سے ٹکرا کر زخمی نہ ہو جائے۔ اور پھر صبح اڑایا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی آپ نے اچھا کیا کہ اسے غسلخانے میں بند کر دیا۔ اگر کہیں پنکھے سے ٹکرا جاتا تو ناحق جان سے جاتا۔
 

سارہ خان

محفلین
بچپن میں مجھے بڑا شوق ہوتا تھا چوزے پالنے کا ۔۔ پھر دو دفعہ بلی کھا گئی تھی تو میں اتنا روئی تھی ۔۔ اس کے بعد توبہ کر لی کبھی نہیں پالے ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top