نہیں تو اور کیا۔ ہماری اپیا کو اچھا بلکہ بہت اچھا لکھنا آتا ہے، معاملات پر اپنی واضح رائے رکھتی ہیں اور اس کا اظہار کرنا جانتی ہیں۔ اور میرے خیال سے اتنا کافی ہے ایک بلاگر ہونے کے لئے۔
اصل میں میرا مطلب یہ تھا کہ بلاگر ہونے اور ادیب یا شاعر ہونے میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلاگر شاعر یا ادیب ہو بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔ اسی طرح ادیب اور شاعر بلاگر ہو بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔