اس میں چھپانے والی کون سی بات ہے۔
گاؤں میں ایک مراثی اپنے نمبردار کے گھر گیا۔ ابھی وہ ڈیوڑھی میں پہنچا تھا کہ اندر سے نمبردارنی کی غصہ بھری آوازیں آئیں۔ وہ نمبردار پر چڑھائی کر رہی تھی۔ میراثی بغیر حاضری دیئے واپس آ گیا۔
اگلے دن میراثی پھر گیا تو نمبردار اپنا دربار لگائے بیٹھا تھا۔ اس نے میراثی سے پوچھا "تم کل کیوں نہیں آئے؟"
میراثی کہنے لگا، "میں کل آنے ہی والا تھا کہ میری گھر والی نے مجھ پر چڑھائی کر دی، اس لیے میں نہیں ایا۔"
نمبردار کو اپنے کل والی بات یاد آئی اور کہنے لگا "یہ تو گھر گھر کی کہانی ہے۔ تم نے آ جانا تھا۔"