الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق شاہ

محفلین
سرگزشت دلی تو ایک کتاب کی صورت ہو جائے، وہاں محسوس نہیں ہوتا ہے کہ وطن میں نہیں،
صرف اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے یاں مندر نہیں وہاں ہر گلی میں ایک
موقع لگے تو ضرور جائے گا :)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
صوم ۔۔۔ میرا مطلب ہے، روزے کون کون نالائق نہیں رکھ رہا اس محفل میں ۔۔۔ ایک دھاگا اس حوالے سے بھی شروع کیاجائے جس میں ایسے لوگوں کو لعن طعن کی جاسکے ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ظرافت اگر نہیں کر رہے ہو تو بتاؤ دہلی کب پہنچ رہے ہو، میں علی گڑھ جانے والا ہوں عید کے بعد، وہاں ملاقات ممکن ہے!!!
 

الف عین

لائبریرین
عام طور پر ایک ہزار مراسلات کے بعد اس دھاگے کو قفل لگا دیا جاتا ہے۔ اس بار کیا ہوا۔۔۔۔ شمشاد اس کو قفل لگا کر نیا سلسلہ شروع کیا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
غلط نہیں کہہ رہے اعجاز بھائی آپ لیکن زین فورو میں صفحات پر کوئی پابندی نہیں۔
ایک دھاگہ تو غالباً 15 ہزار صفحات پر پہنچ چکا ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
گو کہ قلب صمیم تو چاہتا ہے کہ اُڑ کر دلی پہنچوں کہ آم کا موسم ہے اور پچھلی بار کیا اور کتنی قسموں کے آ م کھائے تھے
 

طارق شاہ

محفلین
ہاں ، کیونکہ لاہور سے امرتسر پھر وہاں ایک آدھ دن رکنے کے بعد دہلی ۔۔وہ بھی خصوصی ٹرین میں!
جس میں ہر چار چھ مسافر پر ایک مستعد سرور ۔ چائے آپ جتنی بار چاہیں گے مل جائے گی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیسی ٹرین ہے جس میں مستعد سرور موجود ہے اور چائے مفت میں ملتی ہے یا ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top