القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب کی تصویریں

الف نظامی

لائبریرین
اس خوبصورت تقریب کے کامیاب انعقاد پر الف نظامی کو مبارک باد اور دیگر تمام شامل ہونے والے محفلین کو بھی
اس تصویری سفر کا یہ فائدہ ضرور ہوا کہ تلمیذ صاحب اور سید زبیر صاحب کی عمروں کا اندازہ ہو گیا اور ان کی عزت و توقیر مزید بڑھ گئی۔
بہت شکریہ فاتح۔ اس تقریب کے انعقاد پر تمام اردو کمیونٹی بالخصوص اراکین اردو محفل کو مبارک باد۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ما شا اللہ ۔ اس تقریب کی تصویریں دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ میرا بھی دل تھا کہ میں بھی اس تقریب میں شامل ہوتا مگر امتحانی پرچہ کی وجہ سے آ نہیں سکا۔ اس لیے محفلین سے ملنے کا منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔ مگر تصاویر دیکھ کر ایسے ہی لگا جیسے میں بھی اس تقریب میں لمحہ بہ لمحہ شامل رہا ۔ خیر الف نظامی بھائی کا دلی شکر گزار ہوں اور جس جس نے اس تقریب میں حصہ لیا ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔
اشتیاق علی آپ بھی اردو کمیونٹی کا ایک چمکدار نگینہ ہیں۔ اللہ تعالی آپ کوہمیشہ خوش و خرم رکھیں۔
 
374435_3752431859904_1238719104_n.jpg
واہ باباجی دوسرے صاحب کون ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح۔ اس تقریب کے انعقاد پر تمام اردو کمیونٹی بالخصوص اراکین اردو محفل کو مبارک باد۔
نظامی بھائی میرے پاس بھی بہت سی تصاویر ہیں اور بہت کچھ ہے لکھنے کو۔ میں اپنا الگ دھاگہ بناؤں گا۔ :) وہاں پر تصویری روداد پیش کی جائے گی کہ آپ کیسے میرے ساتھ کھڑے ہو کر میرا فون سن رہے تھے۔ :biggrin:
 

الف نظامی

لائبریرین
نظامی بھائی میرے پاس بھی بہت سی تصاویر ہیں اور بہت کچھ ہے لکھنے کو۔ میں اپنا الگ دھاگہ بناؤں گا۔ :) وہاں پر تصویری روداد پیش کی جائے گی کہ آپ کیسے میرے ساتھ کھڑے ہو کر میرا فون سن رہے تھے۔ :biggrin:
ضرور لکھیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تصاویر دیکھ کر دل خوش ہوگیا کہ اردو کمیونیٹی ویب پر ہی نہیں بلکہ حقیقی دنیا میں بھی اکٹھی ہے! اس لحاظ سے دیکھا جائے تو بے شک حکومت پاکستان ترویج اردو کیلئے ایک روپیہ خرچ نہ کرے، لیکن اردو زبان کے شیدائی اپنے محدود وسائل پر ہی کھڑے ہوکر اس خوبصورت اور دلکش ترین مادری زبان کیلئے ہر قسم کی خدمات دینے کیلئے ہر دم تیار رہتے ہیں! اردو محفل زندہ باد!
کُل بِل۔ ھا ھا ھا
 
Top