القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب کی تصویریں

قیصرانی

لائبریرین
موہے بھول گئے سانوریاااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا
میں حقیر پر تقصیر بھی شامل ہوں " صف محرومان شرکت " تقریب میں ،،،،،،،،،،
ہم "صفِ محرومانِ شرکت" نہیں بلکہ ان کی بات کر رہے تھے جو اسی بہانے "پروقار" ہوتے ہوتے رہ گئے تھے :laugh:
 
طالوت

محفلین
الحمد للہ ، بہت اچھی تقریب ہو گئی۔ مندرجہ ذیل محفلین نے تقریب میں شرکت کی۔​
سعادت ، خرم شہزاد خرم ، محمد سعد ، افتخار اجمل بھوپال ، تلمیذ ، سید زبیر ، ذوالقرنین نیرنگ خیال ، خاور چوہدری ، ساجد ، عاطف بٹ ، بابا جی ، محمد بلال (پاک اردو انسٹالر) ، غلام عباس ، الف نظامی ، خاور چوہدری۔​
بہت اچھی تقریب رہی ہو گی ، اور تصویری تعارف بھی ہو گیا ۔اٹھارہ کروڑ کی قومی رابطے کی زبان اردو اور ایک اہم تقریب میں یہ نفری ، باعث افسوس ہے۔
خرم شہزاد ، محمد سعد ، ساجد ، عاطف بٹ اور غلام عباس ، ان صاحبان کو تو پہچان لیا ، باقی محمد بلال پاک انسٹالر والے ، الف نظامی اور بلاگر افتخار اجمل بھوپال کی خواہش تھی سو ان سے بھی تصویری تعارف ہو ہی گیا۔ باقی احباب سے کچھ جان پہچان نہیں۔
شکریہ خرم۔
 
سویدا

محفلین
کم من فئۃ قلیلۃ غلبت فئۃ کثیرۃ باذن اللہ
بہت سی چھوٹی نفری (جماعتیں) بڑی جماعتوں پر غالب آجاتی ہیں اللہ کے حکم سے
 
arifkarim

معطل
بہت اچھی تقریب رہی ہو گی ، اور تصویری تعارف بھی ہو گیا ۔اٹھارہ کروڑ کی قومی رابطے کی زبان اردو اور ایک اہم تقریب میں یہ نفری ، باعث افسوس ہے۔
طالوت بھائی شکر کریں کہ اتنے بھی آگئے ہیں وگرنہ جیسے حالات آجکل پاکستان میں ہیں، توبہ توبہ!
 
سویدا

محفلین
ارے بابا میں نے اسلام کو کہاں گھسیڑ دیا :)
محض ایک عربی جملہ کہا ہے ، لگتا ہے ملاوں سے بیر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو عربی زبان سے بھی چڑ ہوگئی ہے :sneaky:
 
تلمیذ

لائبریرین
بہتر ہو گیا۔ بہت سے محفلین جو اپنے اواتار میں اپنی تصاویر نہیں لگاتے ان سے تصویری تعارف ہو گیا۔
اپنی تو عمر کا بھید کھول دیا نظامی صاحب نے:( ۔ وہاں پر موجود دو تین دوستوں نے کہا، کہ وہ توہمیں ایک جوان شاگرد سمجھتے تھے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ برادران۔
واقعی یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میں نے خود اس تقریب میں شرکت کر لی ہو۔ برادرم الف نظامی کا خاص طورپر شکریہ جو اس تمام سلسلے کے روح رواں رہے ہیں۔ ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی۔ فی الحقیقت اس تقریب کی تصاویر دیکھ کر سیروں خون بڑھ گیا۔ جو دوست دوسرے شہروں سے شرکت کے لیے تشریف لائے تھے ان کے خلوص کا شکری ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔ جن بزرگ دوستوں افتخار اجمل صاحب، اصغر صاحب اور سید زبیر صاحب وغیرہ نے اس تقریب کو عزت بخشی ان کا خاص طور پر شکریہ۔ اسی بہانے کچھ پردہ نشینوں کے دیدار بھی ہو گئے۔ :)
 
ساجد

ابھی ابھی اسلام آباد سے واپسی ہوئی ہے۔ 5 ، 6 گھنٹے آرام کرنے اور اس کے بعد امورِ روزگار نپٹا کر ،انشاء اللہ ،شام کے بعد مزید تصاویر اور روداد پیش کروں گا۔
 
جب تازہ تازہ یہ تصاویر فیس بک پر نمودار ہوئی تھیں تب وہاں دیکھا تھا اور کیپشن و تفصیلات نہ موجود ہونے کے باوجود خاصے محظوظ ہوئے۔ ابھی ابھی اس دھاگے پر نگاہ پڑی تو لطف ہی آ گیا۔ :) :) :)

گو کہ اس تقریب کی اب تک شاید ویڈیو یا وائس ریکارڈنگ منظر عام پر نہیں آئی ہے پھر بھی ایسا لگتا ہے کہ ابھی ابھی ہم تقریب میں شرکت کر کے ہی لوٹے ہیں۔ آغاز تقریب سے چند گھنٹے قبل ہم نے کافی کوشش کی کہ ایک عدد مختصر سے پیغام کا ہدیہ ہم بھی کسی طور اس تقریب کی نذر کر سکتے لیکن کچھ بہت ہی ناگزیر صورتحالات کے باعث یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ :) :) :)

اس تقریب کے انعقاد کے لیے ذمہ دار تمام احباب، شرکائے محفل، تصاویر شریک کرنے والے اور خصوصاً الف نظامی صاحب ہماری جانب سے پر خلوص شکریہ قبول فرمائیں۔ :) :) :)

امید ہے کہ اردو کمیونٹی طویل مدت تک شاکر القادری چاچو اورتاج نستعلیق ٹیم و معاونین کی خدمات سے فیض یاب ہوتی رہے گی۔ نیز پوری اردو کمیونٹی اس ابتدا کو عروج کی نئی منزلوں سے رو شناس کرانے پر مستعد نظر آئے گی۔ ان شاء اللہ! :) :) :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ تصاویر دیکھ کربہت اچھا لگا - کچھ احباب کے چہروں سے تو آشنائی تھی باقی لوگوں کو بھی دیکھ لیا
نیرنگ خیال سفید لباس میں بڑے مصعوم سے لگے
باباجی کسی سُپرماڈل سے کم نہیں جینزاورجیکٹ میں
خرم شہزاد خرم نے اپنے کیمرے کا فائدہ اُٹھایا اورسب کے ساتھ الگ الگ تصاویربنوائیں
الف نظامی اور@سیدزبیر صاحب کی شخصیت ان کی تحریروں کی طرح دلکش
ساجد بھائی اور@عاطف بٹ کے تروتازہ مسکراتے چہرے
خرم شہزاد خرم کا بہت شکریہ ان تصاویر کے لیے
 
نیرنگ خیال

واہ زبیر بھائی واہ۔ ناقدین اس جملے کو بار بار پڑھیں:p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست۔ اب کچھ روداد بھی پیش ہو جناب :)
ہم پیش کر دیں کیا روداد۔ آخر کو ہم بھی وہیں تھے۔:p

یہ تو شمیل بھائی لگ رہے ہیں بالکل :)
مجھے نہیں پہچانا قیصرانی بھائی :unsure:

لیکن ان تصویروں میں الف نظامی صاب اور سید زبیر صاحب کون کونسے ہیں؟
پورا دھاگہ دیکھیئے۔ الف نظامی بھائی نے نام لکھیں ہوئے ہیں کسی پوسٹ میں :)
 
Top