الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

محمد شمیل قریشی نے کہا:
ووٹنگز کیسے کروائی جائے گي ؟ اور یہ بھی بتایا جائے کہ دونوں لیڈران اپنا اپنا منشور کب پیش کریں گے ؟

ووٹنگ کے لیے ایک پولنگ کروا لی جائے گی ۔

منشور ساتھ ساتھ آتا جائے گا جیسے جیسے ووٹران کے مطالبے بڑھیں گے ، منشور کی شقیں بھی بڑھتی جائیں گی۔
 

ماوراء

محفلین
اللہ کرے ان کو پچھلی بار کا اتنا غصہ ہو کہ غصے میں آ کر مجھے ہی ووٹ دے جائیں۔ انشاءاللہ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا خوبصورت الیکشن کا ماحول ہے۔ جاری رکھیں اور زیادہ سے زیادہ جوش و خروش دکھائیں۔
 

ماوراء

محفلین
منجھے ہوئے سیاست دانوں کی طرح کیا بات کرنی ہے۔۔ مجھے تو تمھاری کئی باتیں پلے ہی نہیں پڑ رہیں۔ lol
ویسے یہ سمجھانا کیا ہے؟؟ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
الیکشن کمشن آپ دونوں کی کاروائیوں کو بڑی باریک بینی سے مانیٹر کر رہا ہے،

رضوان بھائی کو ان کاروائیوں پر نظر رکھنے کی دعوت دی جاتی ہے کیونکہ یہ میرے اکیلے کے بس کا روگ نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی اس دھاگے کے ناظمین میں میرا نام بھی شامل کریں کیونکہ میں الیکشن کمشنر ہوں اور مجھے اس کا اختیار ہونا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلکہ میرا تو خیال ہے کہ رضوان بھائی کو بھی ناظم کے اختیارات دیئے جائیں اس دھاگے کے۔
 
الیکشن کمشنر کے ساتھ کوئی اور اچھا سا عہدہ رضوان کو دے دیتے ہیں۔

اس وقت شاید زیادہ تر ووٹران سو رہے ہیں ، اس لیے امیدوار بغیر مداخلت کے لڑ سکتے ہیں :lol:
 

زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اس دفعہ جانچ کا سلوگن کیا ہے ؟ پچھلی دفعہ غالباً “ عقلمند کون “ تھا۔

اس دفعہ تو یہ نہیں چلے گا۔

میرے خیال میں تو

“ ہردلعزیز کون “ رکھ لیتے ہیں۔

اور اس کا عنوان “ الیکشن ۔۔۔۔ محب بمقابلہ ماورا“ نہیں بلکہ “ الیکشن ۔۔۔۔ ماورا بمقابلہ محب“ ہونا چاہیے۔ منطق اس کی یہ ہے کہ ماورا کا نام حرف تہجی کے لحاظ سے بھی پہلے آتا ہے اور لیڈیز فرسٹ تو آپ نے سنا ہی ہو گا۔

الیکشن کمشنر کے بنائے گئے قواعد کے مطابق الیکشن ۔۔۔۔۔ماورا بمقابلہ محب

اور ووٹنگ ہوگی ہر دلعزیز کون پر

محب: عنوان تو آپ نے ابھی تک تبدیل کیا نہیں۔ کہیں آپ disqualify ہی نہ ہو جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب آپ نے پورا عنوان تبدیل نہیں کیا، برائے مہربانی باقی کا بھی تبدیل کر دیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک منٹ ایک منٹ ۔ ۔ ۔

آپ دونوں انتخابات میں کھڑے ہونے سے پہلے اپنا اپنا منشور پیش کریں تاکہ انتخابات میں آپ کے کھڑے ہونے کی اہلیت / نااہلیت کا فیصلہ کیا جاسکے :)

---------------------------------------------------------------


شمشاد بھائی

کیا مجھے اجازت ہے کہ رضوان صاحب کے ساتھ ساتھ میں بھی آپ کا ہاتھ بٹا سکوں :)
 
منشور پر ہر کسی کا بہت زور ہے ، منشور کوئی اتنی سیدھی شے تو ہے نہیں۔

اچھا ایک عدد شق یہ ہے منشور کی کہ جیتنے پر ہفتہ وار چائے پارٹی منعقد کی جائے گی اور ماہانہ ایک میٹنگ جس میں ششماہی کھانے کے مینو پر تبادلہ خیال ہوگا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امیدواروں کے لئے :

ایک شق کافی نہیں ہے مزید پیش کریں اور توجہ رکھیں کہ کم از کم کوئی ایک شق ایسی ضرور ہو جو آپ کی اہلیت کو مخالفین کے کسی بھی ممکنہ شک سے محفوظ رکھ سکے ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ویسے آپی شگفتہ کیا ووٹ آج سے ہی ڈالنے ہیں یا پھر کسی اور دن سے ۔۔ویسے آپی میرا تو شناختی کارڈ بھی نہیں تو میں کیا کروں گا :cry:
 
Top