سیدہ شگفتہ نے کہا:ایک منٹ ایک منٹ ۔ ۔ ۔
آپ دونوں انتخابات میں کھڑے ہونے سے پہلے اپنا اپنا منشور پیش کریں تاکہ انتخابات میں آپ کے کھڑے ہونے کی اہلیت / نااہلیت کا فیصلہ کیا جاسکے
---------------------------------------------------------------
شمشاد بھائی
کیا مجھے اجازت ہے کہ رضوان صاحب کے ساتھ ساتھ میں بھی آپ کا ہاتھ بٹا سکوں
farzooq ahmed نے کہا:ویسے آپی شگفتہ کیا ووٹ آج سے ہی ڈالنے ہیں یا پھر کسی اور دن سے ۔۔ویسے آپی میرا تو شناختی کارڈ بھی نہیں تو میں کیا کروں گا
جویریہ مسعود نے کہا:مجھے تو یوں لگ رہا ہے جیسے لیکشن ملتوی ہو رہے ہیں۔۔
تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے
دیکھنے ہم بھی گئے تھے، پہ تماشا نہ ہوا
شمشاد نے کہا:زکریا بھائی اس دھاگے کے ناظمین میں میرا نام بھی شامل کریں کیونکہ میں الیکشن کمشنر ہوں اور مجھے اس کا اختیار ہونا چاہیے۔
محب علوی نے کہا:منشور پر بات چیت چلتی رہی گی اور بار بار منشور کا ذکر نہ کیا جائے ابھی کچھ لوگوں کو منشور کا پتہ بھی نہیں ہے
جو جو چاہتے ہیں وہ مطالبے پیش کرتے جائیں، امیدواران اپنی بھرپور کوشش سے انہیں پورا کریں گے۔
یاد رکھیں کہ اور آپ کچھ بھی کریں مگر ووٹ صرف
محب کا
واہ، کیا منشور ہے۔ ہفتہ وار چائے پارٹی، اور کھانے۔۔۔اب قوم اتنی بے وقوف نہیں رہی۔ویسے سچ بتاؤں تو یہ پارٹیاں دینا اور اسی بہانے ایک میٹینگ بلا لینا۔ یہ صرف ان لوگوں کا ہی کام ہوتا ہے جو اور کچھ نہیں کر سکتے۔ بس چائے پانی پر ہی لوگوں کو خوش کر دیا۔۔۔پر عوام بھی بڑی چالاک ہے کھا پی تو آپ کی طرف لے گی لیکن ووٹ صرف ماوراء کو دے گی۔۔محب علوی نے کہا:منشور پر ہر کسی کا بہت زور ہے ، منشور کوئی اتنی سیدھی شے تو ہے نہیں۔
اچھا ایک عدد شق یہ ہے منشور کی کہ جیتنے پر ہفتہ وار چائے پارٹی منعقد کی جائے گی اور ماہانہ ایک میٹنگ جس میں ششماہی کھانے کے مینو پر تبادلہ خیال ہوگا