الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

F@rzana

محفلین
ووٹ تو صیغہ راز میں ہوتا ہے، کسی کو بتاتے تھوڑا ہی ہیں
ایسے سوال پوچھے نہیں جاتے
دوسری بات یہ کہ ابھی تک نہ منشور کا پتہ نہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ الیکشن تو بہت مشکوک ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
تو کیا ہوا، ہمارا ووٹ کسی سے کم مشکوک ہے کیا؟ ویسے چھپن چھپائی کھلینے میں بڑا مزہ آتا ہے۔
قیصرانی
 

F@rzana

محفلین
اچھا اسی لیئے بار بار چھپ جاتے ہیں
بچپن یاد آرہا ہے۔۔۔۔ہوںںںںںںںںںں
چلیئے میں ایک نیا دھاگہ کھولتی ہوں
جس میں سب اپنے اپنے بچپن کے پسندیدہ کھیل بتائیں گے
اور ہاں۔۔۔۔سب سے پہلے آپ نے حصہ لینا ہے :p
 

قیصرانی

لائبریرین
میں انتظار کر رہا ہوں۔ لنک تو بھیج دیں۔
میں 10 منٹ بعد جواب دوں گا۔ ابھی پراٹھا پکا رہا ہوں۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
ابھی تک پتہ نہین چلا کہ کب ہیں الیکشن؟ :?:
جب تک محب ووٹرز کو اکھٹا نہیں کر لیتا تب تک الیکشن نہیں ہوں گے۔ آپ کو جب محسوس ہو کہ محفل پر دھڑا دھڑ نئے ممبرز آ رہے ہیں۔ بس اسی وقت آپ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہو جانا۔ (زیادہ تیار نہیں ہونا۔ :p ) ویسے جویریہ سسٹر آپ کا قیمتی ووٹ کس کے لیے ہو گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، الیکشن ہمیشہ فعل مستقبل یعنی گا، گے ، گی کے حوالے سے کیوں ہوتا ہے؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات تو نہیں ہے، ایک الیکشن ‘ ہو چکا ہے ‘ آپ کے آنے سے پہلے، اور جب یہ الیکشن ہو جائے گا تو یہ بھی ماضی ہو جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میری مراد الیکشن “کھیلنے“ والوں‌کی باتوں سے ہے۔ ہر بات گا، گے، گی پر ختم کرتے ہیں۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے گا گے گی ہی ہو گا ناں، اب یہ تو نہیں کہے گا ناں کہ میں نے کنواں بنوایا تھا۔ ماضی میں تو سبز باغ نہیں دیکھائے جاتے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سبز باغ دیکھنے کے لئے سبز قدم ہونا تو ضروری نہیں۔ خیر میں تو دونوں صورتوں میں خوش ہوں۔
قیصرانی
 

F@rzana

محفلین
آپ اب تک کس کس کو سبز باغ دکھا چکے ہیں؟
آئندہ کتنے سبز باغوں کا وعدہ اور ارادہ ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
آپ اب تک کس کس کو سبز باغ دکھا چکے ہیں؟
آئندہ کتنے سبز باغوں کا وعدہ اور ارادہ ہے؟

یہ سوال آپ الیکشن کے امیدواروں سے کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ میں نے ایک ہی کو دکھایا تھا اور وہ اب تک میرے ساتھ ہے۔ آئیندہ دکھانے سے توبہ کر لی تھی۔
 

F@rzana

محفلین
لیں آپ نے بھی شمشاد بھائی کے سبز باغوں میں داخلہ لے لیا، یقین کرلیا،
جو کھائے سو پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے

حالانکہ یہ محاورہ کچھ یوں ہونا چاہیئے تھا:
جو کھائے خوش ہوجائے جو نہ کھائے وہ بھی خوش ہوجائے
(شادی کوئی اتنی بری چیز نہیں کہ اس کو پچھتاوے کا نام دیا جائے)
 

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
لیں آپ نے بھی شمشاد بھائی کے سبز باغوں میں داخلہ لے لیا، یقین کرلیا،
جو کھائے سو پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے

حالانکہ یہ محاورہ کچھ یوں ہونا چاہیئے تھا:
جو کھائے خوش ہوجائے جو نہ کھائے وہ بھی خوش ہوجائے
(شادی کوئی اتنی بری چیز نہیں کہ اس کو پچھتاوے کا نام دیا جائے)
پچھتاوے کا خود لکھا اور خود کہ دیا کہ پچھتاوے کا نام نہیں دینا چاہئے۔
ویسے جب اللہ تعالٰی کا حکم ہوگا، تب ہو جائے گی۔ ابھی عمر ہی کیا ہے؟
قیصرانی :wink:
 
Top