~ الیکشن 2006 ~

آپ کے خیال میں اس محفل کا ہر دل عزیز ممبر کون ہے؟

  • محب علوی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    85
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
~~
عزیز دوستو،

طویل ترین اور صبر شکن انتظار کے بعد آخر وہ مبارک گھڑی آہی گئی جس میں سب کو اپنا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا ، جی ہاں الیکشن کے لیے ووٹنگ اب شروع ہوئی چاہتی ہے۔ آپ لوگ حیران ہوں گے کہ اتنی دیر سے الیکشن مہم تو جاری تھی مگر الیکشن کے لیے ووٹ ڈالنے کی تاریخ کا اعلان وعدہ فردا ہی بن کر رہ گیا تھا اور اتنی لمبی تو ہجر کی رات نہیں ہوتی جتنی ووٹ ڈالنے کی تاریخ بن گئی۔ ظالم سماج سے کون نہیں واقف ، یہ ہر بار ہر زمانے میں ہر جگہ پہنچ جاتا ہے اور اس دفعہ ظالم سماج خود الیکشن کمیشن ہی تھا۔

رکھوالے ہی بن گئے راہزن تو کیا کیجیے​

مگر ظالم سماج کتنا ہی ظلم ڈھا لے ، کتنی ہی کوشش کر لے وہ انصاف اور لوگوں کی امنگوں کے سامنے بند نہیں باندھ سکتا۔ الیکشن کمیشن کی ہنڈیا میں دال کالی دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا کہ جمہوریت کا راستہ ہموار کرنے کے لیے خود ہی آگے بڑھ کر اس الیکشن کی ووٹنگ کا بیڑہ اٹھا لوں اور مدتوں سے منتظر حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کو ان کا حق استعمال کرنے کا موقع دوں۔ میں نے عوام کی بہبود اور سہولت کے لیے یہ کٹھن مرحلہ بھی طے کرنے کی ٹھان لی

جو خود بڑھ کے تھام لے جام اسی کا ہے ساقی​

اور اب آپ سب کے سامنے میدان کارزار سجا ہے ، آگے بڑھیں اور اپنا قیمتی ووٹ دے کر بتا دیں کہ آپ کس کو اس مسند پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں۔

ووٹ اسی کے حق میں جو اس محفل کا ہر دل عزیز۔۔۔!!!​

۔ اپنا قیمتی ووٹ ضائع ہونے سے بچائیے اور ووٹ ڈالنے سے پہلے تین بار سوچ لیجئے گا۔ اور اس کے صحیح حقدار کو ہی اس کا ووٹ دیجئے۔

نوٹ ؛ الیکشن کمیشن کے جھانسے میں نہ آئیں وہ آپ کو شاید اس موقع پر بھی بہکانے سے باز نہ آئے ، ووٹنگ لسٹوں کی تیاری ، پولنگ سٹیشنوں کی کمی ، غیر تربیت یافتہ عملہ یہ سب چالبازیاں ہیں عوام کو بہلانے کے لیے۔

~~
 
ماوراء

محفلین
~~
پہلا ووٹ میں نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے دے دیا ہے۔ پیارے اللہ میاں عزّت رکھنا۔ آمین۔
273_dua_3.gif

~~
 
رضوان

محفلین
لو بھئی پلہ بھاری ہے ووٹ تو میں ڈال آیا ہوں اب ماوراء مجھے بریانی کھلاؤ اور محب مجھے واپسی کی گاڑی دو۔۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
~~
آپ کو کس چیز کی بریانی کھلاؤں۔ مجھے کیا پتہ آپ نے کہاں ووٹ دیا ہے۔ ایک بار جیت جانے دیں پھر دیکھنا کیسی بریانیاں کھلاتی ہوں۔ :D
~~
 
پلڑا ماورا کی طرف جھک رہا تھا میں نے ووٹ ڈال کر برابر کر دیا :)

بڑا سخت الیکشن ہے ، ماورا کو ابھی سے ٹھنڈے پسینہ آرہے ہیں :wink:
 
رضوان

محفلین
ماوراء نے کہا:
~~
آپ کو کس چیز کی بریانی کھلاؤں۔ مجھے کیا پتہ آپ نے کہاں ووٹ دیا ہے۔ ایک بار جیت جانے دیں پھر دیکھنا کیسی بریانیاں کھلاتی ہوں۔ :D
~~
لو بھئی الیکشن میں امیدواروں کو ایسی ہی لوٹتے ہیں۔ پھر دوبارہ قابو تھوڑی آئیں گے :lol:
اور ہمارا کیا ہے ہم تو JJUS پارٹی کے ممبر ہیں۔ جو جیتے اس کے ساتھ

محب گنتی سے پہلے بتانے کی نہیں ہورہی۔ سارا لطف جاتا رہے گا۔ ( آخر کے لیے ووٹ تو الگ سے رکھ رکھے ہیں نا پہلے کی طرح :wink: جیسا طے ہوا تھا)
 
ماوراء

محفلین
~~
lol۔ محب کا ساتھی اپنے بیان سے مکر گیا۔ :lol:

میں ذرا ساتھ ساتھ سب کو آگاہ کرتی رہوں۔ مقابلہ 3۔4 سے جا رہا ہے۔ اب سابق الیکشن کمیشن ووٹ دے تو کچھ پلڑا بھاری ہو۔ :lol:
~~
 
سسٹر ماوراء : یہ کیسے الیکشن ہیں الیکشن کمیشن کے سرکاری بندے یعنی کہ شمشاد بھائي اور سسٹر سیدہ شگفتہ نہیں دکھائی دے رہیں ۔ :?:
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
عزیز دوستو،

طویل ترین اور صبر شکن انتظار کے بعد آخر وہ مبارک گھڑی آہی گئی جس میں سب کو اپنا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا ، جی ہاں الیکشن کے لیے ووٹنگ اب شروع ہوئی چاہتی ہے۔ آپ لوگ حیران ہوں گے کہ اتنی دیر سے الیکشن مہم تو جاری تھی مگر الیکشن کے لیے ووٹ ڈالنے کی تاریخ کا اعلان وعدہ فردا ہی بن کر رہ گیا تھا اور اتنی لمبی تو ہجر کی رات نہیں ہوتی جتنی ووٹ ڈالنے کی تاریخ بن گئی۔ ظالم سماج سے کون نہیں واقف ، یہ ہر بار ہر زمانے میں ہر جگہ پہنچ جاتا ہے اور اس دفعہ ظالم سماج خود الیکشن کمیشن ہی تھا۔

رکھوالے ہی بن گئے راہزن تو کیا کیجیے​

مگر ظالم سماج کتنا ہی ظلم ڈھا لے ، کتنی ہی کوشش کر لے وہ انصاف اور لوگوں کی امنگوں کے سامنے بند نہیں باندھ سکتا۔ الیکشن کمیشن کی ہنڈیا میں دال کالی دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا کہ جمہوریت کا راستہ ہموار کرنے کے لیے خود ہی آگے بڑھ کر اس الیکشن کی ووٹنگ کا بیڑہ اٹھا لوں اور مدتوں سے منتظر حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کو ان کا حق استعمال کرنے کا موقع دوں۔ میں نے عوام کی بہبود اور سہولت کے لیے یہ کٹھن مرحلہ بھی طے کرنے کی ٹھان لی

جو خود بڑھ کے تھام لے جام اسی کا ہے ساقی​

اور اب آپ سب کے سامنے میدان کارزار سجا ہے ، آگے بڑھیں اور اپنا قیمتی ووٹ دے کر بتا دیں کہ آپ کس کو اس مسند پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں۔

ووٹ اسی کے حق میں جو اس محفل کا ہر دل عزیز۔۔۔!!!​

۔ اپنا قیمتی ووٹ ضائع ہونے سے بچائیے اور ووٹ ڈالنے سے پہلے تین بار سوچ لیجئے گا۔ اور اس کے صحیح حقدار کو ہی اس کا ووٹ دیجئے۔

نوٹ ؛ الیکشن کمیشن کے جھانسے میں نہ آئیں وہ آپ کو شاید اس موقع پر بھی بہکانے سے باز نہ آئے ، ووٹنگ لسٹوں کی تیاری ، پولنگ سٹیشنوں کی کمی ، غیر تربیت یافتہ عملہ یہ سب چالبازیاں ہیں عوام کو بہلانے کے لیے۔

~~
بہت ہی عمدہ ماوراء۔ آپ نے تو کمال کر دیا۔ کیا واقعی یہ سارا مضمون آپ نے لکھا؟ ابھی تک تو میں آپ کو ایک عام سی، سیدھی سادی، کھلنڈری بچی سمجھتا رہا تھا۔ مگر ابھی تو میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی۔ ماشاء اللہ۔ باقی میرا ووٹ تو آپ کو علم ہے کہ کس کے حق میں ہے۔ بریانی میں نہیں مانگتا کہ بریانی ملے نہ ملے، اس کی یاد سے کیوں خود کو اداس کروں :(
بےبی ہاتھی‌‌
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top