ماوراء
محفلین
~~
عزیز دوستو،
طویل ترین اور صبر شکن انتظار کے بعد آخر وہ مبارک گھڑی آہی گئی جس میں سب کو اپنا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا ، جی ہاں الیکشن کے لیے ووٹنگ اب شروع ہوئی چاہتی ہے۔ آپ لوگ حیران ہوں گے کہ اتنی دیر سے الیکشن مہم تو جاری تھی مگر الیکشن کے لیے ووٹ ڈالنے کی تاریخ کا اعلان وعدہ فردا ہی بن کر رہ گیا تھا اور اتنی لمبی تو ہجر کی رات نہیں ہوتی جتنی ووٹ ڈالنے کی تاریخ بن گئی۔ ظالم سماج سے کون نہیں واقف ، یہ ہر بار ہر زمانے میں ہر جگہ پہنچ جاتا ہے اور اس دفعہ ظالم سماج خود الیکشن کمیشن ہی تھا۔
مگر ظالم سماج کتنا ہی ظلم ڈھا لے ، کتنی ہی کوشش کر لے وہ انصاف اور لوگوں کی امنگوں کے سامنے بند نہیں باندھ سکتا۔ الیکشن کمیشن کی ہنڈیا میں دال کالی دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا کہ جمہوریت کا راستہ ہموار کرنے کے لیے خود ہی آگے بڑھ کر اس الیکشن کی ووٹنگ کا بیڑہ اٹھا لوں اور مدتوں سے منتظر حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کو ان کا حق استعمال کرنے کا موقع دوں۔ میں نے عوام کی بہبود اور سہولت کے لیے یہ کٹھن مرحلہ بھی طے کرنے کی ٹھان لی
اور اب آپ سب کے سامنے میدان کارزار سجا ہے ، آگے بڑھیں اور اپنا قیمتی ووٹ دے کر بتا دیں کہ آپ کس کو اس مسند پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں۔
۔ اپنا قیمتی ووٹ ضائع ہونے سے بچائیے اور ووٹ ڈالنے سے پہلے تین بار سوچ لیجئے گا۔ اور اس کے صحیح حقدار کو ہی اس کا ووٹ دیجئے۔
نوٹ ؛ الیکشن کمیشن کے جھانسے میں نہ آئیں وہ آپ کو شاید اس موقع پر بھی بہکانے سے باز نہ آئے ، ووٹنگ لسٹوں کی تیاری ، پولنگ سٹیشنوں کی کمی ، غیر تربیت یافتہ عملہ یہ سب چالبازیاں ہیں عوام کو بہلانے کے لیے۔

رکھوالے ہی بن گئے راہزن تو کیا کیجیے

جو خود بڑھ کے تھام لے جام اسی کا ہے ساقی
اور اب آپ سب کے سامنے میدان کارزار سجا ہے ، آگے بڑھیں اور اپنا قیمتی ووٹ دے کر بتا دیں کہ آپ کس کو اس مسند پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں۔
ووٹ اسی کے حق میں جو اس محفل کا ہر دل عزیز۔۔۔!!!