~ الیکشن 2006 ~

آپ کے خیال میں اس محفل کا ہر دل عزیز ممبر کون ہے؟

  • محب علوی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    85
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

F@rzana

محفلین
محب اس کا دوسرا مصرعہ یوں ہے کہ ، دل میں اب تک تری الفت کا نشاں باقی ہے، ادھورا کیوں لکھا؟

کایا ہی پلٹے تو اچھا ہے ورنہ تو گرگٹ کی طرح بھی ۔ ۔ ۔
محب علوی نے کہا:
بہت خوب فرزانہ :)

اک ستم اور کہ ابھی جاں باقی ہے :wink:

خیر جتنے ووٹ ڈلتے جائیں اتنا میرا حوصلہ بڑھتا جائے گا اور ابھی کچھ دیر خوش ہو لیں مخالفین پھر جب کایا پلٹنی ہے تو دیکھتے رہ جانا ہے مخالفوں نے :wink:
:lol:
 
F@rzana

محفلین
کھیل والے الیکشن میں بھی اتنی بے ایمانیاں، توبہ، یہ ہماری قوم ہے کیا؟

زکریا نے کہا:
F@rzana نے کہا:
ہیں ں ں ں ں ں ۔ ۔ ۔
زکریا نے کہا:
عظمٰی نے کہا:
سلام۔ مین ابھئ منصور کے کہنے پر ووت دالنے آئی ہون۔ امید ہے اپ لوگون سے بات ہوتی رہے گی۔

آپ کو عظمٰی کہوں یا منصور قیصرانی؟
:shock: :shock: :shock:

ذرا وضاحت تو کیجئے ذکریا۔ ۔ ۔ ۔ کیا واقعی؟
:wink:

وضاحت کیا کروں اپنے بے‌بی ہاتھی نے عظمیٰ کے نام سے رجسٹر ہو کر پوسٹ کی ہے اور ووٹ دیا ہے۔

یہ اس الیکشن کا دوسرا فراڈ ہے۔ شمیل پہلے دو ووٹ دے چکا ہے مگر اس بیوقف نے ایک ووٹ محب کو اور دوسرا ماوراء کو دیا۔ شاید اسے یہ کسی نے نہیں بتایا کہ اگر وہ ووٹ دیتا ہی نہ تو بھی نتیجہ یہی رہتا۔
 
اپنی بے ایمانی کا حال بھی تو لکھ دو ، مجھ سے بہبودی خواتین کی وزارت کا وعدہ لے کے ووٹ مخالفوں کو ڈال دیا ، توبہ ہے
 
جہانزیب

محفلین
زکریا نے کہا:
وضاحت کیا کروں اپنے بے‌بی ہاتھی نے عظمٰی کے نام سے رجسٹر ہو کر پوسٹ کی ہے اور ووٹ دیا ہے۔

یہ اس الیکشن کا دوسرا فراڈ ہے۔ شمیل پہلے دو ووٹ دے چکا ہے مگر اس بیوقف نے ایک ووٹ محب کو اور دوسرا ماوراء کو دیا۔ شاید اسے یہ کسی نے نہیں بتایا کہ اگر وہ ووٹ دیتا ہی نہ تو بھی نتیجہ یہی رہتا۔
زکریا کیا ایک آئی پی سے ایک ووٹ نہیں ہو سکتا ہے؟
 
تفسیر

محفلین
محب علوی نے کہا:
تفسیر نے کہا:
ووٹ اسی کے حق میں جو اس محفل کا ہر دل عزیز۔۔۔!!

لاس انجیلس۔
نمائندہ تفسر احمد

ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - سب سے زیادہ زندہ دل کو -
ریپوٹر -اور وہ کون ہیں -
وٹر - ماوراء
ریپوٹر - بہن جی ادھر آیئے - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - ماوراء
ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - سب سے خوش اخلاق اور محبت سے بھری ماوراء کو

اس ریپوٹر کا خیال ہے کہ محب صاحب ابھی سے ہار مان لیں بعد میں ماوراء کو الیکشن رزلٹ آنے سے پہلے کال کرلیں۔ میں نے exit poll کیا اور نتائج دیکھے- یہ اب ممکن نہیں کہ آپ جیت سکھیں -

Reporting live from polling station 1

اگر تفسیر آپ پولنگ سٹیشن 2،3،4 سے بھی پتہ کر لیتے تو حقیقت آپ پر واضح ہو جاتی ، خیر جلدی ہی آپ کو بھی پتہ چل جائے گا

ہاتھ کنگن کو آرسی کیا

پولنگ سٹیشن 1 پر میں نے توجہ نہیں دی کیونکہ وہاں ووٹر خدمت میں یقین نہیں رکھتے اور میں خدمت کے علاوہ اور کسی چیز میں یقین نہیں رکھتا۔

سمجھ رہے ہیں نہ آپ میں کیا کہہ رہا ہوں

ووٹ اسی کے حق میں جو اس محفل کا ہر دل عزیز۔۔۔!!

اسٹیشن - انٹارتیکا
نمائندہ تفسر احمد

ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - کس کو دیتا - ماوراء کے ہاتھ کی چائے پی ہے کبھی
ریپوٹر - نہیں
وٹر - مزا آجائے گا-
ریپوٹر - اور آپ نے کس کوووٹ ڈالا۔
وٹر - کسی کو بتائےگا کہ میں نے ماوراء صاحبہ کو دیا ہے
ریپوٹر - کیوں ؟
وٹر - وہ میر ی پیاری بہن ہیں نا -
ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - کیا کیمرہ مجھ پر ہے؟
ریپوٹر - ہاں
وٹر - میں نے اپنا ووٹ محب کو دیا۔
ریپوٹر - کیوں
وٹر - وہ جیت جائیں گے۔
ریپوٹر - لیکن exiting poll تو.....
وٹر - محب software Engineer ہیں - ووٹنگ کی مشینوں کو re-progamm
کردیں گے-

اس ریپوٹر کا اب بھی یہی خیال ہے کہ محب الیکشن رزلٹ آنے سے پہلے consession کال کرلیں۔ اب یہ نا ممکن ہےکہ وہ ایمان داری سے جیت سکھیں -
Reporting live from South Pole[/quote]
پرسنل نوٹ : ماوراء بہن جیتنے کی مبارک باد
 
لو کر لو بات ، ساری کنونسنگ میں نے کی اور غلطی سے ووٹ ڈال دیا ماورا کو ۔

اب میں کیا کروں ، مجھے ووٹ ڈالنے والے بھی غلطیاں دوسروں کے حق میں کرتے جائیں :cry:
 
تفسیر نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تفسیر نے کہا:
ووٹ اسی کے حق میں جو اس محفل کا ہر دل عزیز۔۔۔!!

لاس انجیلس۔
نمائندہ تفسر احمد

ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - سب سے زیادہ زندہ دل کو -
ریپوٹر -اور وہ کون ہیں -
وٹر - ماوراء
ریپوٹر - بہن جی ادھر آیئے - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - ماوراء
ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - سب سے خوش اخلاق اور محبت سے بھری ماوراء کو

اس ریپوٹر کا خیال ہے کہ محب صاحب ابھی سے ہار مان لیں بعد میں ماوراء کو الیکشن رزلٹ آنے سے پہلے کال کرلیں۔ میں نے exit poll کیا اور نتائج دیکھے- یہ اب ممکن نہیں کہ آپ جیت سکھیں -

Reporting live from polling station 1

اگر تفسیر آپ پولنگ سٹیشن 2،3،4 سے بھی پتہ کر لیتے تو حقیقت آپ پر واضح ہو جاتی ، خیر جلدی ہی آپ کو بھی پتہ چل جائے گا

ہاتھ کنگن کو آرسی کیا

پولنگ سٹیشن 1 پر میں نے توجہ نہیں دی کیونکہ وہاں ووٹر خدمت میں یقین نہیں رکھتے اور میں خدمت کے علاوہ اور کسی چیز میں یقین نہیں رکھتا۔

سمجھ رہے ہیں نہ آپ میں کیا کہہ رہا ہوں

ووٹ اسی کے حق میں جو اس محفل کا ہر دل عزیز۔۔۔!!

اسٹیشن - انٹارتیکا
نمائندہ تفسر احمد

ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - کس کو دیتا - ماوراء کے ہاتھ کی چائے پی ہے کبھی
ریپوٹر - نہیں
وٹر - مزا آجائے گا-
ریپوٹر - اور آپ نے کس کوووٹ ڈالا۔
وٹر - کسی کو بتائےگا کہ میں نے ماوراء صاحبہ کو دیا ہے
ریپوٹر - کیوں ؟
وٹر - وہ میر ی پیاری بہن ہیں نا -
ریپوٹر - آپ نے کس کو وو ٹ دیا۔
وٹر - کیا کیمرہ مجھ پر ہے؟
ریپوٹر - ہاں
وٹر - میں نے اپنا ووٹ محب کو دیا۔
ریپوٹر - کیوں
وٹر - وہ جیت جائیں گے۔
ریپوٹر - لیکن exiting poll تو.....
وٹر - محب software Engineer ہیں - ووٹنگ کی مشینوں کو re-progamm
کردیں گے-

اس ریپوٹر کا اب بھی یہی خیال ہے کہ محب الیکشن رزلٹ آنے سے پہلے consession کال کرلیں۔ اب یہ نا ممکن ہےکہ وہ ایمان داری سے جیت سکھیں -
Reporting live from South Pole

تفسیر میں آپ کی رپورٹنگ کی داد دوں گا اور صرف آپ کے جذبے اور محنت کو دیکھتے ہوئے میرا دل کرتا ہے میں ہار جاؤں اور آپ کی اتنی محنت اور لگن ضائع نہ جائے۔ میں سچ مچ ہار جاتا مگر کیا کروں میں ان گنت ووٹروں کی آنکھوں میں جلتے ہوئے امید کے دیے بجھتے نہیں دیکھ سکتا، نہیں دیکھ سکتا میں ان بچوں کی آنکھوں میں آنسو جنہوں نے میرے لیے بریک ٹائم میں کھیلنے کی بجائے

محب ہمارے دل کی دھڑکن

محب کی جیت ہماری جیت

جیسے پلے کارڈز اور معصوم بینر بنائیں ہیں۔ ان بڑی بوڑھیوں کے چہرے پر تاریکی کے سائے نہیں دیکھ سکتا جو اپنے دکھ درد مجھے سونپ کر مطمئن ہیں کہ میں جیت کر ان کی باقی ماندہ زندگی سہل کردوں گا۔ ان بوڑھوں کے ہاتھ سے لاٹھی کیسے کھینچ لوں جو میری جیت کے انتظار میں پنشن کی آمدنیاں تک میری مہم پر خرچ کر چکے ہیں۔
سب سے بڑھ کر نوجوان جو ہمارے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں ، ان کے ایقان کو کیسے توڑوں ، ان کے جوش و ولولے کو کیسے ٹھنڈا کر دوں ، کیسے ان سے کہہ دوں کہ میں انہیں کچھ نہیں دے سکتا ، کیسے ان کے مستقبل سے لا پرواہ ہو کر جدوجہد چھوڑ دوں ، کیسے اپنے ہم وطنوں کے درد کو دل سے نکال پھینکوں ، کیسے مادرِ وطن کا قرض اتارے بغیر اوروں کی طرح خود غرض بن کر صرف اپنی خوشی اور آسانی کے لیے اس راہِ کٹھن سے منہ موڑ کر تن آسان بن بیٹھوں۔

بتائیں تفسیر کیا آپ کا دل یا کسی بھی محبِ وطن کا دل ایسا کرنے پر آمادہ ہوگا؟

جواب میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔
رہی بات آپ کے چند پولنگ سٹیشن کی رپورٹس اور جاری برتری کی تو عرض ہے

طوفان کر رہا تھا میرے عزم کا طواف
دنیا سمجھ رہی تھی کشتی بھنور میں ہے
 
شمشاد

لائبریرین
تقریر بھی اچھی ہے اور آخر میں شعر تو بہت ہی اچھا لکھا ہے۔

زکریا یہ الیکشن سرے سے ہی غلط ہے، اور ووٹنگ میں دھاندلیاں تو آپ نے خود سے بھی پکڑی ہیں۔

میں احتجاجاً بھی اور قانونی طور پر بھی ووٹ نہیں دوں گا۔ میں اس خود ساختہ الیکشن کو ہی نہیں مانتا۔
 
رضوان

محفلین
اچھا اب تھوڑی جگہ دیں گے یہاں راستے سے ہٹ کر بیٹھیں اتنا ہجوم جو ووٹ ڈالنے آرہا ہے ان کی راہ نہ روکیں۔
ویسے یہ عجیب ہی الیکشن ہیں کہ کنونسنگ بھی ساتھ ساتھ ہو رہی ہے اور لوگ بتاتے بھی جارہے ہیں کہ کس کو ووٹ دیا ہے۔ huh

جویریہ جی آئیں اس گرین والے ڈبے میں ووٹ ڈالیے گا یہی محب کا ہے اور اردو محفل کے لیے اپنا دن رات کا آرام تج کردیا ہے( ابھی سویا ہوا ہے) ہر وقت (اپنی) فلاح و بہبود کے نئے منصوبے سوچتا رہتا ہے آپ محب کو ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
الیکشن کمشن کی طرف سے عوام کو بار بار تنبیہ کی جا رہی ہے کہ یہ الیکشن کالعدم قرار دیئے جا چکے ہیں اس لیے کوئی بھی اپنا ووٹ نہ ڈالے۔

منجانب : الیکشن کمشن
 
پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
الیکشن کمشن کی طرف سے عوام کو بار بار تنبیہ کی جا رہی ہے کہ یہ الیکشن کالعدم قرار دیئے جا چکے ہیں اس لیے کوئی بھی اپنا ووٹ نہ ڈالے۔

منجانب : الیکشن کمشن

پھر یہ پولنگ بوتھ تو ختم کریں اور یہ بیلٹ پیپر یہاں کیا کر رہے ہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
ہن کالعدم آکھنے دا کیہہ فیدا
دھانددلا کرنے والے امیدوار تو عوام کو بیوقوف بنا گئے نہ۔
آخر آپ پولنگ کے وقت تھے کہاں؟
ذرا حساب دیں نہ آ کر کٹہرے میں۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ناظم اعلٰی کا کام ہے۔ میں اپنی کاغذی کاروائی مکمل کرنے میں مصروف ہوں تاکہ عدالتِ عظمی سے رجوع کیا جا سکے۔
 
شمشاد

لائبریرین
راجہ فار حریت نے کہا:
ہن کالعدم آکھنے دا کیہہ فیدا
دھانددلا کرنے والے امیدوار تو عوام کو بیوقوف بنا گئے نہ۔
آخر آپ پولنگ کے وقت تھے کہاں؟
ذرا حساب دیں نہ آ کر کٹہرے میں۔۔

میں مختصر سے غیر ملکی دورے پر تھا کہ کایا پلٹ ہو گئی۔
 
پاکستانی

محفلین
راجہ فار حریت نے کہا:
ہن کالعدم آکھنے دا کیہہ فیدا
دھانددلا کرنے والے امیدوار تو عوام کو بیوقوف بنا گئے نہ۔
آخر آپ پولنگ کے وقت تھے کہاں؟
ذرا حساب دیں نہ آ کر کٹہرے میں۔۔

بہت ہی اہم نقتہ اٹھایا ہے راجہ صاحب آہ نے،اس پر ایک تحقیقاتی پینل بیٹھانا چاہیے اور قوم کی امنگوں سے کھلواڑ کرنے والوں قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
 
رضوان

محفلین
یہ الیکشن تو تقریباً ہو چکے اب کیونکہ الیکشن کمیشن کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے حسبِ معمول دھاندلی کا نعرہ۔ :desi: :uncle: :blush:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top