~ الیکشن 2006 ~

آپ کے خیال میں اس محفل کا ہر دل عزیز ممبر کون ہے؟

  • محب علوی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    85
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
الیکشن کمشن کا فتح یا شکست سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ الیکن کمشن خود سے پارٹی نہیں ہے۔

اب تو عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔ آپ بھی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لیں ۔
 
رضوان

محفلین
:idea:
(اوہ غلطی ہو گئی یہاں تو محب ہار رہا ہے ابھی تک اور مزید امید بھی نہیں ہے جیتنے کی تو کیوں نہ شمشاد صاحب کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں)

شمشاد بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں دنیا میں ایسے کونسے الیکشن ہوتے ہیں کہ امیدوار خود ان کا انعقاد کریں اور ایسے الیکشن کی کیا اہمیت ہے۔
اس طرح الیکشن کمیشن کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کا حق کس نے انہیں دیا ہے۔
یہ الیکشن کالعدم قرار دیے جائیں
 
شمشاد

لائبریرین
باجو یہ الیکشن نہیں ہیں، یہ دونوں نے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی کوشش کی ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
نہیں میرے ووٹ سے پہلے یہ الیکشن کا لعدم قرار نہیں دیے جا سکتے۔۔۔۔ :oops: ۔۔۔اور میرا ووٹ تو ۔۔۔سب کو پتا ہے ماوراء کو ہی جائے گا۔۔۔۔۔لیکن مجھے یہاں ووٹ دینے کا کوئی آپشن نظر نہیں آ رہا ہے۔۔۔۔۔۔کوئی بتائے گا ووٹ کیسے ڈالوں۔۔۔۔ :cry:
 
سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
باجو یہ الیکشن نہیں ہیں، یہ دونوں نے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی کوشش کی ہے۔

الیکشن میں کھڑے ہونے والے سب امیدوار اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہیں۔۔۔۔ :) یہ تو کوئی ایسی بات نہیں۔۔۔۔۔اس طرح تو ہوتا ہے یس طرح کے کا موں میں۔۔۔۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
شکر ہے مجھے آپشن نظر آ گیا۔۔۔۔۔ماوراء میں نے ووٹ ڈال دیا ہے۔۔۔۔۔اور تمہاری جیت مجھے واضح نظر آ رہی ہے۔۔۔ :p اس کے لیے تمہیں پیشگی بہت بہت :congrats: :)
 
رضوان

محفلین
کوئی زبردستی ہے کیا؟
الیکشن کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور عوام کے بہتر مفاد میں انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔ اب پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب۔
کچھ عرصے بعد پھر میرے عزیز ہم وطنو نامی ڈرامہ کھیلا جائے گا۔
سارہ خان بلکہ سارے خانوں سے ان کی حفاظت کے پیش نظر گھروں کو واپس جانے کی التماس کی جاتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
نہیں میرے ووٹ سے پہلے یہ الیکشن کا لعدم قرار نہیں دیے جا سکتے۔۔۔۔ :oops: ۔۔۔اور میرا ووٹ تو ۔۔۔سب کو پتا ہے ماوراء کو ہی جائے گا۔۔۔۔۔لیکن مجھے یہاں ووٹ دینے کا کوئی آپشن نظر نہیں آ رہا ہے۔۔۔۔۔۔کوئی بتائے گا ووٹ کیسے ڈالوں۔۔۔۔ :cry:

کیوں اپنا ووٹ ضائع کرتی ہیں، بلکہ کر دیا ہے آپ نے۔ یہ تو سرے سے الیکشن ہی نہیں ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
شکر ہے مجھے آپشن نظر آ گیا۔۔۔۔۔ماوراء میں نے ووٹ ڈال دیا ہے۔۔۔۔۔اور تمہاری جیت مجھے واضح نظر آ رہی ہے۔۔۔ :p اس کے لیے تمہیں پیشگی بہت بہت :congrats: :)

الیکشن کمشن کے قوائد کے مطابق 100 سے کم خطوط والا رکن ووٹ دینے کا اہل نہیں ہے۔

آپ کا ووٹ تو ویسے بھی نہیں بنا ہوا۔ مجھے تو خطرہ ہے کہ کہیں جعلی ووٹ بھگتانے کے چکر میں آپ پر مقدمہ نہ ہو جائے۔
 
رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
الیکشن کمشن کے قوائد کے مطابق 100 سے کم خطوط والا رکن ووٹ دینے کا اہل نہیں ہے۔

آپ کا ووٹ تو ویسے بھی نہیں بنا ہوا۔ مجھے تو خطرہ ہے کہ کہیں جعلی ووٹ بھگتانے کے چکر میں آپ پر مقدمہ نہ ہو جائے۔
سپاہی کو بھیج کر پکڑوادیں ابھی زیادہ دور نہیں گئی ہوں گی :?
اب جو بھی ووٹر (ماوراء کا ) آیا اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ :shock:
 
پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
باجو یہ الیکشن نہیں ہیں، یہ دونوں نے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی کوشش کی ہے۔

او اس کا مطلب ہے دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔
لگتا ہے تمام ارباب و اختیار ملے ہوئے ہیں صرف ووٹر بیچارے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ بہتوں کا تو نعرے لگا لگا کے گلا بیٹھ گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:

بچ کے کہاں جائیں گی، بس عدالتی کاروائی شروع ہونے کا انتظار ہے۔
کاکا سپاہی آج غیر حاضر ہے نہیں تو بھیج ہی دیتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
باجو یہ الیکشن نہیں ہیں، یہ دونوں نے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی کوشش کی ہے۔

او اس کا مطلب ہے دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔
لگتا ہے تمام ارباب و اختیار ملے ہوئے ہیں صرف ووٹر بیچارے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ بہتوں کا تو نعرے لگا لگا کے گلا بیٹھ گیا۔

دال میں کیا کالا ہونا ہے، انہوں نے تو ساری دال ہی کالی کر دی ہے۔ اربابِ اختیار کو انہوں نے کسی گنتی شمار میں ہی نہیں رکھا اور خود مختار بن بیٹھے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ انہوں نے بنا دیا ہے امیدواروں نے، حالانکہ صحیح کے الیکشن ہونے جا رہے تھے۔
 
شمشاد اس دھاگہ پر تو نہ لکھیں یہ سب ورنہ الیکشن کا مزہ آدھا رہ جائے گا، ایک اور دھاگہ کھول کر اس پر مقدمات سے لے کر خورد برد سب پر بحث کرتے ہیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
F@rzana نے کہا:
ہیں ں ں ں ں ں ۔ ۔ ۔
زکریا نے کہا:
عظمٰی نے کہا:
سلام۔ مین ابھئ منصور کے کہنے پر ووت دالنے آئی ہون۔ امید ہے اپ لوگون سے بات ہوتی رہے گی۔

آپ کو عظمٰی کہوں یا منصور قیصرانی؟
:shock: :shock: :shock:

ذرا وضاحت تو کیجئے ذکریا۔ ۔ ۔ ۔ کیا واقعی؟
:wink:

وضاحت کیا کروں اپنے بے‌بی ہاتھی نے عظمٰی کے نام سے رجسٹر ہو کر پوسٹ کی ہے اور ووٹ دیا ہے۔

یہ اس الیکشن کا دوسرا فراڈ ہے۔ شمیل پہلے دو ووٹ دے چکا ہے مگر اس بیوقف نے ایک ووٹ محب کو اور دوسرا ماوراء کو دیا۔ شاید اسے یہ کسی نے نہیں بتایا کہ اگر وہ ووٹ دیتا ہی نہ تو بھی نتیجہ یہی رہتا۔
زکریا بھائی، سب جانتے ہیں کہ میرے رشتے کی بات چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں وہ لوگ یہاں‌آئے ہوئے ہیں۔ دوسرے پی سی سے عظمٰی آن لائن ہو کر ووٹ ڈال گئی۔ اس لئے شاید آپ کو یہ غلط فہمی ہو رہی ہے۔ A‌DSL کی وجہ سے ایک ہی آئی پی آرہا ہوگا۔ باقی یہ بات ابھی میں نے کسی کو بتانی نہیں تھی کہ بات کہاں‌تک پہنچ گئی ہے، لیکن ابھی صرف ماوراء کو بچانے کے لئے میں نے وضاحت کی ہے۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ ناظم اعلٰی کا کام ہے۔ میں اپنی کاغذی کاروائی مکمل کرنے میں مصروف ہوں تاکہ عدالتِ عظمی سے رجوع کیا جا سکے۔
جی شمشاد بھائی، میری وہ آن لائن ہیں۔ عظمٰی ان کا نام ہے۔ ان کی عدالت میں مقدمہ لے جائیں۔ میں مفت میں‌آپ کے حق میں‌فیصلہ کرانے کی کوشش کروں گا۔
بےبی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top