~ الیکشن 2006 ~

آپ کے خیال میں اس محفل کا ہر دل عزیز ممبر کون ہے؟

  • محب علوی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    85
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
اس دھاگے پہ صرف الیکشن باقی باتیں دوسری جگہ اور اسی الیکشن کے حوالے سے جو کچھ بھی کہیں سر آنکھوں پر۔
نہ اس الیکشن کو متعلقہ دھاگوں سے باہر لے جائیں نہ باقی باتوں کو یہاں اثر انداز ہونے دیں۔ کام مشکل ہے تبھی تو ہم نے انجام دینا ہے۔ :idea: :idea: :idea:
اگر آپ نے ان کے نام سے رجسٹر کیا تھا تو دوسری بات ہے۔
الیکشن کا مقصد بھی بجھے بجھے اراکین میں جوش اور نئے اراکین کو محفل سے متعارف کرانا ہے۔

ویسے ان کی رائے سے میں متفق ہوں اپنی حد تک(بات کھُل گئی ہے تو چھپانے کا کیا فائدہ)
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جی اس کا ابھی بھی یہی خیال ہے۔ وہ کہتی ہے کہ میرا اور آپ کا جیسا تعلق ہے سو ہے، جس کے ساتھ آپ کا ابھی تعارف نہیں ہوا، اس کے ساتھ کس طرح کی باتیں‌کر رہے ہیں۔ فن لینڈ پاکستان کی محبت، اور گانا گانا، کیا ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں یہ بارہ ماہ پرانے ممبران؟ جو اس نے دیکھا کہ دیا۔
بےبی ہاتھی

جی بجا ارشاد، آپ کا اور اس کا جو تعلق ہے وہ اپنے تک ہی رکھیں ناں پھر، اس کو محفل پر کیوں پوسٹ کر دیا۔ “ عظمی آ جاؤ کوئی نہیں دیکھ رہا‌“ یہ آپ ہی نے لکھا تھا ناں “ میں آ گئی “ یہ اس نے لکھا تھا ناں، تو میں نے اگر گانا گانے کا کہہ دیا تو کیا برا کیا، صرف گانا ہی گانے کا کہا تھا، آپ اس کا کوئی اور مطلب لے لیں تو یہ آپ کے ذہن کا قصور ہے۔

جب آپ اپنی باتیں اوپن فورم پر لکھیں گے تو ہر رکن کا حق ہے کہ وہ پڑھے اور اس پر رائے دینے کا حق بھی ہر رکن محفوظ رکھتا ہے۔

میرا احتجاج اب بھی برقرار ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کرتے رہیں احتجاج۔ جو بات ٹھیک نہیں ہوتی، اس پر میں خود معذرت کرتا ہوں۔ سینکڑوں پیغامات میرے گواہ ہیں۔ لیکن جو بات غلط ہے، وہ غلط ہے۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے الفاظ آج تک باجو نے کسی کے متعلق استعمال نہیں کیے جو اس محفل کی کہہ دینے والی ہستی ہیں، جو منہ میں آئے کہہ دینے والی ہیں۔ وہ جو بھی کہیں ہم سب اس کو بے چوں چراں مان بھی لیتے ہیں۔ اس لیے کہ انہوں نے اپنے آپ کو ایک مقام دلایا ہوا ہے، ایک عزت بنائی ہوئی ہے اپنی۔ وہ ڈانٹ بھی لیتی ہیں، جھڑکیاں بھی دے لیتی ہیں۔

ایسے چھچھورے الفاظ کبھی کسی نے استعمال نہیں‌کیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، جتنا چاہے بول لیں۔ کوئی فرق نہیں‌پڑنا۔ جس نے کہنا تھا، جو کہنا تھا، کہ دیا۔ میں ابھی مزید کچھ جواب نہیں دوں گا کہ مجھے ڈر ہے کہ اب کے میں ہی کچھ نہ بول جاؤں۔ غلطی کرنا اور اس پر اس کو درست ثابت کرنا، کمال ہے بھئی
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی اور زکریا بھائی میں نے آپ سے پرزور احتجاج کیا ہے کہ ان الفاظ (یہ محفل “ Bunch of Idots“ ہے) کا نوٹس لیا جائے۔

اگر آپ اس کا نوٹس نہیں لیں گے تو میں آج کے بعد سے کبھی اس محفل پر نہیں آؤں گا کیونکہ میں ایڈیٹس میں شامل ہونا نہیں چاہتا۔
آگے آپ خود سمجھدار ہیں۔
 
منتظمین سے درخواست ہے کہ صفحہ نمبر 13 سے لے کر 15 تک کے پیغامات ایک اور دھاگے پر منتقل کر دیے جائیں۔

ویسے تو میں ابھی لیڈ کا ہی حساب لگا رہا تھا کہ یہ نئی افتاد بھی آن پڑی ، براہ کرم حوصلہ سے کام لیں اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد بھائی، جتنا چاہے بول لیں۔ کوئی فرق نہیں‌پڑنا۔ جس نے کہنا تھا، جو کہنا تھا، کہ دیا۔ میں ابھی مزید کچھ جواب نہیں دوں گا کہ مجھے ڈر ہے کہ اب کے میں ہی کچھ نہ بول جاؤں۔ غلطی کرنا اور اس پر اس کو درست ثابت کرنا، کمال ہے بھئی
بےبی ہاتھی

قیصرانی صاحب اس قسم کے الفاظ آپ کے ہاں ہو سکتا ہے کہ عام سی بات ہو، لیکن ہمارے لیے برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اور آپ یہ دھمکی دے رہے ہیں کہ آپ ہی نہ کچھ بول جائیں، تو کیا خیال ہے ہم چپ چاپ سن لیں گے، برائے مہربانی محفل کا ماحول برقرار رکھیں، یہ میں بار بار آپ سے درخواست کر رہا ہوں اور آپ ہیں کہ سمجھ ہی نہیں رہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، آپ بڑے ہیں۔ ایک بات اللہ پاک کو حاضر ناظر جان کر کہیں۔ اگر آپ کا بیٹا اپنی ہونے والی بیوی سے اس طرح‌کی بات اوپن فورم پر کرے، کہ کوئی نہیں‌آجاؤ، اور وہ کہے میں‌آگئی، تو آپ کیا انہیں ایسی بات نہ کرنے کا مشورہ دیں‌گے یا انہیں گانا گانے کا کہیں گے؟ بیٹے کی جگہ بیٹی کا رشتہ بھی ہو سکتا ہے۔ میں‌نے خود سے نہیں لکھا۔ اس کا جواب سچے دل سے دے دیں۔ بات ختم ہو جائے گی۔
باقی اس کی کہی ہوئی بات میں‌میں‌خود بھی آتا ہوں۔
منصور
 
زیک

مسافر
عظمٰی آپ کا ووٹ provisionally مانا جاتا ہے۔ مگر آپ کو ثبوت دینا ہو گا کہ آپ منصور قیصرانی نہیں ہیں۔

شمشاد، قیصرانی وغیرہ: یہ آپ کن لڑائیوں میں پڑ گئے ہیں۔

شمشاد: کوئی کہتا ہے تو کہنے دیں۔ ان کے کہنے سے آپ ایڈیٹ تو نہیں بن جائیں گے۔ (اردو میں لکھنا پڑا ہے کیونکہ یہ لفط سنسر ہو رہا ہے)
 
اگر میرا بیٹا یا بیٹی ہو گا یا ہوگی تو وہ ایسی بات اوپن فورم پر کہنے کا سوچ بھی نہیں سکیں گے چاہے وہ شادی کے بعد ہی ہو۔ اور آپ نے تو۔۔۔۔ پھر آپ کہیں گے کہ میں ایسی بات کر رہا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی زکریا بھائی، میں عظمٰی کو کیابتاؤں کہ کیسے اس کا ووٹ مستقل ہوگا؟

ایک تو اپنی معلومات یعنی ای‌میل وغیرہ استعمال کریں نہ کہ آپ کی۔ دوسرے آپ کے ہاں سے واپس جانے کے بعد بھی ایک پیغام پوسٹ کریں اس تھریڈ پر۔
 
شمشاد

لائبریرین
زکریا نے کہا:

نہیں زکریا بھائی میں اس لفظ کو اپنے گلے سے نہیں اتار سکتا، اگر دیگر اراکین اتار سکتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میرا احتجاج برقرار ہے۔ اگر ناظمین اعلٰی نے کوئی نوٹس نہیں لیا تو آج یہ میرا آخری دن ہو گا اس محفل پر۔

بقول آپ کے یہ لفظ سنسر ہو رہا ہے تو قیصرانی کی پوسٹ میں کیوں نہیں ہوا؟ وہاں بھی تو انگریزی میں ہی لکھا ہوا ہے۔

میرے جانے سے نہ تو آپ کو کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی مجھے۔

اگر میں کسی کو کوئی گالی دوں تو وہ میرے کہنے سے ہو تو نہیں جائے گا لیکن کیا وہ برداشت کر لے گا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

بحیثیت موڈریٹر کہ لیں، بحیثیت ناظم کہ لیں، سئینر ممبر کہ لیں۔ کیا گانے کا مشورہ دیں گےیا نصیحت؟
بےبی ہاتھی
 
زکریا ، صفحہ 13-16 تک کی پوسٹس یہاں سے کسی اور دھاگے پر منتقل کر دی جائیں بلکہ ختم کر دی جائیں تو بہتر ہیں۔
 
جی زکریا بھائی۔ میں‌نے کہ دیا ہے۔ ویسےبھی ان کا غائبانہ تعارف تو کئی دنوں سے اس دھاگے پر چل رہا ہے۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد نے کہا:
زکریا نے کہا:
عظمٰی آپ کا ووٹ provisionally مانا جاتا ہے۔ مگر آپ کو ثبوت دینا ہو گا کہ آپ منصور قیصرانی نہیں ہیں۔

شمشاد، قیصرانی وغیرہ: یہ آپ کن لڑائیوں میں پڑ گئے ہیں۔

شمشاد: کوئی کہتا ہے تو کہنے دیں۔ ان کے کہنے سے آپ ایڈیٹ تو نہیں بن جائیں گے۔ (اردو میں لکھنا پڑا ہے کیونکہ یہ لفط سنسر ہو رہا ہے)

نہیں زکریا بھائی میں اس لفظ کو اپنے گلے سے نہیں اتار سکتا، اگر دیگر اراکین اتار سکتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میرا احتجاج برقرار ہے۔ اگر ناظمین اعلٰی نے کوئی نوٹس نہیں لیا تو آج یہ میرا آخری دن ہو گا اس محفل پر۔

بقول آپ کے یہ لفظ سنسر ہو رہا ہے تو قیصرانی کی پوسٹ میں کیوں نہیں ہوا؟ وہاں بھی تو انگریزی میں ہی لکھا ہوا ہے۔

میرے جانے سے نہ تو آپ کو کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی مجھے۔

اگر میں کسی کو کوئی گالی دوں تو وہ میرے کہنے سے ہو تو نہیں جائے گا لیکن کیا وہ برداشت کر لے گا؟

شمشاد ،

کیوں بات کو بڑھا رہے ہیں ، پہلی بات تو گانے جو آپ نے لکھا وہ معقول تو نہیں تھا ، اس پر جو جواب آیا وہ بھی خاصا سخت تھا مگر یہیں آپ کا حوصلہ اور برداشت نظر آنی چاہیے ۔ بات صرف آپ کو نہیں کہی گئی سب کے لیے ہے مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا کیونکہ کسی کے کہنے سے آپ وہ بن نہیں جاتے ۔ ویسے بھی غصہ میں کہی ہوئی بات کا وزن نہیں ہوتا۔

اپنے اکابرین اور بزرگوں کے طرز عمل کو یاد کر لیجیے کہ جب انہیں کوئی برا بھلا کہہ بھی لیتا تو وہ برا نہیں مناتے تھے بلکہ اس کے حق میں دعا ہی کرتے تھے۔ ہم اگر برداشت کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو نئے آنے والا کیسے کرے گا۔ باتیں برداشت کرنے والا ہی اعلی ظرف کہلاتا ہے ورنہ بھڑک اٹھنا تو بہت ہی آسان طرزِ عمل ہے۔

امید ہے آپ بات کو سمجھ گئے ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
شمشاد بھائی، آپ بڑے ہیں۔ ایک بات اللہ پاک کو حاضر ناظر جان کر کہیں۔ اگر آپ کا بیٹا اپنی ہونے والی بیوی سے اس طرح‌کی بات اوپن فورم پر کرے، کہ کوئی نہیں‌آجاؤ، اور وہ کہے میں‌آگئی، تو آپ کیا انہیں ایسی بات نہ کرنے کا مشورہ دیں‌گے یا انہیں گانا گانے کا کہیں گے؟ بیٹے کی جگہ بیٹی کا رشتہ بھی ہو سکتا ہے۔ میں‌نے خود سے نہیں لکھا۔ اس کا جواب سچے دل سے دے دیں۔ بات ختم ہو جائے گی۔
باقی اس کی کہی ہوئی بات میں‌میں‌خود بھی آتا ہوں۔
منصور

اگر میرا بیٹا یا بیٹی ہو گا یا ہوگی تو وہ ایسی بات اوپن فورم پر کہنے کا سوچ بھی نہیں سکیں گے چاہے وہ شادی کے بعد ہی ہو۔ اور آپ نے تو۔۔۔۔ پھر آپ کہیں گے کہ میں ایسی بات کر رہا ہوں۔
بحیثیت موڈریٹر کہ لیں، بحیثیت ناظم کہ لیں، سئینر ممبر کہ لیں۔ کیا گانے کا مشورہ دیں گےیا نصیحت؟
بےبی ہاتھی

اس وقت بات مزاح کے ماحول میں ہو رہی تھی۔ اب بات کو پلٹا نہ دیں۔

اب میں ہر مزاح کی بات کے جواب میں نصیحتیں تو کرنے سے رہا۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
زکریا ، صفحہ 13-16 تک کی پوسٹس یہاں سے کسی اور دھاگے پر منتقل کر دی جائیں بلکہ ختم کر دی جائیں تو بہتر ہیں۔

اس دھاگے کے ناظمین میں میرا نام بھی لکھا ہوا ہے، فرزانہ صاحبہ تو ہیں نہیں اور ڈاکٹر صاحب کا آپ کو پتہ ہی ہے۔ تو مجھے بھی اختیار دیا گیا ہے کہ کچھ خطوط ختم کر دوں یا منتقل کر دوں۔ لیکن میرا احتجاج برقرار رہے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top