امارات والو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زینب

محفلین
شمشاد بھائی وہ درست فرما رہی ہیں کیونکہ دبئی جس روڈ کے ذریعے جایا جاتا ہے اس کی چھ لائنیں ہیں اور ٹریفک بھی چلتی رہتی ہے اس کے باوجود بھی پانچ سے دیر کی تو سمجھو آفس سے لیٹ

شمشاد بھائی سعودیہ میں ہیں 9 بجے اٹھ کے افسر بندے آفس جاتے ہیں جانتے نہیں کہ یہاں جو لوگ شارجہ سے دبئی جاتے ہین وہ ساڑھے چار بجے اٹھتے ہیں جبکہ صبح کی آزان ہی پونے چھ ہوتی ہے پھر آپ انداز لگایئں کہ کیسے لوگ ارام سے بیٹھ کے ناشتہ کریں‌گے
 

زینب

محفلین
زینب جی آپ کے معاملات تو ٹھیک ہیں نا کہیں خدا نا خواستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ بچائے رکھے سب کو
اللہ کا کرم ہے۔۔۔۔۔اللہ سب پے بنائے رکھے
ماشاللہ حالات ست کافی واقفیت ہے۔۔۔
پاکستان ایسوسی ایشن کی بھی گرلز ونگ بنائی جا رہی ہے اس میں شمولیت ضرور کیجئے گا

اچھا گرلز ونگ میں‌شمولیت کا فائدہ۔۔۔۔؟
 
وہ گرلز ونگ ہی بتا سکتی ہے ویسے مختلف پروگرامز میں جا سکتی ہیں اور اورگنائذ بھی کر سکتی ہیں
ہم بھی وصی شاہ کے ساتھ ایک شام منانے کا سوچ رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی وضی شاہ کی شاعری سننے سے بہتر ہے آپ ہماری محفل کے شعراء کا کلام سن لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مشہور تو ہمارے م م مغل بہت ہیں۔ بہت سارے بین الاقوامی مشاعروں میں شرکت فرما چکے ہیں۔ جہاں تک ایکٹنگ کی بات ہے تو کیا وصی صاحب اپنی شاعری پر ایکٹنگ بھی کرتے ہیں؟
 
ہاں یہ بھی ہے کیون‌کہ فیصل بھائی تو ناشتے کے نام پے سینڈوچ بھی غاڑی میں کھاتے ہوں گے دبیئ جاتے ہوئے صبح صبح منہ اندھیرے جو نکلتے ہوں‌گے

زینب بہن آپ کی اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ میں پچھلے دس برس سے دبئی ہی میں رہتا ہوں ۔ اور گھر سے ناشتہ کر کے ہی ساڑھے آٹھ پونے نو نکلتا ہوں ۔ اور وہ بھی سینڈوچ نہیں بلکہ شازی کے ہاتھ کا تازہ تازہ ناشتہ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھا، دیکھا، میں نے صحیح کہا تھا ناں کہ روزانہ بھابھی ناشتہ کرا کے بھیجتی ہیں۔
 

زینب

محفلین
شمشاد بھائی یہ بھی تو دیکھیں‌کہ فیصل بھائی رہتے ہی دبئی میں‌ہیں شارجہ میں‌یا کہیں اور رہتے ہوتے تو کرتے ناشتے آرام سے بیٹھ کے۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ویسے ایک تازہ خبر کے مطابق۔۔۔یو اے ای کے سارے سکولوں میں‌90 ہزار ٹی سی کی در خواستیں آئی ہیں۔۔۔۔یہ تو صرف اپریل سے شروع ہونے والے سکول ہیں کچھ کا اکیڈمک سال مئی جون میں‌بھی ختم ہوتا ہے کہتے ہیں کہ اپریل میں‌تو یہاں سے درمیانے طبقے کا صفایا ہونے والا ہے
 

تیلے شاہ

محفلین
یہ ٹی سی سے کیا مراد ہے
میرے تو دو دوست بیچارے اچھی خاصی نوکری چھوڑ کر وہاں گئے تھے
پتہ نہیں ان کا کیا بنا۔۔۔؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیچرز کہنا چاہ رہی ہو گی۔

وہ اگر رہتے ہی دوبئی میں ہین تو تم ناشتہ کس کا لیکر کھڑی ہو گی راستے میں؟
 

ابو کاشان

محفلین
شمشاد بھائی یہ بھی تو دیکھیں‌کہ فیصل بھائی رہتے ہی دبئی میں‌ہیں شارجہ میں‌یا کہیں اور رہتے ہوتے تو کرتے ناشتے آرام سے بیٹھ کے۔۔۔۔۔

زینب صحیح کہہ رہی ہیں۔ شارجہ سے دبئی جانے والی روڈ پر گاڑیاں کچھوے کی رفتار سے چلتی ہیں۔
زینب، بھائی شارجہ میں ملینیئم سے دبئی فری زون جانے کے لیئے چھ بجے نکلتے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
ویسے ایک تازہ خبر کے مطابق۔۔۔یو اے ای کے سارے سکولوں میں‌90 ہزار ٹی سی کی در خواستیں آئی ہیں۔۔۔۔یہ تو صرف اپریل سے شروع ہونے والے سکول ہیں کچھ کا اکیڈمک سال مئی جون میں‌بھی ختم ہوتا ہے کہتے ہیں کہ اپریل میں‌تو یہاں سے درمیانے طبقے کا صفایا ہونے والا ہے

اور لوگ ائیر پورٹ ہر اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے وطن آ جاتے ہیں اور بنکوں کو فون کر دیتے ہیں کہ گاڑی کھڑی ہے بیچ کر رقم پوری کر لو۔ دسمبر میں چھ ہزار سے زیادہ لاوارث گاڑیاں ائیر پورٹ سے اٹھائی گئی ہیں۔ بہت برے حالات ہیں دبئی کے تو۔
 

زینب

محفلین
لیں جی سارے معاملے تو عمران بھائی نے صاف کر دیے میں‌اب "ویلی" ہوں۔۔۔۔۔۔۔عمران بھائی آپ گلابی گلابی کیوں ہو گئے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے 90 ہزار اساتذہ نے تبدیلی کے سرٹیفکیٹ مانگے ہیں، تو وہ تبدیل ہو کر جائیں گے کہاں؟
 

زینب

محفلین
یا اللہ ۔۔۔۔۔بھائی جی بچوں‌کے والدین نے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کے کے درخواستیں دی ہیں کہ وہ سکول چھوڑ کے جانے والے ہیں یعنی ملک چھوڑ کے
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا بھئی اب سمجھ آ گئی ہے۔ ذرا آرام سے، ایسا نہ ہو پھر سے سر درد شروع ہو جائے۔
 
Top