ماشاء اللہ۔ پیارے بھائیوں نے کتنی محنت سے اتنا سب کچھ اکٹھا کیا ہے کہ جس کا جواب دینے میں بھی ایک دن درکار ہے۔ صرف ایک سوال، بھیا کیا یہ جواب ہے میرے سوال کا؟ تعجب تو نہیں لیکن افسوس ضرور ہورہا ہے اپنی قومی حالت پر۔ ایک سادہ سا سوال پوچھا ہے بار بار جو پاکستان کی قومی تاریخ سے متعلق ہے۔ کسی صاحب کو توفیق نہیں ہوئی کہ اس کا جواب ڈھونڈیں ہاں البتہ نو گیارہ اور اسے کے بعد کے واقعات کے متعلق جو دنیا بھر میں کہانیاں گردش کر رہی ہیں ان کا خلاصہ بیان فرما دیا آپ لوگوں نے۔ اس سب کچھ کے ساتھ اعترافی بیان اس دور کے "سچے مسلمان" کا اور پھر دوبارہ اعتراف ان کے "نائب" کا جو ابھی غالباً پچھلے ماہ ہی آیا اس کو بھی اس سارے قصہ میں شامل کر دیتے تو مزا دوبالا ہو جاتا۔ کتنے لطف کی بات ہے کہ جن کی برات کے ثبوت اکٹھا کرنے میں ہم ہلکان ہو رہے ہیں، وہ دھڑلے سے اس سب کچھ کا نا صرف اعتراف کر رہے ہیں بلکہ یہ بھی کہتے ہیں ان حملوں میں ان کے نا ملوث ہونے کی سازش ایران کی ہے جو یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ سُنی کچھ نہیں کر سکتے۔ ماشاء اللہ۔ اللہ کرے زور جرم اور زیادہ۔
یہی رویہ تو ہے جو ہم آج تک دنیا میں کسی قابل نہیں بن سکے۔ ہم اس بھری دُنیا میں ہر کسی کے ہیں صرف اپنے ہی نہیں۔ ایران، عراق، فلسطین، عرب، دنیا کے ہر ملک کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اگر اپنا نہیں سمجھتے تو اپنے ملک اور اپنے درد کو۔ اسی لئے تو صرف ایک ملک کا نام پوچھنے پر جواب آتا ہے "بہت سے ہیں"۔ غلامی کی ایسی عادت پڑی کہ آزادی میں بھی بڑی محنت سے آقا تلاش کرتے ہیں اور تمام عمر ان کی ان دیکھی، ان جانی صفات کی تعریف و تحسین میں گزار دیتے ہیں۔ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔
بھائیو مجھ ناسمجھ کو سمجھانے سے پہلے یہ تو فیصلہ کرلو کہ آپ کے ممدوحوں نے یہ سب کیا بھی تھا کہ نہیں؟ وہ کچھ کہتے ہیں، آپ کچھ اور فرماتے ہیں۔ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے میں تو کوئی اچنبھا نہیں لیکن یہاں تو آپ پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ لگ رہے ہیں۔ پہلے گھر میں اتفاق رائے پیدا کر لیجئے پھر باہر دلائل دیں۔
اگر افغانستان و قاعدوں والوں کی ہمدردی سے فرصت ملے تو میرے سوال پر بھی غور فرما لیجئے گا کہ شائد کچھ حق آپکے اپنے ملک کا بھی آپ پر ہے اگرچہ غالباَ اتنا نہیں جتنا افغانستان، ایران، عراق اور دوسرے ممالک کا ہے۔
آخر میں عرض کروں گا کہ تاریخ سے سبق سیکھنے کے لئے تاریخ کا علم ہونا ضروری ہے، ہم بڑھکوں کی افیون پر زندہ ہیں۔ ایسے میں کیا سبق سیکھے کوئی؟
مغل بھیا کبھی معلوم کر لیجئے گا کہ درجہ حرارت کی زیادتی کا سٹیل کے بوجھ برداشت کرنے کی طاقت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ شائد 1500 ڈگری والے مفروضہ کی صحت کا علم ہو جائے۔ جو مکینیکل انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اس کا علم مجبور کرتا ہے کہ آپ کے اس مفروضہ کے سقم کی نشاندہی کردوں۔ اور ویسے بھی یہ "حجامی" تھیوریاںپیش کرنے والوںکی اپنی قابلیت ہمیشہ پوشیدہ رہتی ہے لیکن ان کا دعوٰی یہ ضرور ہوتا ہے کہ MIT, Sanford, UofM, Berkley, UofT اور ایسی درسگاہوں کے اساتذہ کے پیش کردہ مفروضات پر ان کی خیالات کو ترجیح دی جائے۔