باسم
محفلین
وہ امریکی حکومت کے حوالے سے کہہ رہی ہیں اور آپ ان کے حوالے سے
اندازہ ہے کہ قیدی نمبر 650 مسلمان تھیں یہ بتائیے ان کا تعلق کس ملک سے تھا؟ اور ان کے بارے میں مزید کچھ معلومات مل سکیں گی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دستاویزات کے ساتھ
امریکی حکومت نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 650 ڈاکٹر عافیہ نہیں، برطانوی صحافیلاہور (رپورٹ:۔ جاوید رشید) جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماع میں شرکت کے لئے آئی ہوئی نو مسلم برطانوی صحافی ای ون رڈلے نے ہفتہ کے روز خواتین کے کیمپ سے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے یہ انکشاف کر کے چونکا دیا کہ امریکی حکومت (FBI) نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 650 ڈاکٹر عافیہ صدیقی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا میں پاکستان میں اب اس قیدی نمبر 650 کی تلاش میں آئی ہوں۔ آپ اجتماع میں شریک پاکستانی افراد میری اس سلسلے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا امریکی کیمپ گوانتا ناموبے کی داستانوں سے مسلمان واقف نہیں ہیں۔ میں نے پانچ سال پہلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں مگر اس وقت کسی نے میری بات اور معلومات پر توجہ نہیں دی۔ طالبان نے قید کے دوران میرے ساتھ ایک مثالی سلوک کیا لیکن بگرام جیل میں امریکی فوجیوں نے عافیہ صدیقی پر جو ظلم و ستم کیا ہے اس نے خواتین کے ساتھ رواداری اور احترام کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بھی خواتین کے کیمپ سے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ہونے والے ظلم کی آواز ہر جگہ بیان کروں گی۔ یہاں میں عالم اسلام سے آئے ہوئے مسلم نمائندوں کی موجودگی میں یہ اپیل کروں گی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور ان کی رہائی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کر کے امریکی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
اندازہ ہے کہ قیدی نمبر 650 مسلمان تھیں یہ بتائیے ان کا تعلق کس ملک سے تھا؟ اور ان کے بارے میں مزید کچھ معلومات مل سکیں گی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دستاویزات کے ساتھ