الف نظامی
لائبریرین
امریکا سے لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گوئٹے مالا کا کہنا ہے کہ امریکا سے جبری بے دخل کیے گئے افراد کی بڑی تعداد کورونا کی مریض نکلی ہے۔
عالمی ادارہ صحت سے متعلق امریکی اعلان پر اقوام متحدہ کا ردعملٹرمپ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بند کر دی
Trump says halting World Health Organization funding over its handling of virus
پورے ملک میں ؟ حوالہ؟لاک ڈاون کر دیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت سے متعلق امریکی اعلان پر اقوام متحدہ کا ردعمل
اس کے ردعمل میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ: ’وقت آئے گا جب ہم دیکھ سکیں گے کہ وبا کیسے پھیلی اور عالمی سطح پر اس سے اتنی تباہی کیسے ہوئی۔۔۔ لیکن ابھی یہ وقت نہیں۔۔۔ یہ ایسا وقت نہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی امدادی کارروائیوں کے لیے اس کے وسائل کم کر دیے جائیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ ’ایسے وقت میں ہمیں معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں ایسی ہدایات ملیں جن پر ہم عملدرآمد کر سکیں۔ ایسا عالمی ادارہ صحت نے کیا ہے۔ ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں وزارت خارجہ کی کمیٹی کے چیئرمین ایلیئٹ اینجل نے کہا ہے کہ ’اس بحران کی صورتحال مزید خراب ہونے سے صدر اپنا اصل سیاسی رویہ ظاہر کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت پر الزام لگایا جائے، چین پر الزام لگایا جائے، سیاسی حریفوں پر الزام لگایا جائے یا اپنے سے پہلے رہنے والے سربراہان پر الزام لگایا جائے۔
لیکن ابھی امریکی صدر کی ٹرولنگ ختم نہیں ہو رہی
گل ودھ گئی آ مختاریا، ٹرمپ دسدا نئی پیا
اس کو اپنے اگلے الیکشن کی پڑی ہے۔ لوگ مرتے ہیں تو مریں اس کی بلا سے۔لیکن ابھی امریکی صدر کی ٹرولنگ ختم نہیں ہو رہی
ادھر مغرب میں سخت لاک ڈاؤن کے باوجود حالات کنٹرول میں نہیں آ رہے۔ اسی لئے ہر دوسرے ہفتے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کر دیا جاتاہے۔ اللہ ہی جانتا ہے کب حالات معمول پر واپس آتے ہیں۔ آتے بھی ہیں یا نہیں آتےجتنے بھی محفلین حضرات امریکہ ،فرانس، اٹلی یا ایسے ملکوں میں رہ رہے ہیں جہاں اس وبا نے زیادہ ہی تباہی مچارکھی ہے ان سے میری خاص طور سے گزارش ہے کہ اپنا اوراپنے ہمراہوں کا بہت دھیان رکھیں۔ بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ اور اپنی خیریت سے ہمیں مطلع کرتے رہیں۔ ہم آپ کیلئے دعا کرتے ہیں اور آپ ہمارے لیے دعا کرتے رہیں۔
اگلا الیکشن جیتنے کیلئے ٹرمپ کچھ بھی کرے گا۔ اب لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی حمایت کر رہا ہے۔ فلم Idiocracy یاد آرہی ہے۔اس کو اپنے اگلے الیکشن کی پڑی ہے۔ لوگ مرتے ہیں تو مریں اس کی بلا سے۔