نوول کورونا وائرس کی ابتدائی قسم امریکہ میں ہے، برطانوی طبی ماہرین
حال ہی میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم نےامریکن نیشنل اکیڈمی آف سائنسز جرنل میں نوول کورونا وائرس کی ابتدا اور اس کے تغیر کے بارے میں ایک تحقیقی مقالہ شائع کیا۔
دنیا بھر سے 160 متاثرہ کیسز کے وائرل جینومز کے مطالعے کی بنیاد پر ، اس مقالے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نوول کورونا وائرس کی عام طور پر تین اقسام میں یعنی اے، بی اور سی۔ وائرس کی اصل قسم ٹائپ اے ہے۔ ٹائپ بی، ٹائپ اے سے جبکہ ٹائپ سی، ٹائپ بی سے تبدیل ہو کر پیدا ہوا ہے۔ ان میں سے ابتدائی قسم یعنی ٹائپ اے چین کے شہر ووہان کے بجائے زیادہ تر امریکہ اور آسٹریلیا کے متاثرہ مریضوں میں دریافت ہوئی ہے۔
مذکورہ مقالے کے پہلے مصنف اور تحقیقی ٹیم کے رہنما، کیمبرج یونیورسٹی کے جینیاتی ماہر پروفیسر پیٹر فورسٹر (Peter Forster)نے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ
ٹائپ اے امریکہ میں وائرس کی بنیادی قسم ہے۔ یہ سب سے پہلے امریکہ کے مغربی ساحل پر نمودار ہوئی۔ امریکہ میں متاثرہ کیسز کی اکثریت کا تعلق ٹائپ اے سے ہے۔
پروفیسر فوسٹر نے نشاندہی کی کہ اگرچہ “مریض زیرو” کی شناخت ابدی معمہ بن سکتی ہے ، لیکن تحقیق، انفیکشن کے ابتدائی وقت کا حساب لگاسکتی ہے۔ جب انسانوں میں پہلا انفیکشن ہوا ، تو ہم نے حساب لگایا کہ یہ پچھلے سال تیرہ ستمبر اور نو دسمبر کے درمیان کا وقت ہونا چاہیے ۔
پروفیسر فورسٹر نے زور دے کر کہا کہ ان کی تحقیقی ٹیم نے مارچ کے آخر میں زیر تحقیق متاثرہ کیسز کی تعداد کو ایک سو ساٹھ سے بڑھا کر ایک ہزار کردیا ہے۔ توسیع شدہ ڈیٹا بیس کی تحقیقی معلومات کے مطابق ، وائرس ویری ایشن سائیکل کی طوالت کا حساب لگایا گیا ہے ۔ وائرس کے تغیر پزیر سائیکل کے بارے میں معلومات کے سہارے حکومت کی طرف سے مزید بہتر طریقے سے ناکہ بندی کے اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ:
Phylogenetic network analysis of SARS-CoV-2 genomes